یات
Appearance
یات (انگریزی: logy) ایک لاحـقہ ہے جو سائنسی وہ دیگر تمام علمی مضامین میں کسی بھی قسم کے مطالعے کا اشارہ ہوتا ہے اور اس متعلقہ علم یا سائنس کے نام کے ساتھ ایک لاحقے کی حیثیت سے اس کے آخر میں جڑتا ہے۔ مثال کے طور پر ہندسہ سے ہندسیات، ریاضی سے ریاضیات اور حیات سے حیاتیات وغیرہ۔ بعض اوقات انگریزی میں اس کے متبادل کے طور پر logy کے علاوہ دیگر لاحقات بھی دیکھنے میں آتے ہیں مثال کے طور پر mathematics ،informatics اور optics وغیرہ کا ics اردو میں یات ہی کہلایا جا سکتا ہے اسی طرح بعض اوقات اردو میں بھی یات کا لفظ science وغیرہ کے متبادل میں بھی آجاتا ہے۔