نام رکھنے کی ہسپانوی روایات
Appearance
سپین میں بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے تاریخی روایات ہیں۔ ان روایات کے مطابق کسی بھی شخص کا نام اس کے اپنے نام اور اس کے بعد اس کے ماں اور باپ کے خاندان کے نام پر ہوتا ہے۔ سپین میں کسی شخص کا پہلا نام اس کے باپ کا خاندانی نام ہوتا ہے اور دوسرا نام اس کی ماں کا خاندانی نام ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایڈوارڈو فرنانڈیز گاریڈو(Eduardo Fernández Garrido) کی شادی ماریا ڈولوریس مارٹینیز(María Dolores Martínez) نام کی عورت سے ہوتی ہے تو ان کے بچے، جوز(José)، کا نام کئی قانونی طریقوں سے ہو سکتا ہے مگر عام طور پر یہ جوز فرنانڈیز مارٹینیز(José Fernández Martínez) ہوگا۔