مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:پائی ویکی بوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پائی ویکیپیڈیا یا پائی ویکی بوٹ ایک پائیتھن لائبریری ہے جس کی مدد سے میڈیاویکی کی سائٹس پر کام کو خود کار کیا جا سکتا ہے۔ آغاز میں یہ محض ویکیپیڈیا کے لیے تیار کی گئی تھی مگر اب یہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تمام منصوبوں اور دیگر متعدد ویکی سائٹس پر استعمال ہوتی ہے۔

یہ پراجیکٹ سال 2002  میں شروع ہوا اور اب کور ورژن 3.0 پر کام ہو رہا ہے۔ اس میں اے پی آئی کے تمام فیچر شامل ہیں اور یہ نئے میڈیا ویکی اور پائتھون پیکج لے آؤٹ کے ساتھ مکمل ہم آہنگ اور جدید ترین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ میڈیا ویکی کی انسٹالیشن کے ساتھ بھی کام کرتا ہے بشرطیکہ ان کا ورژن 1.14 یا اس سے زیادہ ہو۔ پائی ویکی بوٹ مائیکروسافٹ ونڈوز ، او ایس ایکس اور لینکس کو سپورٹ کرتا ہے اگر پائتھون کا موافق ورژن استعمال کیا جائے۔ یہ دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بھی کام کرے گا اگر  پائتھون کا موافق ورژن استعمال کیا جائے۔ اگر چیک کرنا ہو کہ پائتھون کا کونسا ورژن انسٹال ہے تو کمانڈ لائن یا شیل پرامپٹ پر "python" لکھ کر چیک کریں۔

کم سے کم پائتھون 2.7.4 یا پائتھون 3.4 بوٹ کو چلانے کے لیے درکار ہے مگر اس سے اگلا ورژن دستیاب ہو تو زیادہ بہتر ہے، اس کی وجہ پائتھون پیکج اسنٹالر(pip)  ہے جو پائتھون کی نئی ریلیز کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔

اجزائے ترکیبی

[ترمیم]

لائبریری آرکائیو میں دو ماسٹر فولڈر موجود ہوتے ہیں:

Pywikibot

اس فولڈر میں تمام ماسٹر فائلیں موجود ہوتی ہیں جو میڈیا ویکی ویب سائٹس کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ یہ لائبریری کا مرکزی حصہ ہے، یہ تب استعمال ہوتی ہے جب پائتھون سکرپٹس میں PWB کو لوڈ کیا جاتا ہے اور پلگ پلے ٹولز کو لانچ کیا جاتا ہے۔

Scripts

اس فولڈر میں پہلے سے لکھے معروف سکرپٹس موجود ہوتے ہیں۔ یہ استعمال کے تیار ہوتے ہیں۔ ان کی فہرست اور دستاویز کے لیے دیکھیے۔ پائی ویکی بوٹ سکرپٹس

لائسنس

[ترمیم]

پائی ویکی بوٹ کی لائسنس فائل دیکھنے کے لیے دیکھیے۔ Pywikibot

انسٹال پائتھون

[ترمیم]

پائتھون ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں

اگر پائتھون پہلے سے انسٹال ہے تو چیک کر لیں کہ آپ کا ورژن جدید ورژن کے قریب تر ہے اس کے لیے کمانڈ لائن پر یہ کمانڈ چلا کر دیکھیں۔

python –version

اگر آپ کے پاس پائتھون 2.7.4 یا س سے جدید اور پائتھون 3.4 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہے تو آپ کا پائتھون ورژن جدید ترین کے قریب ہے۔

متعلقات کی تنصیب

[ترمیم]

پائی ویکی بوٹ کے لیے مزید ایک اور پیکج کی ضرورت ہوتی ہے جس کا نام requests ہے ۔ پپ استعمال کرتے ہوئے آپ اس پیکج کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل کمانڈ چلا کر اس پیکج کو انسٹال کریں۔

pip    install    requests

انسٹال پائی ویکی بوٹ

[ترمیم]

ڈاؤن لوڈ موجودہ پائی ویکی بوٹ ماسٹر برانچ کی زپ فائلpywikibot_Core ZipFile ۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد فائل کو کسی فولڈر میں کھول لیں۔

/home/username/pywikibot 
یا
C:\Users\username\pywikibot

اس کے علاوہ جدید ترین ورژن گٹ() یا ایس وی این () کلائنٹ کے ذریعے گیرٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے دیکھیں Manual:PyWikibot/Gerrit

یہ طریقہ بوٹ آپریٹر اور بوٹ بنانے والوں کےلیے تجویز کیا جاتا ہے جو پائی ویکی بوٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پرانے ورژن حاصل کریں PyWikibot Older Version

پائی ویکی بوٹ اپڈیٹ

[ترمیم]

اپنے بوٹ فریم ورک کو جدید ترین رکھیں۔ نئے ورژن مسلسل نکلتے رہتے ہیں اور ایک ہی جگہ پر دستیاب بھی ہوتے ہیں۔ اگر آپ گٹ یا svn استعمال کر رہے ہیں تو اس حصے کو نظرانداز کر سکتے ہیں ، اگر نہیں تو اپنی کنفگریشن فائلوں اور سکرپٹس کو محفوظ کر لیں کسی بھی نئی ریلیز کو انسٹال کرنے سے پہلے۔ اس میں مندرجہ ذیل فائلیں شامل ہیں

  • User-config.py
  • کوئی فیملی فائل اور کوئی صارف کا سکرپٹ جسے خود بنایا گیا ہو اور بدلا گیا ہو، کوئی ایکس ایم ایل ڈمپ فائل جسے ویکی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو۔

نئے ورژن کو کھولیں اور پرانے ورژن کی فائلوں کو نئی فائلوں سے بدل دیں۔

پائی ویکی بوٹ کی ترتیبات

[ترمیم]

اگر لینکس پر ہیں تو ٹرمینل کھول لیں اور اگر ونڈوز پر ہیں تو کمانڈ پرامپٹ یا پاور شیل کھول لیں۔ اس کے بعد اس فولڈر میں جائیں جاں پائی ویکی بوٹ موجود ہے۔

لینکس اور یونیکس کے لیے

cd /home/username/pywikibot

ونڈوز کے لیے

:c
"cd   "\Users\username\pywikibot

اگرپائی ویکی بوٹ اوپر درج شدہ جگہ کی بجائے کسی اور فولڈر میں پائی ویکی بوٹ موجود ہے تو اس جگہ تک جائین۔

صارف کنفیگریشن فائل بنانے کے لیے مندرجہ ذیل کمانڈ چلائیں۔

python     pwb.py       generate_user_files

ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے پائی ویکی بوٹ کو ترتیب دیں۔

مندرجہ ذیل کمانڈ کو چلائیں تاکہ آپ اپنے ویکی میں لاگ ان کر سکیں۔

python       pwb.py            login

بیرونی ویکی پر استعمال

[ترمیم]

پائی ویکی بوٹ پہلے سے بہت ساری ویکیوں کے لیے ترتیب شدہ ہے مگر ضروری نہیں کہ اس ویکی کے لیے بھی ہو جس پر آپ نے کام کرنا ہے۔ اپنی مخصوص ویکی پر کام کرنے کے لیے کیسے پائی ویکی بوٹ کو ترتیب دینا ہے۔ PyWikibot Use on Third Party Wikis

مزید ترتیبات

[ترمیم]

پائی ویکی بوٹ مہیا کرتی ہے ترتیبات کی وسیع رینج جس سے بوٹ کے کردار کو بدلا جا سکتا ہے۔ ان تنصیبات کو بدلنے کے لیے فائل یوزر-کنفگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ تمام پیرامیٹرکی فہرست دیکھنے کے لیے دیکھیں
config2.py

سکرپٹ چلانا

[ترمیم]

پائی ویکی بوٹ بہت سے سکرپٹس کے ساتھ ایک پیکج کی شکل میں سکرپٹس کی ڈائریکٹری میں موجود ہوتا ہے۔ ان تمام کو اس طریقہ کار سے چلایا جا سکتا ہے۔

[python     pwb.py     [name    of    script

تمام سکرپٹس کی فہرست دیکھنے کے لیے ملاحظہ کریں Pywikibot/Scripts

دیگر متعلقات

[ترمیم]

زیادہ تر سکرپٹس کے لیے اضافی پیکج کی ضرورت نہیں ہوتی مگر کچھ بغیر اضافی پیکج کے نہیں چلتے۔ یہ تمام ایک فائل requirements.txt میں مع متعلقات کے درج ہوتے ہیں۔ کسی بھی سکرپٹ کے متعلقات انسٹال کرنے کے لیے پپ کو اس طرح استعمال کریں۔

[pip        install        [name     of        package

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ تمام متعلقات کو ایک ساتھ انسٹال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کمانڈ چلائیں۔

pip     install      -r      requirements.txt

مزید دیکھیے

[ترمیم]