حفظ ما تقدم
حفظ ما تقدم (انگریزی: Preparedness) سے مراد وہ ٹھوس تحقیق پر مبنی کام جو احتیاطی طور لیے جاتے ہیں، تاکہ امکانی آفات سماوی سے بچا جا سکے۔ ان کاموں میں عملی تیاری ہو سکتی ہیں (جیسے کہ ہنگامی سربراہی کے مراکز کا قیام، عمارتوں کو زلزلوں سے بچنے کے قابل بنانا، وغیرہ)۔ حفظ ما تقدم ایک اہم صفت ہے جس سے مقصد برابری ممکن ہو سکتی ہے اور منفی اثرات کا ازالہ ہو سکتا ہے۔حفظ ما تقدم مختلف قسموں کا ہو سکتا ہے جیسے کہ عوامی صحت سے متعلق حفظ ما تقدم اور مقامی طور پر ہنگامی صورت حال کے لیے حفظ ما تقدم یا برف باری سے بچاؤ کے لیے حفظ ما تقدم (جس میں برف باری والے ملکوں میں اسنو پریپیریڈ نیس ٹیمز کا قیام شامل ہوتا ہے، تو ہنگامی صورت حال کو سنبھال سکتے ہیں)۔ ان سب میں زیادہ ترقی یافتہ قسم "آفات سے حفظ ما تقدم" (Disaster Preparedness) ہے، جس کی تعریف اقوام متحدہ نے یوں دی ہے کہ اس میں "پیش قیاسی کرنا اور احتیاطی تدابیر عمل میں کسی بھی امکانی ناہموار صورت حال کے لیے لانا جس کے لیے قبل از وقت آگاہی ممکن ہو"۔[1] اس میں نہ صرف آفات سماوی شامل ہیں، بلکہ ہر قسم کی تباہ کاریاں شامل ہیں جو نسبتًا کم وقت میں انجام ہوتی ہیں، جیسے کہ جنگ و جدال کی صورت حال۔ حفظ ما تقدم ہنگامی صورت حال کی نظامت کا اہم مرحلہ ہے۔ اسے خصوصًا مقابلوں میں کافی قابل قدر تصور کیا جاتا ہے، بالخصوص کھیل اور عسکریات میں۔
حفظ ما تقدم کی تیاریوں میں تحقیق، تخمینہ، منصوبہ بندی، مآخذ رسانی، تعلیم، ریاض اور مشق شامل ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Kent, R. (1994), "Disaster Preparedness", United Nations Disaster Management Training Program, p. 11.