سماجی اضطراب کی خرابی
سماجی اضطراب کی خرابی | |
A. Morison "Physiognomy of mental diseases", cases Wellcome L0022722 (cropped).jpg | |
اضطراب کے عارضے کا کسی کے چہرےپر اظہار | |
طبی خصوصیات | نفسیاتی امراض |
---|---|
علامات | سماجی حالات میں دوسروں کی رائے کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ خوف یا اضطراب |
پیچیدگیاں | افسردگی، منشیات کا غلط استعمال، خودکشی |
معمول کا آغاز | 8 سے 15 سال کی عمر میں |
دورانیہ | طویل مدتی |
اقسام | صرف کارکردگی |
خطرے کے عوامل | جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل |
متفرق | شرم، ایگوروفوبیا، گھبراہٹ کی خرابی، سلیکٹیو میوٹزم، آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر[1] |
علاج | علمی سلوک تھراپی، اینٹی ڈپریسنٹس، بینزوڈیازاپائنز، بیٹا بلاکرز |
تعدد | 7فیصد فی سال (USA) |
سماجی اضطراب کی خرابی ( SAD )، جسے سماجی فوبیا بھی کہا جاتا ہے،جس کی خصوصیات میں ، سماجی حالات کا ضرورت سے زیادہ خوف یا اضطراب شامل ہے- یہ خو ف کہ دوسروں کی جانب سے ان کے بارے میں منفی انداز میں فیصلہ کرنے کے امکانات موجود ہیں ۔ [1] [2] دیگر علامات میں دھیما بولنا اور آنکھ سے رابطہ کم کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ [1] علامات اس حد تک ہوتی ہیں کہ وہ کام کاج کو متاثر کرتی ہیں یا پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ [2] پیچیدگیوں میں ڈپریشن ، منشیات کا غلط استعمال ، اور خودکشی کے خیالات شامل ہو سکتے ہیں۔ [1]
اس کی وجوہات میں جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا امتزاج شامل ہے. [2] متاثرہ خاندان کے افراد کے متاثر ہونے کا امکان 2 سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ [2] ضرورت سے زیادہ والدین کا دبائو بھی ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایک قسم کا اضطراب کا عارضہ ہے۔ [2] تشخیص کے لیے ضروری ہے دیگر ممکنہ ذہنی یا جسمانی عوارض کو مسترد کیا جائے اور مسائل کم از کم چھ ماہ تک برقرار رہیں۔ [2] اسے صرف اس " کارکردگی" کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے جو ایسے واقعات کے دوران ہوتی ہے۔ [2]
ابتدائی علاج عام طور پر علمی سلوک تھراپی (سی بی ٹی) ہے، جو انفرادی طور پر یا بطور گروپ کیا جا سکتا ہے۔ [3] ان لوگوں میں جوسی ٹی بی کو مسترد کرتے ہیں،سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک روکنے والا SSRI کلاس میں دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [3] دیگر ادویات میں بیٹا بلاکرز اور بینزودیازپائنز شامل ہو سکتے ہیں۔ علاج کے بغیر، اس کی وجہ سے معیار زندگی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ [1]
ریاستہائے متحدہ میں ایک مخصوص سال میں تقریباً 7 فی صد لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ [2] [4] یہ دنیا کے دیگر علاقوں میں کم عام ہے، یورپ میں اس کی شرح 2.3فیصد ہے۔ [2] خواتین مردوں کے مقابلے میں عام طور پر زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ [2] اس عارضے کی شروع ہونے کی عام عمر 8 سے 15 سال ہوتی ہے۔ [2] اس حالت کو پہلی بار 1966 میں ایگوروفوبیا سے بیان کیا گیا تھا
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت Rose, GM; Tadi, P (January 2020). "Social Anxiety Disorder". PMID 32310350. {{cite journal}}: Cite journal requires |journal= (help)
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (Fifth ایڈیشن)۔ American Psychiatric Association۔ 2013۔ ص 202-208۔ DOI:10.1176/appi.books.9780890425596.156852۔ ISBN:978-0-89042-555-8
{{حوالہ کتاب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|1=
(معاونت) - ^ ا ب Pilling, S; Mayo-Wilson, E; Mavranezouli, I; Kew, K; Taylor, C; Clark, DM; Guideline Development, Group (May 22, 2013). "Recognition, assessment and treatment of social anxiety disorder: summary of NICE guidance" (PDF). BMJ (Clinical Research Ed.). 346: f2541. doi:10.1136/bmj.f2541. PMID 23697669. S2CID 13776769. Archived (PDF) from the original on February 24, 2021. Retrieved January 3, 2021.
- ↑ "NIMH » Social Anxiety Disorder"۔ www.nimh.nih.gov۔ 2018-01-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-11