مندرجات کا رخ کریں

نتیش تیواری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نتیش تیواری

معلومات شخصیت
پیدائش 20ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اٹارسی, مدھیہ پردیش
رہائش چیمبور, ممبئی, مہاراشٹر
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ Ashwiny Iyer Tiwari
اولاد 2
عملی زندگی
مادر علمی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بمبئی (–1996)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ Film director
دور فعالیت 2011–present
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نتیش تیواری (انگریزی: Nitesh Tiwari) بھارتی سنیما کے ہدایتکار، منظر نویس اور نغمہ نویس ہیں اور بالی ووڈ میں کئی مشہور فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔[1][2] انھوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2001ء میں کیا جب فلم چلر پارٹی کو انھوں نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا۔ اس فلم نے بچوں کے لیے بہترین فلم کے زمرے میں قومی اعزاز حاصل کیا تھا۔[1] اس کے بعد انھوں نے 2014ء میں ایک ڈروانی مگر سیاسی فلم بھوت ناتھ رٹرنز بنائی۔[3][4]

2016ء میں انھوں نے دنگل کی کہانی لکھی اور اسے ڈائریکٹ بھی کیا۔ اس فلم کی نمائش بیجنگ فلم فیسٹول اور برکس میں کی گئی۔[5] دنگل چین میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کی فہرست میں اول درجے پر ہے اور سب سے زیادہ کمائی کونے والی غیر انگریزی فلموں میں 5ویں درجے پر ہے۔[6][7] فلم نے کل 2,000 کروڑ (امریکی $280 ملین) کا کاروبار کیا جس میں صرف چین سے 1200 کروڑ کی کمائی ہوئی۔[8][9] اور اس طرح چین میں یہ فلم 20 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔[10] 62ویں فلم فیئر اعزازات میں تیواری کو فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انھیں کئی مزید اعزازات ملے۔[11][12] اس کے بعد ان کی بہترین فلم چھچھورے (2019ء) منظر عام پر آئی جس کے لیے انھیں کئی اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا ہے۔[13]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

تیواری کی ولادت مدھیہ پردیش کے ایک ہندو خاندان میں ہوئی۔ والد کا نام بی ڈی تیوایر ہے۔ انھوں نے 1996ء میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بامبے سے گریجویشن کیا۔ بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل وہ لیو برنیٹ میں کریٹو ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔[14]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

انھوں نے اشونی ایئر تیواری سے شادی کی۔ وہ لیو برنیٹ میں ان کے ساتھ کام کرتی تھی۔ اب وہ بھی فلم ہدایتکارہ بن چکی ہیں۔[15]


فلموگرافی

[ترمیم]
سال فلم فلمی ہدایت کار منظر نویس منظر نویس منظر نویس نوٹ
2011 چلر پارٹی ہاں ہاں ہاں ہاں National Film Award for Best Children's Film
2014 بھوت ناتھ رٹرنز ہاں ہاں ہاں ہاں
2014 کل دل نہیں ہاں ہاں ہاں
2016 نیل بٹے سناٹا نہیں ہاں ہاں ہاں
2016 دنگل (فلم) ہاں ہاں ہاں ہاں Telstra People's Choice Award
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار
2017 بریلی کی برفی نہیں ہاں ہاں ہاں
2019 چھچھورے ہاں ہاں ہاں ہاں Nomination–فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار
Nomination–Filmfare Award for Best Story
Nomination–Filmfare Award for Best Dialogue

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "59th National Film Awards for the Year 2011 Announced"۔ Press Information Bureau (PIB)، India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-07
  2. "Vidya Balan wins National Award for 'The Dirty Picture'"۔ The Times Of India۔ 2013-04-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-06
  3. Bollywood Hungama۔ "Featured Movie News – Featured Bollywood News – Bollywood Hungama"۔ Bollywood Hungama
  4. "Bhoothnath Returns Fails To Make An Impact"۔ Box Office India Trade Network۔ Box Office India۔ 18 اپریل 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-18
  5. Atul Aneja (25 جون 2017)۔ "China's 'Dangal' mega-success echoes at second BRICS film festival"۔ The Hindu – بذریعہ www.thehindu.com
  6. "Aamir Khan's Rs 3,000 crore dream"۔ Deccan Chronicle۔ 24 جون 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-24
  7. "Dangal Update – Worldwide And All Formats – Box Office India"۔ www.boxofficeindia.com
  8. "Aamir Khan's Rs 3,000 crore dream"۔ Deccan Chronicle۔ 24 جون 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-24
  9. "Dangal Update – Worldwide And All Formats – Box Office India"۔ www.boxofficeindia.com
  10. 内地总票房排名 [Mainland total box office ranking] (چینی (آسان کردہ) میں). Retrieved 2017-05-21.
  11. Parismita Goswami (12 اگست 2017)۔ "IFFM 2017: Aishwarya Rai looks gorgeous; Sushant Singh wins Best Actor award [PHOTOS]"۔ International Business Times, India Edition
  12. "My next a departure from children's films: Nitesh Tiwari"۔ IANS – Yahoo۔ 2016-03-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-22
  13. "Winners of the 62nd Filmfare Awards 2017 – filmfare.com"۔ www.filmfare.com
  14. "Dangal director Nitesh Tiwari's next film with Sajid Nadiadwala"۔ 20 فروری 2017
  15. ""This Is The First Time In My Career That Aamir Khan Has Said Yes To A Film After The First Narration" – Nitesh Tiwari"۔ Man's World۔ 22 دسمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-23