مندرجات کا رخ کریں

ہفتہ کے دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایک ہفتہ کے سات دن سمجھے جاتے ہیں۔

ہفتہ کے دن
اتوار | پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ

ہفتے کے سات دن کیوں ہوتے ہیں

[ترمیم]

آج سے قریب چار ہزارسال پہلے عراق میں بابل اور نینوا کی تہذیب کے لوگ جب اوپر آسمانوں میں دیکھتے تو انھیں مہینے میں چاند گھٹتا بڑھتا نظر آتا۔۔ چاند کی پیدائش سے آدھے چاند تک سات دن، پھر پورے چاند تک سات دن ۔ مگر چاند کی پیدائش سے نئے چاند کی پیدائش تک ساڑھے 29 دن لگتے ہیں سو آخری ہفتے میں ایک یا دو دن جمع کر دیا جاتا۔ ہفتے میں سات دنوں کا تصور وہاں سے آیا۔ اس سے پہلے مصری تہذیب میں ہفتہ دس دن کا ہوتا جبکہ رومنز کے ہاں 8 دن کا۔ ہفتے کے نام انھوں نے آسمان پر سات دکھنے والے اجرام، سورج، چاند، عطارد، زہرہ،مریخ، مشتری اور زحل سے لیے۔ آج بھی لاطینی زبان, فرانسیسی،ہسپانوی ، اطالوی میں ہفتے کے دنوں کے نام انھیں اجرام فلکی پر ہیں۔

Monday..... Moon... Dies Lunae

Tuesday...Mars....Dies Martis

Wednesday.... Mercury... Dies Mercurri

Thursday... Jupiter.... Dies Jovis

Friday.... Venus... Dies Veneris

Saturday....Saturn... Dies Saturini

Sunday....Sun....Dies Solis

اسی طرح دن کی تقسیم 24 گھنٹے یا حصوں میں دراصل سورج ڈھلنے سے دوپر تک بارہ گھنٹے،یہ دائیں ہاتھ کی اُنگلیوں پر بارہ کی گنتی سے نکلے۔ جبکہ ایک گھنٹے میں 60 سیکنڈ کا تصور دائیں ہاتھ کی پانچوں اُنگلیوں سے بائیں ہاتھ کے بارہ جوڑ پانچ مرتبہ گن کر 60 تک پہنچے۔ اُن زمانوں میں وقت کی تقسیم اتنی اہم نہیں تھی جتنی کہ آج ہے۔ مگر یہ کہنا درست ہو گا کہ انسان نے وقت کو آسمانوں سے سیکھا۔