مندرجات کا رخ کریں

تجربۂ قریب الموت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تجربۂ قریب الموت (near death experience) سے مراد ایسے عمیق اور متعالیہ (transcendental) واقعات کی ہوتی ہے کہ جو کسی شخصیت کو موت کی دہلیز پر نظر آتے ہیں۔ یعنی یوں کہہ سکتے ہیں کہ ایسے افراد جو موت سے قریب آ گئے ہوں اور ان کی موت ناگزیر معلوم ہوتی ہو، ان میں سے کچھ اپنے اوپر گذرنے والے ایسے واقعات و تجربات بیان کرتے ہیں کہ جن کو مجموعی طور پر تجربات قریب الموت کہا جاتا ہے۔ وقت قریب المرگ نظر آنے والے ان مظاہر، جن میں تجربۂ بیرون جسم اور خود بینی بھی شامل ہو سکتے ہیں، کا تجزیہ عصبی و فعلیاتی درجے سے لے کر اخرویاتی (eschatological) درجات تک کیا جا سکتا ہے۔ تجربۂ قریب الموت سے گذرنے والی شخصیت پر مختلف اقسام کی کیفیات طاری ہو سکتی ہیں جن میں ؛ جسم کا معلق ہوجانا، اپنے جسم سے علیحدگی، خوف، اطمینان و طمانیت اور کسی روشنی کی موجودگی کا احساس وغیرہ شامل ہیں۔ بعض افراد اس تجربے کو مافوق الفطرت (paranormal) اور روحانیت سے متعلق قرار دیتے ہیں اور بعض اس کی نفسیاتی اور سائنسی توجیہات تلاش کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Heaven can wait - or down to earth in real time. C. van Tellingen. Neth Heart J. 2008 October; 16(10): 359–362.[مردہ ربط]