مندرجات کا رخ کریں

جے کوئری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جے کوئری
حقیقی مصنفجان رزیگ
تیار کردہجے کوئری ٹیم
ابتدائی اشاعتاگست 26، 2006؛ 18 سال قبل (2006-08-26)
مستحکم اشاعت1.11.3 (اپریل 28، 2015؛ 9 سال قبل (2015-04-28))

2.1.4 (اپریل 28، 2015؛ 9 سال قبل (2015-04-28))
ارتقائی حالتفعال
پروگرامنگ زبانجاوا سکرپٹ
پلیٹ فارمکراس پلیٹ فارم
حجم
ver gzip prod dev
1.x 31 90.9 266
2.x 27.7 81.6 236
(الف لکمہ)
صنفJavaScript library
اجازت نامہMIT[1]
ویب سائٹjquery.com

جے کوئری (انگریزی: jQuery) ایک کراس پلیٹ فارم جاوا سکرپٹ لائبریری ہے جو ایچ ٹی ایم ایل میں کلائنٹ سائڈاسکرپٹنگ کو مزید سادہ کرنے کر لیے تیار کی گئی ہے۔[2] جے کوئری اس وقت جاوااسکرپٹ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی لائبریری ہے۔[3][4][5] نیز جے کوئری مفت، آزاد مصدر اور ایم آئی ٹی اجازت نامہ کے تحت جاری کی گئی ہے۔[1]

جے کوئری کے اصول و قواعد اس اعتبار سے مرتب کیے گئے ہیں کہ اینی میشن بنانے، ایوینٹس کا انتظام اور اجیکس اطلاقیوں کو بنانا آسان تر ہو جائے۔ نیز جے کوئری کے ذریعہ ڈویلپرز جاوااسکرپٹ لائبریری کے لیے پلگ انز�� طاقتور ڈائنامک ویب صفحات اور اطلاقیے بھی تیار کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ اور نوکیا نے جے کوئری کو اپنے پلیٹ فارمز پر فراہم کر دیا ہے۔[6] مائکروسافٹ نے اے ایس پی ڈاٹ نیٹ اجیکس فریم ورک اور اے ایس پی ڈاٹ نیٹ ایم وی سی فریم ورک میں استعمال کے لیے ویزول سٹوڈیو کے ساتھ اسے بھی شامل کر دیا ہے،[7] جبکہ نوکیا نے اسے ویب رن ٹائم وجیٹ ڈویلپمنٹ کے پلیٹ فارم میں ضم کر رکھا ہے۔[8] نیز جے کوئری میڈیاویکی میں بھی ورژن 1.16 سے استعمال ہو رہی ہے۔[9]

خصوصیات

[ترمیم]

جے کوئری کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • ڈوم (DOM) عناصر تک رسائی اور اس میں تبدیلی۔
  • ایونٹس پر بھرپور کنٹرول۔
  • سی ایس ایس میں تبدیلی۔
  • افیکٹس اور اینیمیشنز کی تخلیق۔
  • اجیکس
  • توسیع پذیری بذریعہ پلگ انز
  • جے سن پارسنگ
  • چھوٹے مگر مفید اطلاقیے کی تیاری۔

استعمال

[ترمیم]

جے کوئری لائبریری ایک جاوااسکرپٹ فائل ہے جس میں تمام DOM عناصر، ایوینٹس، افیکٹس اور اجیکس کے فنکشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس کو ویب صفحہ میں شامل کرنے کے لیے لوکل مشین پر موجود فائل یا عوامی سرورز پر موجود متعدد فائلوں میں سے کسی ایک فائل سے مربوط کیا جاتا ہے۔ جے کوئری متعدد سی ڈی اینز (CDNs) مثلاً گوگل[10] اور مائکروسافٹ[11] پر موجود ہے۔

مقامی مشین پر موجود فائل سے مربوط کرنے کے لیے:

<script src="jquery.js"></script>

گوگل کے سرور سے مربوط کرنے کے لیے:

<script type="text/javascript" src="http://www.google.com/jsapi"></script>

<script>
google.load("jquery", "1.4.2");
</script

ایچ ٹی ٹی پی کے ذریعہ

<script type="text/javascript" src="//ajax.googleapis.com/ajax/libs/jquery/1.4.2/jquery.min.js"></script>

مائیکروسافٹ کے سرور سے مربوط کرنے کے لیے:

<script src="http://ajax.microsoft.com/ajax/jquery/jquery-1.4.2.min.js" type="text/javascript"></script>

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "License - jQuery Project"۔ جے کوئری فاؤنڈیشن۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-02
  2. "jQuery: The write less, do more, JavaScript library"۔ The jQuery Project۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-29
  3. "Usage of JavaScript libraries for websites"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-14
  4. "jQuery Usage Statistics"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-17
  5. http://libscore.com/#libs
  6. John Resig (28 ستمبر 2008)۔ "jQuery, Microsoft, and Nokia"۔ jQuery Blog۔ jQuery۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-29
  7. Scott Guthrie (28 ستمبر 2008)۔ "jQuery and Microsoft"۔ ScottGu's Blog۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-01-29
  8. "Guarana UI: A jQuery Based UI Library for Nokia WRT"۔ Forum Nokia۔ 2009-11-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-30
  9. "jQuery"۔ MediaWiki۔ 19 جنوری 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-11
  10. "Google Libraries API - Developer's Guide"۔ code.google.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-11
  11. "Microsoft Ajax Content Delivery Network"۔ ASP.net۔ Microsoft Corporation۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-06-19