مندرجات کا رخ کریں

وجے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وجے
(تمل میں: விஜய் ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 جون 1974ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش تامل ناڈو [1]  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ شوبھا چندرشیکھر   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
صدر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
2024 
عملی زندگی
مادر علمی لویولا کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکار ،  گلو کار ،  رقاص   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تمل   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تمل   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
بیہائنڈ ووڈ طلائی تمغا (برائے:کتھی ، تھیری اور میرسل )
اعزازی ڈاکٹریٹ    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جوزف وجے چندر شیکھر (پیدائش 22 جون 1974ء)(تمل:விஜய்) جو وجے کے نام سے مشہور ہیں،[3] ایک بھارتی تمل فلم اداکار ہیں جو ہندوستانی سنیما میں ایک آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک گلوکار اور بھارت میں بہت سے کمپنیوں کے لیے ایک ترجمان (برانڈ ایمبیسڈر)بھی رہے ہیں۔ ان کے والد کا نام ایس اے چندر شیکھر ہے جو ایک مشہور ہدایت کار ہیں۔ وجے اپنے شائقین میں تھلپتھی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

وجے نے سنہ 1990ء کی دہائی میں اپنے والد کی ہدایت میں بنی کئی ڈراموں میں کام کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی شروعات کی۔ ناليا تھيرپو (1992ء) فلم سے انھوں نے اپنے فلم کیریئر کی شروعات کی۔ اس کے بعد انھوں نے ایکشن اور رومانوی کئی فلموں میں اداکاری کی۔ چنائی فلم انڈسٹری میں ان برسوں کے دوران، وہ ایک فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے اور انھوں نے تین تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ جیتے ۔

وجے انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ ٹیم چنائی سپر کنگز کے لیے موجودہ سفیر ہیں اور وہ بہت سے تجارتی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسڈر بھی رہ چکے ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

جوزف وجے چندر شیکھر کا جنم 22 جون 1974 کو، فلم ساز اور ڈائریکٹر ایس اے چندر شیکھر اور کلاسیکی گلوکارہ شوبھا چندر شیکھر کے گھر ہوا۔ ان کی ایک بہن بھی تھی جن کا نام ودیا چندر شیکھر تھا، جو دو سال کی عمر میں ہی انتقال کرگئیں۔ وجے نے اپنی اسکول کی تعلیم چینائی میں ویرگامبككم کے بال لوك میں اور اداکاری کی تعلیم لویولا کالج، چینائی سے حاصل کی ۔

اداکاری

[ترمیم]

وجے نے اپنے والد کی ہدایت کی گئی، سن 1992 ء میں بنی فلم ناليا تھيرپو میں ایک اہم کردار کے طور پر اپنی اداکاری سے کیریئر کی شروعات کی۔ کچھ دوسرے فلموں کے بعد، سے سینٹھوراپندی فلم میں انھوں نے اداکار وجے کانت کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم نے وجے کو تمل ناڈو کے اندرونی علاقوں میں مقبول بنا دیا۔ رسیگن، وشنو اور دیوا جیسی کم بجٹ کی فلموں نے انھیں سامعین کے درمیان میں کھڑا کر دیا۔ وجے اپنی نسل کے کچھ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنھوں نے جانے مانے سینئر اداکار شیواجی گنیشن کے ساتھ کام کیا ہے۔ یہ موقع انھیں 1996 ء میں اپنے والد ایس اے چندر شیکھر کی طرف سے ہدایت کردہ فلم، ونس مور میں کام کرتے ہوئے ملا ۔

وجے کو اپنی پہلی کامیاب 1996 ء میں بنی ہدایت کار وكرمن کی فلم پووے انوككاگا کے طور پر ملی جس نے وجے کو تامل فلموں میں ایک ابھرتے ہوئے اسٹار کے طور پر قائم ہونے میں کافی مدد کی۔ کچھ اور فلاپ فلموں کے بعد انھیں، لو ٹوڈے فلم کی جس میں ایک غیر روایتی اختتام تھا جس کے ساتھ انھیں کامیابی ملی۔ 1997 ء میں انھوں نے سوریا شیو کمار کے ساتھ وسنت کی۔ اس کے بعد انھوں نے فاضل کی طرف سے ہدایت کردہ فلم كدھالككو مريادھی میں اداکاری۔ جو ایک بلاک بسٹر فلم مانی گئی اور اس فلم نے وجے کو اس سال تامل ناڈو اسٹیٹ ایواڈز بہترین اداکار کا فلم ایوارڈ بھی دلایا۔

1998 ء میں، وجے نے پريامدن اور تھللادھا منامم تھللم میں کام کیا، دونوں فلمیں باكس آفس پر کامیاب رہیں۔ اس کے بعد ایندریدرم كدھال، نین جنلی، منسرا كننا جیسی فلمز میں کام کیا۔ یہ فلمز باکس آفس پر بری طرح فلاپ گئیں۔ اس کے بعد انھوں نے فاضل کے ساتھ كننككل نلاوو فلم کی، ان کی اداکاری کی تعریف ہوئی پر فلم باکس آفس پر ناکام رہی ہے۔ اپنا رخ بدلتے ہوئے، انھوں نے ایک سال سے زیادہ وقت لینے والی فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی اگلی فلم کوشی تھی، جو 2000 ء کی سپر ہٹ فلم تھی۔ اس کے بعد پريامناوالے اور فیڈس جیسی فلمیں وجے کے لیے ایک بار پھر کامیابی لائیں اور بدری ایک اور سپر ہٹ فلم رہی ۔

بعد میں انھوں نے شاہجہاں، تھامجهن میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام رہی اور اس کے بعد فلم یوتھ کو اوسط کامیابی ملی۔ لیکن، اس کے بعد کی فلمیں بگاوتی، وسيگارا، پدھيا گيتھائی اور طویل بن رہی فلم ادھايا فلاپ ہو گئی۔ ان فلموں نے وجے کی کامیابی کی شرح کو کافی متاثر کیا اور فلم ناقدین اور مینوفیکچررز کی نظر میں وہ نیچے اترتے گئے ۔

ناکام فلموں کا یہ سلسلہ 2003 ء میں فلم تھروملائی سے ٹوٹ گیا جس میں وجے ایک نئے چہرے کے ساتھ نظر آئے۔ سن 2004 ء میں ریلیز ہوئی، گھِلّی، وجے کی اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہیں۔ ہدایت کار دھرنی اور اے ایم رتھنم کی یہ ایک تیلگو فلم اوككادو کا ری میک تھی اور یہ فلم تمل ناڈو میں سینما گھروں میں 200 دنوں تک چلی تھی۔ اس کے بعد فلم مادھوری کی، جو باکس آفس پر اوسط کامیاب رہی۔ اس سال میں وجے نے اپنی دقیانوسی اداکاری اور سٹائل کو پینٹ کرنا شروع کیا، جس نے انھیں اپنے کیریئر میں ایک اہم موڑ دیا۔ اگلے سال میگا ہٹ تھروپاچی، ایک مخصوص رومانی فلم سانچے اور ایک سپر ہٹ فلم سیواكاسی سے دیگر اہم کامیابی ملی ۔ بعد میں انھوں نے پوكری فلم میں کام کیا، جو پربھو دیوا نے ہدایت کی اور 2007 ء میں ریلیز ہوئی۔ سلمان خان کی فلم وانٹڈ اسی فلم کا ری میک تھی۔ پوكری کو تقریباً گھلّی جیسی ہی کامیابی ملی جس میں وجے کے لیے ایک مختلف انداز میں اداکاری کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس فلم نے وجے کو MGR یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دلائی۔ بعد میں اسی سال وجے اجهگیی تھامجہ مگن میں ظاہر ہوئے اور اس فلم میں پہلی بار وہ ڈبل کردار میں نظر آئے۔ یہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہو گئی۔ سن 2008 ء میں انھوں نے كُروی میں اداکاری کی، جو ہدایتکار دھرنی کی فلم تھی اور اوسط درجے کی رہی فلم باکس آفس پر کمال نہیں دیکھا پائی، البتہ ڈسٹری بیوٹرز کچھ جگہوں پر منافع کمانے میں كامياب رہے ۔

سال 2009 ء کا آغاز ایکشن فلم وللُو کے ساتھ ہوا جو پوككری کے بعد ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے شوقین پربھو دیوا کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی۔ اس فلم میں، وجے اپنے کیریئر میں دوسری بار ڈبل کردار میں نظر آئے۔ وجے کی اگلی فلم ویتتےككارن تھی۔ یہ فلم بابو سیوان کی طرف سے ہدایت اور AVM پروڈکشن کی طرف سے تیار کی گئی، جو 2009 ء کو ریلیز ہوئی۔ 2010 ء میں وجے نے اپنی پچاسویں دلم سورا میں کام کیا۔ جس میں وہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ نظر آئے یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی۔

2011 ء میں وجے نے ہدایتکار صدیقی کے ساتھ فلم کاولان میں کام کیا۔ جو کامیاب رہی، اسی سال ویلیدہم نامی فلم کی جو اس سال سب سے زیادہ کمانے والی فلم رہی۔ وجے کی اگلی فلم ننبان تھی جو عامر خان کی ہندی فلم تھری ایڈیٹس کا ری میک تھی۔اس کے بعد، وجے پہلی مرتبہ بالی ووڈ میں اکشے کمار کی ہندی فلم روڈی راٹھور میں ایک گانے میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوئے۔

2012 ء میں وجے کی فلم توپاکی سپر ہٹ فلم رہی، اکشے کمار کی فلم ہالی ڈے اسی فلم کا ری میک تھی۔ 2013 ء میں وجے کی فلم تھالیوا اور 2014 ء میں جلا ریلیز ہوئی۔ 2014 ء ہی میں ریلیز ہوئی فلم کتھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بنی۔ وجے کی 2015 ء کی فلم اداکارہ سری دیوی، شروتی ہاسن اور ہنسیکا موٹوانی کے ساتھ فلم پلی تھی، لیکن یہ فلم تجارتی بنیاد پر کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

2016 ء میں وجے  نے فلم تھیری  میں ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھایا، اس فلم میں ان  کے ساتھ اداکارہ سامنتھا اکنینی اور ایمی جیکسن تھیں۔ اس فلم نے تقریبا 172 کروڑ(بھارتی روپیہ) روپے کمائے اور تمل سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوئی۔  

2017 ء میں وجے کی دو فلمیں  ریلیز ہوئیں۔  پہلی فلم بھیروا، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کیرتھی سریش تھی۔ یہ فلم  114 کروڑ(بھارتی روپیہ) روپے کمائی کے ساتھ ہٹ فلم رہی، جبکہ دوسری فلم میرسل  تھی، جس میں وجے پہلی مرتبہ تین کرداروں میں نظر آئے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کاجل اگروال، سامنتھا اکنینی اور نتیا مینن تھیں۔ اس فلم نے تقریبا 251 کروڑ(بھارتی روپیہ) روپے کمائے اور تمل سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوئی۔  2018 ء میں ان کی فلم، اے آر موراگادوس کی ہدایت کردہ فلم سرکار ہے، جو نومبر میں جاری کی جائے گی۔ اداکارہ کیرتھی سریش اس فلم میں وجے کے ساتھ اداکاری کریں گیں۔

بالی وڈ میں پہچان

[ترمیم]

وجے نے 2012ء کی بالی وڈ فلم راؤڈی راٹھوڑ کے گانے چنتا چنتا میں اکشے کمار اور پربھو دیوا کے ساتھ خصوصی ظہور کیا، جسے ہندی شائقین نے بڑا سہرایہ۔[4] وجے اور شاہ رخ خان کی فلمیں پانچ بار باکس آفس پر آمنے سامنے آئیں ہیں۔[5] وجے کی فلم بھیروا کا گانا ورلم ورلم وا بھیروا، اجے دیوگن کی فلم گول مال: اگین (2017ء) میں وجے کو سلامی دینے کے لیے چلایا گیا۔[6] وجے کی زیادہ تر فلمیں گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی میں ڈب ہوتی ہیں اور ہندی ٹی وی سونی میکس پر دکھائی جاتی ہیں۔[7] وجے کی فلم میرسل نے 2017ء میں ہندی فلموں کا تگڑا مقابلہ کیا۔ اس فلم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں گول مال: اگین اور سیکرٹ سپر اسٹار سے زیادہ کمائی کی۔[8] میرسل نے متحدہ عرب امارات میں 9 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے گول مال: اگین اور سیکرٹ سپر اسٹار کو پیچھے چھوڑ دیا۔[9] جولائی 2017، میں ہندی ٹی وی چینل رشتے سینے پلیکس نے ایک ٹیلیویژن ریٹنگ پوائنٹ کروایا، جس میں وجے کی فلم ویٹریکرن کا ہندی ورژن ڈینجرس کھلاڑی 3 کو پہلا درجہ اور فلم جلا کا ہندی ورژن پولیس والا غنڈہ 2 کو تیسرے درجہ پر دکھایا گیا۔ بعد میں سونی میکس نے ایک ٹیلیویژن ریٹنگ پوائنٹ کروایا، جس میں وجے کی فلم تھیری کے ہندی ورژن تھیری کو دکھایا گیا۔[10] 2017ء کے آخر میں، وجے کی فلم کتھی کا ہندی ورژن خاکی اور کھلاڑی زی سنیما پر دکھایا گیا۔[11]

فلمیں

[ترمیم]

وجے نے اب تک 62 فلموں میں کام کیا ہے۔

کچھ معروف فلمیں

[ترمیم]
  • نالیا تھیرپو (1992ء)
  • سینڈھوراپندی (1993ء)
  • دیوا (1995ء)
  • وشنو (1995ء)
  • لو ٹوڈے (1997ء)
  • ونس مور (1997ء)
  • پریا مودن (1998ء)
  • ننجینلے (1999ء)
  • پریا مانوالے (2001ء)
  • فرینڈز (2001ء)
  • بدری (2001ء)
  • شاہجہاں (2001ء)
  • یوتھ (2002ء)
  • وسی گارا (2003ء)
  • تھیروملائی (2003ء)
  • پوکڑی (2007ء)
  • وللو (2009ء)
  • ویٹری کارن (2009ء)
  • سورا (2010ء)
  • ویلایودھم (2011ء)
  • ننبان (2012ء)
  • توپاکی (2012ء)
  • تھالیوا (2013ء)
  • کتھی (2014ء)
  • تھیری (2016ء)
  • بھیروا (2017ء)
  • میرسل (2017ء)
  • سرکار (2018ء)
  • بیگل (2019ء)

بیرونی روابط

[ترمیم]

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0897201/
  2. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/9e939736-ae8c-47e9-829c-b1313c8920bd — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  3. [1] تمل اداکار وجے
  4. Hungama، Bollywood (7 مئی 2012)۔ "Tamil star Vijay does cameo in Rowdy Rathore - Bollywood Hungama"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-24
  5. Wirally، Team (12 اپریل 2016)۔ "5 Times When Vijay & SRK Clashed At The Box-Office - Wirally.com"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-24
  6. Sharma، Smrity (18 اکتوبر 2017)۔ "After Mersal, Witness Thalapathy Vijay's Magic In Ajay Devgn's Golmaal Again"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-24
  7. "Sony MAX to air actor Vijay's action blockbuster 'Bairavaa' on 29th July"۔ tvnews4u.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-11
  8. "Mersal box office: Vijay starrer unstoppable, gives tough competition to Golmaal Again, Secret Superstar in international markets"۔ 22 اکتوبر 2017۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-24
  9. "UAE Box Office: Mersal emerges the winner among the Diwali releases including Golmaal Again and Secret Superstar". CatchNews.com (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-09-09.
  10. "Rishtey Cineplex climbs to No. 2 in Week 27 | TelevisionPost.com". www.televisionpost.com (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-12-17.
  11. "Zee Cinema to premiere Khaki Aur Khiladi on 13th December at 8PM". tvnews4u.com (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2017-12-17.