مندرجات کا رخ کریں

کوسوو میں ایل جی بی ٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوسوو میں ایل جی بی ٹی حقوق
حیثیت1858ء سے قانونانی جب یہ سلطنت عثمانیہ کے ماتحت تھا اور پھر 1994ء سے قانونی جب یہ یوگوسلاویہ کے ماتحت آیا[1]
صنفی شناختمخنث افراد کو قانونی جنس تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
فوجمردانہ و نسوانی ہم جنس پرستوں کو کھلے عام خدمت کرنے کی اجازت ہے۔
امتیازی تحفظاتجنسی رجحان اور صنفی شناخت کے تحفظ
خاندانی حقوق
رشتوں کی پہچانکوئی پہچان نہیں۔
گود لیناکسی بھی فرد کو گود لینے کی اجازت ہے۔[2][3]

کوسووو میں ایل جی بی ٹی کے حقوق حالیہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، خاص طور پر نئے آئین کو اپنانے اور جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر پابندی سے۔ تاہم، ہم جنس پرستی کو کوسوور معاشرہ اب بھی ایک ممنوع موضوع کے طور پر دیکھتا ہے۔[4]

کوسوو کی حکومت ملک کی ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی حمایت کرتی ہے۔[5] 2013ء کے آخر میں، پارلیمان اسمبلی نے ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے لیے ایک کوآرڈینیٹنگ گروپ بنانے کے لیے ایک بل منظور کیا۔[6] 17 مئی 2014ء کو، معروف سیاست دان اور سفارت کار، بشمول برطانوی سفیر ایان کلف اور متعدد مقامی ایل جی بی ٹی تنظیمیں ہومو فوبیا کے خلاف مارچ کرنے کے لیے پرسٹینا کی سڑکوں پر نکلیں۔[7][8] کوسوو میں یورپی یونین کے دفتر کے ساتھ ساتھ خود حکومت نے بھی اس تقریب کا خیر مقدم کیا۔[9] اس رات ایک بڑے ایل جی بی ٹی جھنڈے نے سرکاری عمارت کے سامنے والے حصے کو ڈھانپ لیا۔[10] کوسوو میں پہلی ہم جنس پرست پرائیڈ پریڈ 17 مئی 2016ء کو پرسٹینا میں منعقد ہوئی، جس میں چند سو افراد نے دار الحکومت کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ مارچ میں صدر ہاشم تھائی کے ساتھ ساتھ کوسوو میں برطانوی اور امریکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔[11][12]

سلطنت عثمانیہ

[ترمیم]

1858ء میں جب کوسوو، سلطنت عثمانیہ کے ماتحت تھا، ہم جنسوں کے تعلقات کو قانونی قرار دیا تھا۔[13]

یوگوسلاویہ

[ترمیم]

یوگوسلاویہ کے ضابطہ فوجداری 1929ء نے "فطرت کے حکم کے خلاف فحاشی" (مقعد جماع) پر پابندی لگا دی۔ سوشلسٹ فیڈرل ریپبلک آف یوگوسلاویہ نے بھی جرم کو ہم جنسوں کے مقعد سے ملاپ تک محدود کر دیا، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 1959ء میں کم کر کے 1 سے 2 سال کی قید کر دی گئی۔[14]

1994ء میں، کوسوو اور میتوہیجا کے خود مختار صوبے میں جب یہ وفاقی جمہوریہ یوگوسلاویہ کا حصہ تھا، مردانہ ہم جنسی تعلق قانونی بن گیا۔[15]

اقوام متحدہ کا عبوری انتظامی مشن

[ترمیم]

2004ء میں، کوسوو میں اقوام متحدہ کے عبوری انتظامی مشن (UNMIK) کی مدت کے دوران میں، رضامندی کی قانونی عمر فرد کی جنس یا جنسی رجحان سے قطع نظر 14 سال مقرر کی گئی تھی، [1] اور تمام جنسی جرائم کو صنفی غیر جانبدار بنایا گیا تھا۔[13]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب State-sponsored Homophobia: A world survey of laws prohibiting same sex activity between consenting adults آرکائیو شدہ 20 اکتوبر 2016 بذریعہ وے بیک مشین The International Lesbian, Gay, Bisexual, Trans and Intersex Association, authored by Lucas Paoli Itaborahy, مئی 2014
  2. "Adoption Laws in Kosovo: Unmarried persons"۔ State portal of the Republic of Kosovo۔ Constitution of Kosovo۔ 18 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2015 
  3. "Adoption in Kosovo (Report) – p. 6"۔ OSCE Mission in Kosovo 
  4. "Kosovo Constitution"۔ kushtetutakosoves.info۔ 26 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. "Qeveria merr në mbrojtje komunitetin LGBT"۔ Albinfo.ch 
  6. "Qeveria formon trupë këshilluese e koordinuese për komunitetin LGBT"۔ 19 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2015 
  7. "Marsh kundër homofobisë"۔ Telegrafi.com۔ 27 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2015 
  8. "Komuniteti LGBT është i dukshëm dhe pjesë e shoqërisë kosovare"۔ Zëri 
  9. "Press release: European Union in Kosovo: مارچ against homophobia"۔ European Union Office in Kosovo۔ 5 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2014 
  10. "Flamuri i LGBT'së në ndërtesën e Qeverisë së Kosovës"۔ Gazeta Express۔ 02 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2022 
  11. "Thaci takes part in first gay parade in Pristina"۔ B92۔ 17 مئی 2016 
  12. "Kosovo holds first-ever gay pride مارچ"۔ Rappler۔ 17 مئی 2016  [مردہ ربط]
  13. ^ ا ب "KOSOVO | LGBTI Equal Rights Association for Western Balkans and Turkey"۔ lgbti-era.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2018 
  14. CROATIA: NEW PENAL CODE آرکائیو شدہ 14 اپریل 2016 بذریعہ وے بیک مشین
  15. Francis Tapon (19 مئی 2012)۔ The Hidden Europe: What Eastern Europeans Can Teach Us۔ SonicTrek, Inc.۔ ISBN 978-0-9765812-2-2 – Google Books سے 

بیرونی روابط

[ترمیم]