پطرس باسلیکا
Papal Basilica of Saint Peter Basilica Papale di San Pietro in Vaticano (بزبان اطالوی) Basilica Sancti Petri (بزبان لاطینی) | |
---|---|
پطرس باسلیکا کا داخلی حصہ | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 41°54′8″N 12°27′12″E / 41.90222°N 12.45333°E |
مذہبی انتساب | کاتھولک |
ملک | ویٹیکن سٹی |
سنہ تقدیس | 1626 |
مذہبی یا تنظیمی حالت | Major basilica |
ویب سائٹ | Official website (بزبان اطالوی) |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | Donato Bramante Antonio da Sangallo the Younger Michelangelo Jacopo Barozzi da Vignola Giacomo della Porta Carlo Maderno Gianlorenzo Bernini |
طرز تعمیر | Renaissance and باروکے |
سنگ بنیاد | 18 اپریل 1506ء |
سنہ تکمیل | 18 نومبر 1626 |
تفصیلات | |
لمبائی | 730 فٹ (220 میٹر) |
چوڑائی | 500 فٹ (150 میٹر) |
انتہائی بلندی | 452 فٹ (138 میٹر) |
گنبد کا قطر (خارجی) | 137.7 فٹ (42.0 میٹر) |
گنبد کا قطر (داخلی) | 136.1 فٹ (41.5 میٹر) |
پطرس باسلیکا (انگریزی: st. peter's basilica) (لاطینی:basilica sancti petri) ویٹیکن سٹی میں واقع ایک عظیم الشان گرجا جو مسیحیت کا دل اور بابائے روم کی رہائش گاہ بھی ہے۔ اس کی تعمیر نشاۃ ثانیہ کے اواخر میں روم کے شمالی حصہ میں ہوئی۔ داخلی رقبہ کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا گرجا گھر سمجھا جاتا ہے۔ اور چونکہ یسوع مسیح کے 12 رسل میں سے ایک ایک رسول پطرس کی قبر بھی یہیں بتائی جاتی ہے اس لیے یہ رومن کاتھولک مسیحیت کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ کاتھولک مسیحی عقیدہ کے مطابق یسوع مسیح نے پطرس کو اپنے بعد کلیسیا کی زمام کار سونپی تھی، جس کے بعد پطرس کاتھولک کلیسیا کے اولین پوپ اور روم کے پہلے پادری بنے۔
1940ء سے 1964ء کے مابین جاری تحقیقات نے بھی اس کے مدفن پطرس ہونے کی تصدیق کردی ہے
اس عمارت میں دور نشاۃ ثانیہ کے فن تعمیر کے نمونے جابجا نظر آتے ہیں جن کی تخلیق میں مائیکل اینجلو کا قابل ذکر حصہ رہا ہے۔ قدیم کلیسیا کی تعمیر 320ء میں ہوئی تھی، لیکن کافی عرصہ گذرجانے کی بنا پر عمارت خستہ ہو رہی تھی۔ لہذا موجودہ باسلیکا کی تعمیر 18 آوریل 1506ء کو شروع کی گئی جو 18 نومبر 1626ء کو مکمل ہوئی۔
اس نئی تعمیر کے بعد اکثر پاپائے کلیسیا پطرس کی جانشینی کی علامت کے طور پر باسلیکا کے نیچے واقع ہال میں مدفون ہوئے۔
نگار خانہ
[ترمیم]- مضامین مع اطالوی زبان بیرونی روابط
- مضامین مع لاطینی زبان بیرونی روابط
- 1626ء میں مکمل ہونے والی مذہبی عمارات
- روم میں رومن کاتھولک گرجا گھر
- روم میں رومن کیتھولک گرجا گھر
- گنبد
- گنبد والی گرجا گھر عمارتیں
- مغربی مسیحیت
- ویٹیکن سٹی کے سیاحتی مقامات
- ویٹیکن سٹی میں گرجا گھر
- روم میں نشاۃ ثانیہ کا طرز تعمیر
- اطالیہ میں سترہویں صدی کے رومن کیتھولک گرجا گھروں کی عمارتیں
- 1626ء میں مکمل ہونے والے گرجا گھر
- پطرس باسلیکا
- پوپ یولیوس دوم