مندرجات کا رخ کریں

طبی علامات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبی علامات (انگریزی: Syndrome) ان طبی نشانیوں اور کو کہا جاتا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں جو کسی مخصوص مرض یا بد نظمی سے متعلق ہوں۔ مثلًا فالج کی دو اقسام ہیں، ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ دونوں کی علامتوں میں جسم کے ایک حصے کا سن ہوجانا یا چلنا ناممکن ہوجانا، بولنے سے قاصر ہوجانا یا باتوں کو سمجھ نہ پانا، بہت زیادہ ذہنی الجھن، ایک جانب سے چہرے ڈھلک جانا اور مسکرانے کے قابل بھی نہ رہنا، شدید سر درد اور قے، ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامنا، چلنے میں مشکلات کا سامنا، کچھ نگلنا مشکل ہوجانا، جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل، جسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا، شدید کمزوری وغیرہ شامل ہیں۔ [1] اسی طرح سے بہت سے لوگ جلد پر آنے والے زخموں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، خاص طور پر تب جب یہ زخم چہرے پر نہ ہوں، لیکن جلد پرہونیوالے یہ پھوڑے یا گا ﺅ یا الخصوص جب ٹانگ یا پاﺅں پرہوں اور کئی دن گزرنے پر بھی مند مل نہ ہو رہے ہوں تو یہ صورت حال خطرے کی علامت ہو سکتی ہے یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ خون میں کچھ گڑ بڑھ ہے مند مل نہ ��ونیوالے زخم ذیابیطس کی علامت بھی ہو سکتے ہیں جسم کے کسی بھی حصے پر ہونے والا جلدی گاﺅ اگر ٹھیک نہ ہو رہا ہے یا اس کا سائز بڑھ رہا ہو۔ یا اس کی صورت حال اور رنگت تبدیل ہو رہی ہو، تو اس پر جلدی سرطان کا امکان بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے ایسی صورت حال کو ہرگز نظر انداز نہ کریں کیونکہ بروقت پکڑ سے علاج ممکن ہے۔[2]


حوالہ جات

[ترمیم]