رکن
رکن ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک انتہائی اہم قصبہ ہے۔ رکن منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل ملکوال کا سب سے بڑا قصبہ ہے۔یہ منڈی بہاؤ الدین کے گنجان آباد علاقوں میں سے ایک اربن ٹاون ہے۔ رکن گاؤں کے نام کی وجہ تسمیہ گوندل خاندان کے چشم چراغ رکن کی وجہ سے ہے۔ رکن کا اک بھائی بکن اور اک بہن کھائی تھے۔ رکن تقریبا 1000سال پرانا قصبہ ہے۔ شیر شاہ سوری کے دور میں جب بھیرہ سے قادرآباد روڑ بنائی گئی تو اس روڑ کا اہم ترین قصبے میانی اور رکن ہیں۔ رکن شیر شاہ سوری دور کا ایک اہم تجارتی مرکز رہا ہے۔ نور الدین جہانگیر کے دور میں یہاں سہرائے بنائی گئی جس کے آثار آج بھی موجود ہیں۔ رکن ڈسٹرکٹ منڈی بہاولدین سے پہلے ڈسٹرکٹ گجرات کا حصہ رہا ہے جس کی تحصیل پھالیہ تھی۔ گزٹیئر آف ڈسٹرکٹ شاہپور 1897کے مطابق ڈسٹرکٹ گجرات کا حصہ بننے سے پہلے رکن ڈسٹرکٹ شاہپور کا آخری گاؤں تھا۔ رکن اس کی تحصیل بھیرہ کی سب تحصیل بھی رہا تھا۔
لغوی معنی
[ترمیم]کسی چیز کی وہ جانب جس کے سہارے پر وہ قائم ہوتی ہے استعارہ کے طور پر زور اور قوت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
اصطلاحی معنی
[ترمیم]اصطلاح فقہ میں وہ چیز اس پر کسی شے کا وجود موقوف ہواور وہ خود اس شے کا حصہ یا جزو ہوجیسے نمازمیں رکوع اور قرأت یا نکاح میں ایجاب و قبول وغیرہ۔ رکن کے فوت ہونے سے وہ عبادت یا معاملہ فوت ہو جاتا ہے[1]
حوالہ جات
[ترمیم]گزٹئیر آف شاہ پور 1897
- ↑ قاموس الفقہ جلد سوم،صفحہ 493،خالد سیف اللہ رحمانی،زمزم پبلشر کراچی2007ء