مندرجات کا رخ کریں

جماعت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جماعت : class

اجماع : classes

جماعت بندی : classification

معانی

[ترمیم]
  1. گروہ، جتھا۔
  2. نماز پڑھنے والوں کی صف یا قطار، نماز جماعت، ساتھ نماز ادا کرنا۔
  3. فریق، طبقہ۔
  4. برادری، ذات، قوم۔
  5. پنچایت، پنچ۔
  6. سلسلہ، زمرہ۔
  7. تنظیم، ادارہ، پارٹی۔
  8. درجہ، کلاس (مدرسہ وغیرہ کی)۔
  9. { ریاضی }جماعت: مختلف سیٹوں کا مجموعہ۔
  10. { منطق }وہ حدود جو قفا یا کی تحلیل سے حاصل ہوتی ہیں۔
  11. { شماریات } ایک عامل یا مختلف عوامل پر مشتمل ایک گروہ، طبقہ۔
  12. رمل کی شکلوں میں سے ایک شکل۔

مترادفات

[ترمیم]

جَتھّا، حِزْب، ٹولی، ٹِیم، بَزْم، جِرْگَہ، سِلْسِلَہ، فِرْقَہ، جَمْہُور، جَمّ، کِلاس، جَتھَا، سَنْگَت، زُمْرَہ، گُرُوپ، مُعاشَرَہ، کانْگْریس، فَرِیق، گِروہ

جماعت : کسی ایک خاص گروہ کو جماعت کہہ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی مدرسہ کے متعلین کے کسی بھی مطالع گروہ کو جماعت کہا جا سکتا ہے۔

حیاتیات

[ترمیم]