مندرجات کا رخ کریں

زند اعلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زند اعلی
بازو میں سرخ رنگ سے زند اعلیٰ نمایاں ہے
تفصیلات
شناخت کاران
لاطینیRadius
TAA02.4.05.001
FMA23463
Anatomical terms of bone

زَنْدِ اَعْلٰی (انگریزی: Radius) بازو کی دو ہڈیوں میں سے ایک ہے، دوسری کا نام زند اسفل ہے۔ یہ کہنی کی بغلی طرف سے لے کر کلائی کی انگوٹھے کی طرف تک پھیلی ہوتی ہے اور زند اسفل کے سامنے کام کرتی ہے۔ زند اعلی کی بنسبت زند اسفل عموماً معمولی سی لمبی ہوتی ہے، لیکن زند اعلی موٹی ہوتی ہے۔ اسی بنا پر زند اعلی کو دونوں میں سے بڑی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ لمبی ہڈی، مخروط مستوی نما اور لمبائی کے طور پر معمولی سی مڑی ہوئی ہے۔

زند اعلی دو جوڑوں کا ایک حصہ ہے؛ کہنی اور کلائی۔ کُہنی سے یہ ذراعیہ کے سِرے سے اور جدا حصے میں زند اعلی کے کٹاؤ (notch) پر زند اسفل سے جُڑتی ہے۔ کلائی پر زند اسفل کے ساتھ زند اعلی جُڑتا ہے۔

ٹانگوں میں اس کی مماثل ہڈی شظیہ ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]