خواتین کرکٹ عالمی کپ، 2005ء
تاریخ | 22 مارچ – 10 اپریل |
---|---|
منتظم | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
کرکٹ طرز | ایک روزہ بین الاقوامی |
ٹورنامنٹ طرز | راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
میزبان | جنوبی افریقا |
فاتح | آسٹریلیا (5 بار) |
رنر اپ | بھارت |
شریک ٹیمیں | 8 |
کل مقابلے | 31 |
بہترین کھلاڑی | کیرن رولٹن |
کثیر رنز | شارلوٹ ایڈورڈز 280 |
کثیر وکٹیں | نیتو ڈیوڈ 20 |
خواتین کرکٹ عالمی کپ جنوبی افریقا میں 22 مارچ تا 10 اپریل 2005ء منعقد ہوا۔ یہ اس سلسلے کا آثھواں ایڈیشن تھا جس میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے شرکت کی اور ہر ٹیم نے دوسری ٹیم کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلا۔ اس طرح 4 ٹیموں کے سمیی فائنل کھیلنے کا فصیلہ ہوا۔
ٹورنامنٹ کے دوران 3 سنچریاں بنی۔ 136 رنز کلیئر ٹیلر نے انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا پریٹوریا میں بنائے اور 103 لزا کیٹلی نے آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا ایل سی ڈیولیرز اول پریٹوریا میں سکور کئے اور 107* کیرن رولٹن نے آسٹریلیا بمقابلہ بھارت کے فائنل میں سپراسپورٹ پارک میدان پر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔
ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 284 انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف جب کہ سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رن پر آسٹریلیا اور 58 رن پر نیوزی لینڈ کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے اور بھارت نے نیوزی لینڈ کو 40 رن سے سیمی فائنل میں شکست دی۔ آسٹریلیا ٹورنامنٹ جیت گیا، یہ اس کی عالمی کپ فائنل میں پانچویں فتح تھی، نے بھارت کو 98 رن سے شکست دی۔آسٹریلوی ٹیم 215 اسکور کیا بھارتی ٹیم 117 رن پر 46ویں اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔
دستے
[ترمیم]گروپ مرحلہ
[ترمیم]پوزیشن | ٹیم | کھیلے | جیتے | ہارے | برابر | بلانتیجہ | ب پ | پوائنٹس |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | آسٹریلیا | 7 | 5 | 0 | 0 | 2 | 4 | 35 |
2 | بھارت | 7 | 4 | 1 | 0 | 2 | 4 | 30 |
3 | نیوزی لینڈ | 7 | 4 | 1 | 0 | 2 | 3 | 29 |
4 | انگلستان | 7 | 3 | 2 | 0 | 2 | 5 | 26 |
5 | ویسٹ انڈیز | 7 | 2 | 3 | 0 | 2 | 3 | 19 |
6 | سری لنکا | 7 | 1 | 4 | 0 | 2 | 1 | 12 |
7 | جنوبی افریقا | 7 | 1 | 4 | 0 | 2 | 0 | 11 |
8 | آئرلینڈ | 7 | 0 | 5 | 0 | 2 | 0 | 6 |
مرحلہ 1
[ترمیم]مرحلہ 2
[ترمیم]مرحلہ 3
[ترمیم]مرحلہ 4
[ترمیم]مرحلہ 5
[ترمیم]مرحلہ 6
[ترمیم]مرحلہ 7
[ترمیم]سیمی فائنلز
[ترمیم]فائنل
[ترمیم]شماریات
[ترمیم]زیادہ رن
[ترمیم]سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی اس جدول میں درج ہیں، درجہ بندی بلحاظ بلے بازی اوسط کے ہے۔
کھلاڑی | ٹیم | رن | اننگ | اوسط | ہائی ایس | 100 | 50 |
---|---|---|---|---|---|---|---|
شارلوٹ ایڈورڈز | انگلستان | 280 | 6 | 46.66 | 99 | 0 | 3 |
کلیئر ٹیلر | انگلستان | 265 | 6 | 53.00 | 136 | 1 | 1 |
کیرن رولٹن | آسٹریلیا | 246 | 5 | 61.50 | 107* | 1 | 1 |
کری زیلڈا برٹس | جنوبی افریقا | 206 | 6 | 34.33 | 72 | 0 | 1 |
میتھالی ڈورائی راج | بھارت | 199 | 7 | 49.75 | 91* | 0 | 2 |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو
زیادہ وکٹیں
[ترمیم]سب سے زیادہ وکٹ لینے والی کھلاڑی اس جدول میں درج ہیں، درجہ بندی بلحاظ گیند بازی اوسط کے ہے۔
کھیلے | ٹیم | اوورز | وکٹ | اوطس | ایس آر | اکانومی | بی بی ائی |
---|---|---|---|---|---|---|---|
نیتو ڈیوڈ | بھارت | 65.4 | 20 | 8.35 | 19.7 | 2.54 | 5/32 |
امیتا شرما | بھارت | 65.3 | 14 | 14.85 | 28.0 | 3.17 | 3/12 |
جھلن گوسوامی | بھارت | 64.1 | 13 | 13.53 | 29.6 | 2.74 | 4/16 |
شیلے نٹشکے | آسٹریلیا | 44.0 | 11 | 8.27 | 24.0 | 2.06 | 3/5 |
لوئیس ملیکن | نیوزی لینڈ | 44.0 | 11 | 13.72 | 24.0 | 3.43 | 5/25 |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو