مندرجات کا رخ کریں

حجاب فوبیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حجاب فوبیا کی ایک پینٹنگ؛ جس میں ایک مسلم بچی سے حجاب کھینچا جا رہا ہے۔

حجاب فوبیا مسلم خواتین کے خلاف ایک قسم کا مذہبی اور ثقافتی امتیاز ہے۔[1] یہ عام طور پر عوامی مقامات، دفاتر اور اسکولوں میں برتا جاتا ہے۔

تفصیل

[ترمیم]

حجاب فوبیا ایک اصطلاح ہے جس کا مفہوم اسلامی حجاب، نقاب، برقع یا چادر زیب تن کرنے والی خواتین کے خلاف امتیازی سلوک برتنا ہے۔[2][3][1] اس کو اسلام کے خلاف دھمکی اور حجاب کے خلاف دشمنی سمجھا جاتا ہے۔[1] یہ اصطلاح مسلم خواتین کی نمائندگی پر مبنی مباحثوں اور اکیڈمیوں میں عام ہے۔

گزٹ اخبار کے مطابق 1989ء میں حجاب معاملہ (فرانسیسی:l'affaire du foulard) کے بعد فرانس میں حجاب فوبیا ایک قومی رجحان بن گیا ہے۔[4] ایوان کایا کے مطابق، فرانس میں اسلاموفوبیا حجاب فوبیا کے ساتھ مل گیا ہے۔[5]

سیاسی دانشور ونسنٹ گیزر کا خیال ہے کہ نائن الیون حملے کے بعد حجاب فوبیا زیادہ عام ہوا اور یہ ان ضوابط کی تعداد سے صاف واضح ہو جاتا ہے جو عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں پردے پر پابندی سے متعلق بنائے گئے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں مسلمان لڑکیوں کو تب امتیازی سلوک کا احساس ہوا جب وہ اپنی برادری اور سماج سے باہر حجاب پہنتی تھیں، انھیں حجاب نہ پہننے کے لیے معاشرتی دباؤ محسوس ہوتا تھا۔[6][7]

واقعات

[ترمیم]

یورپی عدالت

[ترمیم]

14 مارچ 2017ء کو، یورپی عدال�� نے اداروں کو یہ حق دیا کہ وہ ملازمین کو مذہبی علامتیں پہننے سے روکیں، جس میں حجاب بھی شامل تھا۔[8] اس فیصلہ کو مسلمانوں نے حجاب اور اسکارف پہننے والی خواتین کے خلاف براہ راست حملہ قرار دیا۔ اس کے نتیجے میں، فرانس اور بیلجیم سے دو خواتین کو حجاب ہٹانے سے انکار کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔[8] اسی طرح عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں بیلجیم کی ایک خاتون سمیرا اشبیتا کو ان کی کمپنی (جی 4 ایس) سے برطرف کر دیا گیا۔ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ فیصلہ بظاہر غیر جانبدار اور مالکوں کی خواہش پر مبنی تھا، لیکن اس سے حجاب فوبیا کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔[9] الجزیرہ نے اس فیصلہ کو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو کام سے روکنے کا پیش خیمہ اور آغاز قرار دیا تھا۔[10]

عوامی مقامات

[ترمیم]

بہت سے ممالک میں، عوامی مقامات اور جگہوں پر اسلامی لباس پہننا قانونا ممنوع ہے۔ سنہ 2010ء میں اسپین میں اسلامی برقع پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی، پھر 2013ء میں اسپین کی عدالت عظمی نے اس قانون کو کالعدم اور منسوخ کر دیا۔[11] اسی طرح سنہ 2016 میں فرانس کی عدالت عظمی نے بھی برقعینی پر عائد پابندی کو اسلام مخالف قرار دیکر کالعدم کر دیا۔[12] فیفا نے 2011 سے 2014 تک سر ڈھانکنے کی پابندی لگائی تھی جو حجاب فوبیا کی مثال ہے۔[2] 2018 میں آسٹریا نے چہرہ ڈھانکنے پر پابندی لگائی، اس میں پولیس نے ایک وضاحت کی تھی کہ یہ پابندی ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو تمباکو نوشی یا ماسک کا استعمال کرتے ہیں۔ فرانس اور بلجیم نے سنہ 2011ء سے اس طرح کی پابندی عائد کر چکے ہیں۔ 2015ء میں نیدرلینڈز نے اس طرح کی جزوی پابندی لگائی تھی۔ اسی طرح جرمنی پارلیمنٹ نے بھی 2017ء میں چہرہ ڈھانکنے پر پابندی کا قانون بنایا تھا۔[13]

اسکول اور تعلیم گاہیں

[ترمیم]

اکتوبر 2018ء میں آسٹریا نے کنڈرگارٹن اور پرائمری کے بچوں پر حجاب کی پابندی عائد کی، تاکہ بچوں کو حجاب پہننے کے خاندانی دباؤ سے بچایا جا سکے۔[14] آسٹریا کے اساتذہ یونین نے اعلان کیا کہ طلبہ پر حجاب کی پابندی رہے گی جب تک وہ 14 سال کی عمر تک نہ پہنچ جائیں، 14 سال کی عمر مذہبی قانونی عمر ہوگی۔[14]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ Manal Hamzeh (2012). Pedagogies of Deveiling: Muslim Girls and the Hijab Discourse (انگریزی میں). IAP. ISBN:9781617357244. Archived from the original on 2020-02-11. Retrieved 2018-09-04.
  2. ^ ا ب Hamzaeh Manal (1 جولائی 2017). "FIFA's double hijabophobia: A colonialist and Islamist alliance racializing Muslim women soccer players". Women's Studies International Forum (انگریزی میں). 63: 11–16. ISSN:0277-5395. Archived from the original on 2019-12-11. Retrieved 2018-09-03.
  3. Veronica MOHAMED-SALIH۔ "Stereotypes regarding Muslim men and Muslim women on the Romanian Internet: a qualitative comparative analysis for 2004-2009 and 2010-2015" (PDF)۔ Journal of Gender and Feminist Studies شمارہ 4۔ 2018-04-22 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-04
  4. Proceedings of the Fourth and Fifth Annual Symposia of the Institute of Islamic and Arabic Sciences in America (انگریزی میں). IIASA. 1999. ISBN:9781569230220. Archived from the original on 2020-02-11. Retrieved 2018-09-05.
  5. Ayhan Kaya (2012). Islam, Migration and Integration: The Age of Securitization (انگریزی میں). Palgrave Macmillan. ISBN:9781137030221. Archived from the original on 2019-12-15. Retrieved 2018-09-05.
  6. Jocelyne Cesari (2014). The Oxford Handbook of European Islam (انگریزی میں). Oxford University Press. ISBN:9780199607976. Archived from the original on 2020-02-11.
  7. Amanda Keddie (2017). Supporting and Educating Young Muslim Women: Stories from Australia and the UK (انگریزی میں). Taylor & Francis. ISBN:9781317308539. Archived from the original on 2020-02-11. Retrieved 2018-09-04.
  8. ^ ا ب "Employers allowed to ban the hijab: EU court"۔ www.aljazeera.com۔ 2019-09-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-12۔ Employers are entitled to ban staff from wearing visible religious symbols, the European Union's top law court ruled on Tuesday, a decision Muslims said was a direct attack on women wearing hijabs at work. {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |وصلة مكسورة= (معاونت)
  9. اسکرپٹ نقص: «citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  10. Maxim Ferschtman؛ Cristina de la Serna (22 مارچ 2013)۔ "Case Watch: Spanish Supreme Court Repeals City Burqa Ban"۔ Case Watch۔ Open Society Foundations۔ 2019-04-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-13
  11. اسکرپٹ نقص: «citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  12. اسکرپٹ نقص: «citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
  13. ^ ا ب "Kopftuchverbot für Volksschüler: "Prüfen derzeit"". krone.at (جرمن میں). Archived from the original on 2019-05-02. Retrieved 2018-10-28.