سجل علی ( پیدائش:17 جنوری 1994 ) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو معاصر معاشرتی سے لے کر رومانوی ڈراموں میں کئی طرح کے ڈراموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
سجل2009 میں جیو ٹی وی کے مزاحیہ ڈراما نادانیاں میں پہلی بار نظر آئیں۔ انھیں 2011 کے اے آر وائی ڈیجیٹل کے فیملی ڈراما محمود آباد کی ملکائیں میں ان کی کارکردگی پر تعریف توصیف ملی۔[3] اس کے بعدسجل نے کامیڈی سمیت کئی کامیاب ٹیلی ویژن سیریز میں کلیدی کردار پیش، جن میں "محبت جائے بھاڑ میں" (2012)، رومانوی ڈڑامہ "ستمگر" (2012)، "میری لاڈلی" (2012)، فیملی کامیڈی ڈراما قدوسی صاحب کی بیوہ (2013) اور ڈراما گل رعنا (2015) شامل ہیں[4][5]۔ اس نے نوعمر ی کے کردرا کے حامل ڈرامے "ننھی" (2013)، نفسیاتی ڈراما "سناٹا" (2013)، انتقامی ڈراما "چپ رہو" (2014) اور روحانی رومانوی ڈراما "خدا دیکھ رہا ہے" (2015) کے علاوہ دیگر ڈراموں میں بھی کام کیا اور لکس سٹائل ایوارڈ بہترین اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل کی۔[6][7][8] سجل نے ٹیلی فلم "بے حد" (2013) میں پریشان کن بچے کی تصویر کشی کرنے پر تنقیدی تعریف حاصل کی اور ان کی پہلی فیچر فلم زندگی کتنی حسین ہے (2016) میں بہترین نام کیا۔[9][10][11] سجل نے بالی ووڈ میں پہلی فلم کی شروعات 2017 میں ہندی فلم ماں سری دیوی کے ساتھ کی تھی۔[12] سجل علی نے ڈراما سیریل "او رنگریزہ" کا ٹائٹل گانا بھی گایا اس ڈرامے میں اداکاری بھی کی۔ اس ڈرامے میں اس کے کردار کا نام سسی تھا۔[13] اس نے ہم ٹی وی کے ڈرامے "آنگن" میں چھمی کا کردار ادا کیا۔