مندرجات کا رخ کریں

شاہین آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہین آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن
Shahinabad Jn Railway Station
محل وقوعشاہین آباد
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈSHND
تاریخ
سابقہ نامہنڈیوالی جنکشن ریلوے اسٹیشن
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
الا دانہ شورکوٹ-لالہ موسیٰ برانچ لائن پنڈی رسول
لالیاں سانگلہ ہل-کندیاں برانچ لائن پنڈی رسول
Map

شاہین آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن ، ضلع سرگودھا میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشن سرگودھا جنکشن ریلوے اسٹیشن سے 20 کلومیٹر دور ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

سرگودھا شہر سے صرف بیس کلومیٹر کے فاصلے پر کندیاں، سانگلہ ہل برانچ لائن اور شورکوٹ، لالا موسیٰ برانچ لائنکے سنگم پر واقع تحصیل سلانوالی کا چھوٹا سا قصبہ ہے جس کے نواح میں سرگودھا کی مشہور کرانہ کی پہاڑیاں اور مالٹے/کینو کے گھنے باغات ہیں۔ یہ علاقہ دنیا کا سب سے بہترین سٹرس فروٹ پیدا کرنے کے لیے مشہور ہے۔

شاہین آباد جنکشن سے چک جھمرہ جنکشن کی طرف پہلا اسٹیشن لالیاں ہے جبکہ شورکوٹ کینٹ جنکشن کی طرفآلہ دانہ اور اس سے آگے سلانوالی ریلوے اسٹیشن ہے۔

جبکہ سرگودھا جنکشن کی طرف یہ دونوں برانچ لائنیں ایک ہی لائن کی صورت میں جاتی ہیں جس پر اگلا اسٹیشن پنڈی رسول ہے۔

یہاں پر ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور سرگودھا ایکسپریس کا سٹاپ ہے۔

یہاں سے ہزارہ ایکسپریس براستہ سلانوالی اور جھنگ شورکوٹ کینٹ جنکشن پہنچتی ہے جبکہ ملت ایکسپریسبراستہ، لالیاں، چنیوٹ، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شورکوٹ کینٹ جنکشن پہنچتی ہے۔

معلومات

[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ

[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق شاہین آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ SHND ہے۔

موجودہ حالت

[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔

محل وقوع

[ترمیم]

شاہین آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن شاہین آباد میں واقع ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہ��ں۔