دیارام گدومل
دیارام گدومل | |
---|---|
(سندھی میں: ڏيارام گدو مل) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جون 1857ء حیدرآباد ، بمبئی پریزیڈنسی |
وفات | 7 دسمبر 1927ء (70 سال) ممبئی |
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
مادر علمی | الفنسٹن کالج |
پیشہ | منصف ، سماجی مصلح ، مصنف |
مادری زبان | سندھی |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی ، انگریزی ، سنسکرت |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
دیارام گدومل شاہانی (انگریزی: Dayaram Gidumal Shahani) برطانوی راج میں سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے نامور ادیب، شاعر، سوانح نگار، سماجی مصلح اور جج تھے۔ وہ 30 جون 1857ء کو حیدرآباد، سندھ، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ [1] انھوں نے فارسی کی تعلیم پانے گھر پر اخوند نور محمد سے حاصل کی۔ اس کے بعد ایلفن سٹون کالج بمبئی سے گریجویشن کیا اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سول سروس میں شمولیت حاصل کی۔ وہ جوڈیشل کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔ 1911ء میں ملازمت سے قبل از سبکدوشی کے بعد بمبئی منتقل ہو گئے۔ وہ سندھی ہندوؤں کے گاڈفادر کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔انھوں ڈی جے کالج کراچی اور نیشنل کالج حیدرآباد کے قیام میں کردار ادا کیا۔ تعلیم نسواں کی حمایت کی۔انھوں نے سیاسی تنظیم سندھ سبھا کی بنیاد رکھی۔ بھیم راج ملباری کے ساتھ مل کر سیوا سدن بھی بنائی۔ وہ سندھی، عربی، فارسی اور سنسکرت کے ماہر مانے جاتے تھے۔ ان کی کتابوں میں ست سہیلیوں (سات سہلیاں، 1906ء)، چابک من جا، انگریزی کتابیں میں سادھو ہیرانند کی سوانح Something about Sindh (1882ء)، biography of The Life and Life& work of Behramji M. Malabari (فلورنس نائٹنگیل کے تعارف کے ساتھ، 1888ء) اور The status of woman in India (1889ء) شامل ہیں۔ دیارام گدومل 7 دسمبر 1927ء کو بمبئی، بمبئی پریزیڈنسی میں وفات پا گئے۔[2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Kalyan Advani"۔ The Sindhu World۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-19
- ↑ Akhtar Balouch (23 مارچ 2015)۔ "Daya Ram Gidumal of Sindh — a silent servant, a silent sufferer"۔ DAWN.COM
- ↑ سندھیانا ( جلد پنجم)، سندھی لینگویج اتھارٹی حیدرآباد
- 1857ء کی پیدائشیں
- 30 جون کی پیدائشیں
- 1927ء کی وفیات
- 7 دسمبر کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- سندھی شخصیات
- بھارت میں اموات
- ممبئی کے مصنفین
- ممبئی کے اسکالر
- حیدرآباد، سندھ کی شخصیات
- ممبئی یونیورسٹی کے فضلا
- انیسویں صدی کے ہندوستانی منصفین
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- سندھی مصنفین
- سندھ کے مصنفین
- بھارتی سندھی شخصیات