حویلی لکھا
شہر | |
حویلی لکھا | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
رقبہ | |
• کل | 53 کلومیٹر2 (20 میل مربع) |
آبادی (2013) | |
• کل | 301,342 |
• تخمینہ (2009) | 162,447 |
• کثافت | 5,685.70/کلومیٹر2 (14,725.9/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان معیاری وقت (UTC+5) |
کالنگ کوڈ | 044 |
تعداد قصبات | 1 |
تعداد یونین کونسلیں | 06 |
حویلی لکھا، صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کا ایک شہر ہے۔ یہ لاہور سے جنوب کی طرف 158 کلومیٹر دور واقع ہے2013ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 301,342 تھی۔
حویلی لکھا دریائے ستلج پہ واقع مشہور ہیڈ سلیمانکی ہیڈورکس سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہیڈ سلیمانکی اور اس کے ساتھ واقع ابھارت کی سرحد یہا ں کا اہم تفریحی مقام ہے۔ یہاں پر زیادہ تر فرنیچر کا کام بھی کیا جاتا ہے۔۔ یہاں پر زرعی زمین کے لحاظ سے آلو اور مکئی کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
یہ نہایت پرامن اور صاف ستھرا شہر ہے۔ یہاں پر ریلوے اسٹشن ہے۔ مسافر قصور سے کراچی تک کا سفر کرنے کی سہولت موجود ہے۔ حویلی لکھا سے بابا فرید الدین گنج شکر کا شہر پاکپتن 42 کلومیڑ کے فاصلے پر موجود ہے۔
کہا جاتا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے یہا ں پر کسی بادشاہ کا بہت بڑا محل تھا جس کا نام حویلی سے منسوب تھا۔
تاریخ
[ترمیم]’’حویلی لکھا‘‘ کے بارے میں روایت ہے؛ اس شہر کی بنیاد لاکھا نے رکھی تھی جس کی یہاں حویلی تھی۔ مسافر وہاں ٹھہرتے تھے۔ چونکہ یہ حویلی اس وقت دہلی ملتان روڈ کے قریب تھی اس لیے اس کا نام ’’حویلی لکھا‘‘ پڑ گیا جو رفتہ رفتہ ’’حویلی لکھا‘‘ بن گیا۔
"حویلی لکھا" کا پرانا نام "گہل سنگھ" تھا۔