مندرجات کا رخ کریں

واسطہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

'واسطہ، وسیلہ'Medium وسط؛ درمیان؛ واسطہ؛ اوسط؛ شے عارض؛حائل؛ درمیانی چیز؛ وساطت؛ رقم اوسط؛ حد اوسط؛ دوسری چیزوں کے درمیان رکھی ہوئی کوئی چیز؛ دو انتہاؤں کے درمیان عدل یا اوسط؛ جس کے وسیلے یا ذریعے سے کوئی کام پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے، لے جایا جائے یا اس کا ابلاغ کیا جائے؛ ذریعہ، وسیلہ یا آلہ (جیسے:Television is a communications and advertising medium.)؛ گھیرنے یا سرایت کرنے والا عنصر؛ ماحول۔ (حیاتیات) وہ کِشت (culture) جس میں کوئی جسم نامی نشو و نما پاتا ہے یا وہ مادہ جس میں انھیں مطالعے کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے؛ وہ شخص جس کے بارے میں کہا جائے کہ وہ مردوں کی روحوں سے گفتگو کر سکتا ہے؛ حاضرات کا معمول؛ وہ مائع بدرقہ جس میں خشک رنگوں کو رگڑکر یا گھول کر چھپائی کے لیے تیار کیا جاتا ہے؛ وہ ہیئت یا مواد جو فنکار استعمال کرتا ہے۔ (صفت) درمیانی؛ وسطی ؛اوسط درجے کا؛ بیچ کا؛ معمولی۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان