مندرجات کا رخ کریں

مناعیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بچے کو پولیو کے خلاف مناعت زد کیا جا رہا ہے

مناعیت یا مدافعیت (عربی سے ماخوذ۔ انگریزی: Immunization) ایک عملیہ ہے جس میں کسی جاندار کا مدافعتی نظام کسی نقصان دہ چیز جیسے جراثیم وغیرہ کے خلاف جسم کو بچانے کے قابل ہوجاتا ہے۔

جب مدافعتی نظام کے سامنے کوئی ایسا سالمہ آتا ہے جو جسم کا اپنا نہیں ہوتا، اِس صورت حال میں مدافعتی نظام اُس سالمہ کے خلاف ایک مدافعتی ردّ عمل پیش کرتا ہے۔ اِس دوران، مدافعتی نظام اِس قابل ہوجاتا ہے کہ وہ بعد میں آنے والے اِسی قسم کے سالموں کے خلاف مدافعت پیش کرے۔

اقسام

[ترمیم]

مناعیت کی دو اقسام ہیں:

مستعد مدافعیت

[ترمیم]

اِس قسم کے مناعیت میں، جسم میں ایسے سالمات یا مواد چھوڑا جاتا ہے کہ مدافعتی نظام خود اُس کے خلاف مدافعتی عمل سامنے لاتا ہے اور اِس قابل ہوجاتا ہے کہ بعد میں بھی اِس کے خلاف مدافعت پیش کرے۔

جامد مدافعیت

[ترمیم]

اِس قسم کی مناعیت میں، جسم کے اندر مدافعتی نظام کے کچھ تیار کیے گئے عناصر چھوڑے جاتے ہیں۔ یوں، مدافعتی نظام کا اِن عناصر کو دوبارہ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اِس طریقے میں مدافعت بہت سرعت سے پیدا ہوتی ہے لیکن زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتی کیونکہ جسمانی دافعین (antibodies) قدرتی طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]