مندرجات کا رخ کریں

جامعہ پنجاب (لاہور)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جامعہ پنجاب (لاہور)
 

معلومات
تاسیس 14 اکتوبر 1882ء
نوع سرکاری جامعہ
محل وقوع
إحداثيات 31°17′34″N 74°10′29″E / 31.292780555556°N 74.174719444444°E / 31.292780555556; 74.174719444444   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہر لاہور،
ملک پاکستان
شماریات
طلبہ و طالبات 30,608 (جامعہ کار), 442,000 (سالانہ امتحان دینے والے) [1] (سنة ؟؟)
ویب سائٹ www.pu.edu.pk
نقشہ

جامعۂ پنجاب (انگریزی: University of the Punjab، نقل حرفی: یونیورسٹی آف پنجاب)، لاہور، پنجاب میں واقع ایك عوامی تحقیقی و تدریسی جامعہ ہے ، جو برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی ہے، اس طرح اسے پاکستان كی قدیم ترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کا قیام 14 اكتوبر 1882ء میں عمل میں آیا۔ پہلے اس کا کیمپس قدیمی مال روڈ اور انارکلی بازار کے ساتھ ہی تھا۔ 1970ء کی دہائی میں اس کے بہت سے شعبے نیو کیمپس میں منتقل ہو گئے۔ نیو کیمپس کے اردگرد لاہور کے نئے علاقے بن گئے جو اب شہر کا حصہ ہیں جیسے گارڈن ٹاون، فیصل ٹاون وغیرہ۔ اب جامعہ پنجاب نے اپنا کیمپس گوجرانوالہ اور جہلم میں بھی کھول لیا ہے۔ لاہور کے پرانے کیمپس کو علامہ اقبال کیمپس اور نئے کیمپس کو قائدِاعظم کیمپس کہا جاتا ہے جو ان کے سرکاری نام ہیں۔ جامعہ کا ایک ذیلی کیمپس خانس پور کے پہاڑی علاقے میں بھی قائم ہے مگر یہ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ یہاں کوئی شعبہ مستقل بنیادوں پر قائم نہیں ہے۔ ان چار کیمپسوں کے ساتھ جامعہ پنجاب کی 13 کلیات (فیکلٹیاں) ، 9 کالجز اور 83 تدریسی شعبے، تحقیقی مراكز اور ادارے ہیں، جبکہ اس کے الحاق شدہ کالجوں کی تعداد 434 ہے۔ جامعہ میں 1006 كل وقتی اور 300 جز وقتی اساتذہ تدریسی/ تحقیقی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، علاوہ ازیں 6000 سے زائد دیگر ملازمین بھی یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جب كہ آن كیمپس طلبہ کی تعداد 45678 ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

جامعہ پنجاب کی سینٹ کا پہلا اجلاس شملہ (موجودہ بھارت) میں ہوا، جس میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔ جامعہ کا قیام 14 اکتوبر 1882ء کو عمل میں آیا، یہ برطانوی ہند کی چوتھی جامعہ تھی مگر پچھلی تین صرف امتحان لیتی تھیں اور جامعہ پنجاب نہ صرف امتحانات لیتی تھی بلکہ ایک تعلیم دینے کی جامعہ تھی، یعنی جامعہ پنجاب بجا طور پر برصغیر کی پہلی ایسی یونیورسٹی تھی جہاں باقاعدہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس سے پہلے ممبئی (سابقہ بمبئی)، مدراس اور کلکتہ میں جامعات تھیں۔ یہ ہند کے مسلمان علاقوں کی پہلی جامعہ بھی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی

[ترمیم]

جامعہ پنجاب کو عرف عام میں پنجاب یونیورسٹی بھی کہا جاتا ہے، لیکن درحقیقت پنجاب یونیورسٹی بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں واقع ہے۔ تقسیم ہند سے قبل جامعہ کے کئی گالج صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں فعال تھے۔ 1947ء کے بعد یونیورسٹی آف پنجاب (University of the Punjab) (اردو نام: جامعہ پنجاب) دو حصوں میں تقسیم ہو گئی:

کلیات

[ترمیم]

جامعہ پنجاب میں 13 کلیات ہیں جو کچھ یوں ہیں۔

  1. انسانیات و فنونیات (Arts and Humanities)
  2. علوم سلوکیہ و معاشرتی علوم (Behavioral and Social Sciences)
  3. تجارت (Commerce)
  4. معاشیات اور انتظامی علوم (Economics and Management Sciences)
  5. علم التعلیم (Education)
  6. ہندسیات و ٹیکنالوجی (Engineering & Technology)
  7. اسلامی تعلیمات (Islamic Studies)
  8. قانون (Law)
  9. حیاتی علوم (Life-Sciences)
  10. علم طب و اسنان (Medicine & Dentistry)
  11. علوم الشرقیہ (Oriental Learning)
  12. دوائیات (دوا سازی)
  13. علم (سائنس)

موجودہ حالات

[ترمیم]

سابقہ وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ارشد محمود نے جامعہ میں کئی نئے شعبے کھولے ہیں اور اساتذہ کی تعداد میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے۔ جامعہ میں کمپیوٹر کی تعلیم پر خصوصاً توجہ دی گئی ہے۔ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاكٹر خالد محمود ہیں۔

مشہور سابقہ متعلم

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]