تھرموپیلہ کی جنگ
Appearance
جنگِ تھرموپیلہ یونانی ریاستی اتحاد کے ایک سپہ سالار اسپارتہ کے راجا لیونائطس کی سربراہی میں فارس کے بادشاہ زرتشت اول کے خلاف لڑی گئی تین روزہ جنگ ہے جو یونان پر فارس کی دوسری مہم جوئی کے دوران اگست یا ستمبر 480 قبل مسیح میں آرطیمیسم کے تنگ ساحلی علاقہ پربحری لڑائی کے ساتھ لڑی گئی،Thermopylae ("گرم دروازے") کو کہتے ہیں۔ دوسری فارسی مہم جوئی، پہلی ناکام فارسی مہم جوئی کا ایک جواب تھا، جو490 قبل مسیح میں اتھینیہ نے فارس کوجنگ میراثون ہرا کر ختم کی تھی۔ زرتشت نے یونان کو پسپا کرنے کے لیے بہت بڑی فوج اور بحریہ تیار کی تھی۔ اتھینیہ کے سپہ سالار تھامیسطاکلس نے تجویز دی کہ فارسی حملہ کی پیش قدمی روکنے کے لیے فوج تھرموپیلہ اور بحریہ آرطیمیسم کے مقام پردشمن کا مقابلہ کرے ۔