عبد الحی بڈھانوی
Appearance
عبد الحی بڈھانوی شاہ عبد العزیز دہلوی کے داماد تھے۔مولانا قاضی عبد القیوم کے والد محترم تھے۔ شاہ عبد العزیز نے اپنے ایک خط میں ان کو شیخ الاسلام کے لقب سے یاد کیا ہے۔ آپ شاہ اسماعیل شہید رح کے استاد اور آپ کے تحریکی دست راست تھے۔ قاری تاریخ کو شاہ اسماعیل اور سید احمد کی تاریخ کے مطالعے میں ہر جگہ آپ کا تذکرہ ملے گا۔سید احمد بریلوی سے بیعت کی اور مجاز بیعت و ارشاد ہوئے۔سید احمد بریلوی کی جماعت میں علوم رسمیہ میں ان کا مرتبہ سب سے بلند تھا۔ سید صاحب کے ساتھ حج کیا اور اسی دوران شیخ حسن آفندی کی خاطرصراط مستقیم کا عربی میں ترجمہ بھی کیا۔ مقام خہر میں وفات پائی۔ اور بٹ خیلہ خیبر پختونخوا کے قبرستان میں مدفون ہے۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ15
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |