گنو
آپریٹنگ سسٹم خاندان | یونکس |
---|---|
فعالی حالت | اصدار |
دستیاب زبان | کثیر اللسانی |
پلیٹ فارم | x86, x86-64 |
کرنل قسم | مائیکرو کرنل |
لائسنس | گنو جنرل پبلک لائسنس مفتوح سافٹ ویئر لائسنس |
رسمی ویب سائٹ | گنو |
گنو (GNU) ایک یونکس جیسا اشتغالی نظام ہے جسے گنو منصوبہ (GNU project) نے تیار کیا۔
تاریخ
[ترمیم]گنو اشتغالی نظام کی منصوبہ بندی کا اعلان 27 ستمبر، 1983 کو کیا گیا۔
مصنع لطیفی ارتقا آغاز 5 جنوری، 1984 کو ہوا جب رچرڈ سٹالمان (richard stallman) نے میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ اف ٹیکنالوجی (mit) سے نوکری چھوڑ کر گنو پر کام شروع کیا تا کہ ملکیتی دعوی کا امکان ختم ہو جائے۔
گنو کا بالتکرار مخفف "!GNU's Not Unix" "گنو یونکس نہیں ہے"۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گنو یونکس سے ملتا جلتا ہے مگر یہ ایک نیا اشتغالی نظام ہے جس کی تیاری میں یونکس سے کچھ بھی نقل نہیں کیا گیا۔
اجازات
[ترمیم]گنو عمومی العوام اجازہ (GNU general public license - gpl), گنو اصغر عمومی العوام اجازہ (GNU lesser general public license - lgpl)، گنو آزاد مسوداتی اجازہ (GNU free documentation license - gfdl) گنو کے لیے لکھے گئے تھے۔