وسطی زمینی مدار
Appearance
وسطی زمینی مدار، جسے بسا اوقات متوسط دائروی مدار بھی کہا جاتا ہے، زمین کے گرد نچلے زمینی مدار (دو ہزار کلومیٹر) کے اُوپر اور ارضجامد مدار (پینتیس ہزار سات سو چھیاسی کلومیٹر) کے نیچے ایک خلائی حلقہ ہے۔
یہ مدار عام طور پر مقام شناسی سیارچوں کے لیے مستعمل ہے۔ مثلاً جی.پی.ایس اور گلوناس وغیرہ۔ شمالی اور جنوبی قطب والے ابلاغی سیارچے بھی اِسی مدار میں رکھے جاتے ہیں۔
اِس مدار کے سیارچوں کا مداری دَور 2 سے 12 گھنٹے کے درمیان ہے۔