پنڈی بھٹیاں
Appearance
پنڈی بھٹیاں ،پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے تقریباً 60 کلومیٹر دور شمال کی سمت واقع ایک قصبہ ہے۔ یہ ضلع حافظ آباد کی تحصیل ہے۔ جس کا نام موٹروے ایم2 اور ایم3 کے سنگم کی وجہ سے زبان زدِ عام ہو گیا ہے۔ انتظامی تقسیم کے لحاظ سے یہ قصبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں واقع ہے۔ تاریخ دان، اسد سلیم شیخ کا تعلق اسی علاقہ سے ہے۔
یہ بہت پرانا شہر ہے اس کو دولے کی بار بھی کہتے ھیں یہ شہر بھٹیاں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر زیادہ تعداد میں رہنے والے بھٹی ہیں۔ یہاں پر سب سے زیادہ کاشت چاول اور گندم کی ہیں اور اس شہر کے قریب ایک گاؤں ہے جو بہت مشہور ہے جس کا نام چوہدوخدایا ہے اور یہ گاؤں بہت خوبصورت ہے۔