تبادلۂ خیال صارف:سمرقندی/وثق اول
السلام وعلیکم سمر قندی صاحب :-) ! خوب تجربات کررہے ہیں اپنے نام سے سمرقندی صاحب آپ! خیر، اور سنائیں مزاج کیسے ہیں؟ آپ نے عربی کی (ۃ) کی جانب توجہ دلائی ہے، واقعی میں مائیکروسوفٹ کا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہے جس میں Shift+U پر ۃ آتی ہے میں نے ایسے ہی کیا تھا، بہر حال اگر کوئی غلطی ہے تو آپ درست کردیں۔ والسلام Fkehar 09:01, 26 فروری 2007 (UTC)
- شکریہ سمرقندی بھائی۔۔۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
نقشہ جات
[ترمیم]السلام وعلیکم، امید ہے خیریت سے ہوں گے، میں آج کل ایسے سافٹ ویئر یا آسان طریقے کی تلاش میں ہوں جو نقشے بنانے میں مدد دے سکے۔ دراصل میں آئندہ کے مضامین میں انگریزی کے بجائے اردو نقشے لگانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور اگر کوئی آسان طریقہ ہاتھ آجائے تو مزا آجائے۔ آپ کو کسی سافٹ ویئر کے بارے میں علم ہو تو ضرور بتائیے گا۔ میں آپ کا بے حد ممنون ہوں گا۔ والسلام Fkehar 08:48, 27 فروری 2007 (UTC)
سمرقندی صاحب
[ترمیم]آپ نے جو عربی نام دیا ہے وہ تو از حد مشکل ہے۔ میرے تو اوپر سے گزر گیا ہے اور یہ اردو لفت میں بھی نہیں پایہ جاتا اور عام استعمال میں بھی نہیں ہے۔ اگر یہی اردو والا نام رہے تو کیسا ہے۔
شکریہ خ م
- کہیں آپ یہ تو نہیں سمجھ بیٹھے تھے کہ میں بھی "قافلۂ سخت جاں" (منتظمیںِ اردو وکیپیڈیا) کو چھوڑ گیا؟ Fkehar 08:47, 8 مارچ 2007 (UTC)
- مجھے لگ رہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے میرے، سیف اللہ اور آصف سمیت کئی برادران غیر حاضر ہیں! اس کی کوئی خاص وجہ؟ (ویسے سمرقندی صاحب اس وقت فارغ ہوں اس لیے آپ سے گفتگو کررہا ہوں، تھوڑی دیر بعد کام کا بوجھ آنے والا ہے :-( Fkehar 09:04, 8 مارچ 2007 (UTC)
- بہت شکریہ سمرقندی صاحب! سنائیے مزاج کیسے ہیں؟ Fkehar 10:00, 9 مارچ 2007 (UTC)
Theory of relativity
[ترمیم]السلام علیکم کیا Theory of relativity کو نظریہ اضافت نہیں کہتے؟ یا اضافت اور اضافیت میں کوئی فرق ہے؟۔--سید سلمان رضوی 12:27, 9 مارچ 2007 (UTC)
روبالہ
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! امید ہے بخیر ہوں گے، آپ کا روبالہ بہت اچھا جارہا ہے، ؛-)۔ بہت معلوماتی مضمون ہے۔ Fkehar 04:15, 16 مارچ 2007 (UTC)
- یقین کیجیے سمرقندی صاحب مجھے یہ لفظ بڑا پسند آیا ہے! بلکہ مجھے اردو کا وہ ماضی یاد آرہا ہے جب ہ�� دیگر زبانوں کے الفاظ کے ساتھ "کھیلا" کرتے تھے، رومانس کو رومان، جیوگرافی کو جغرافیہ اور نجانے کیا کیا! روبالہ میں مجھے ماضی کی وہی جھلک دکھائی دے رہی ہے، اب تو ہم اردو میں نہ صرف انگریزی کے الفاظ دھڑلے سے لکھتے ہیں بلکہ اس کے اصل تلفظ و انداز بیاں کے ساتھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، عربی اور فارسی میں تو walker کو واکر کے بجائے آج بھی والکر ہی لکھتے ہیں۔ Fkehar 04:51, 16 مارچ 2007 (UTC)
- صفحۂ صارف پسند کرنے کا شکریہ، ابو شامل کی خوشخطی میرے ایک ساتھی خاور بلال کا کارنامہ ہے جو خطاطی میں میرے استاد ہیں Fkehar 08:51, 16 مارچ 2007 (UTC)
شعر
[ترمیم]ہوتی ہے پیـدا فقط حلقۂ احبابِ جنـوں میں
وہ عقل جو پا جاتی ہے شعلے کو شرر سے
- بہت شکریہ! ویسے مجھے اس شعر کا وزن کچھ درست معلوم نہیں ہوتا! کیا خیال ہے؟ کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں کہ یہ علامہ کے کون سے مجموعۂ کلام میں ہے تاکہ میں دیکھ کر اس کی تصحیح کرسکوں؟ Fkehar 12:14, 19 مارچ 2007 (UTC)
- ابھی گھر جاکر کلیات میں دیکھتا ہوں، مل گیا تو کل کردوں گا! انشآ اللہ Fkehar 12:19, 19 مارچ 2007 (UTC)
ایجنسیاں
[ترمیم]ایجنسیوں کو اتنا ویل نہیں ہے کہ آپ کو ثقیل اردو کے استعمال کے جرم میں غائب کیا جاۓ۔ البتہ اگر آپ پاکستان میں ہوتے تو میرے خیال میں ایک آدھا وحشی جٹ آپ کے لیے کافی تھا۔
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:48, 23 مارچ 2007 (UTC)
کیا ہوا؟؟
[ترمیم]ارے کیا ہوا سمرقندی صاحب؟ آپ نے منتظمین کی فہرست سے اپنا نام کیوں حذف کردیا ہے؟ فوراً بتائیے، میں یہاں انتہائی تشویش میں مبتلا ہوں! والسلام
- ارے آخر ہوا کیا؟ کچھ مجھے بھی تو پتہ چلے Fkehar 10:45, 26 مارچ 2007 (UTC)
اردو وکی
[ترمیم]محترم السلام علیکم۔ درخواست یہ ہے کہ باتوں سے گھبرا کر آپ جو جہاد کر رہے ہیں اسے ختم نہ کریں۔ اردو وکی پر آپ شاندار کام کر رہے ہیں۔ ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہے ان کو اس کے مطابق کام کرنے دیں۔ آپ جیسا مناسب سمجھتے ہیں ویسے ہی کرتے رہیں اور ھمیں اپنے خوبصورت مضامین سے محروم کرنے کے بارے میں سوچیں بھی نہ۔ میں خود ایک درمیانی راستے پر چلتا ہوں اور اس کے مطابق آھستہ سہی مگر کام کرتا رہوں گا۔ میرے خیال میں اردو کے صحیح الفاظ کو رواج دینے کے لیے ضروری ہے کہ میڈیا مثلاً اخبارات میں بھی لکھا جائے تاکہ لوگ مشکل الفاظ سے بھی مانوس ہو جائیں۔ یہ معمولی باتیں ہیں اور آپ اسے بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ وکی پر شاید ایسی صورتحال نئی نہیں ہے۔ مختصراً یہ کہ خدارا اپنا کام جاری رکھئیے۔--سید سلمان رضوی 18:13, 26 مارچ 2007 (UTC)
period, term
[ترمیم]اردو میں مدت (عربی میں مدۃ دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے )۔ لیکن اگر کسی ایسے وقت سے مراد ہے جو ایک عرصہ بعد ختم ہو جائے یا کسی چیز کی عمر کے بارے میں بات ہو تو معیاد استعمال ہوتا ہے۔ آپ کو اسی زور و شور سے کام کرتے دیکھ کر ازحد خوشی ہو رہی ہے--سید سلمان رضوی 15:45, 30 مارچ 2007 (UTC)
نام
[ترمیم]قبلہ کیا دانش خالد کا ترجمہ بدھی سورگی کیا جا سکتا ہے کیونکہ خالد اور دانش دونوں عربی ہیں۔
قرآن
[ترمیم]السلام علیکم قرآن پر مضمون تقریباً 99 فی صد میرا لکھا ہوا ہے۔ اب مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس میں اور کیا لکھا جائے؟ اس میں کیا مزید لکھا جا سکتا ہے؟ اور کیا وکی پر مضمون بہت لمبے لکھے جا سکتے ہیں؟ اس پر آپ کی رائے کا طلب گار ہوں۔ ایک اور مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ جب میں وکی کے معیاری طریقہ کے مطابق کوئی حوالہ دیتا ہوں تو حوالہ نمبر جو [ ] میں آتا ہے اس میں [ ] الٹی نظر آتی ہیں۔ اس کا حل کیا ہے؟ مثلاً ملاحظہ کیجیے حروف مقطعات (تحقیق کی ذیل میں کچھ حوالے ہیں) یا امام مھدی علیہ السلام ۔ --سید سلمان رضوی 14:29, 3 اپريل 2007 (UTC)
شکریہ
[ترمیم]میں انشاءاللہ ان موضوعات پر ضرور کوشش کروں گا۔ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو اس کے مطابق تبدیل کر لیں گے۔ ویسے ایسے موضوعات انگریزی اور فرانسیسی وکی پر ملتے ہیں۔ فہد صاحب بھی شاید اس میں کچھ لکھنا پسند کریں۔ حوالوں والے مسئلہ پر حیدر صاحب سے رابطہ کرتا ہوں۔--سید سلمان رضوی 15:10, 3 اپريل 2007 (UTC)
hi
[ترمیم]I can't write with your font, at the first i think the Urdo wikipedia, so similar to the persian(farsi) but i saw that, it doesn't! but i want to do some activity hear, but i can't read and write in your language :-( help me! thanksTaeedxy 18:09, 4 اپريل 2007 (UTC)
کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟
[ترمیم]میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔
والسلام سیدعامرعلی
- سمرقندی صاحب! السلام و علیکم، آپ کا کہنا درست ہے کہ ان مضامین کو محفوظ رکھا جائے تاکہ اس نام سے دوبارہ مضمون نہ بنائے جاسکیں۔ ان سے مزید گفتگو کرلیں اگر وہ اپنے رویے میں لچک دکھاتے ہیں تو پابندی ہٹا دی جائے۔ Fkehar 09:06, 6 اپريل 2007 (UTC)
سمرقندی صاحب، میں آپ کی پیش کردہ تجاویزسے اتفاق کرتاہوں۔عامر
قبلہ، میرے خیال میں پہلے توآپ سب مل کر یہ طے کر لیںکہ آخر وکیپیڈیاکی POLICYآخرہے کیاکہ جس کے لءے منتظمین بھی ابہام کاشکارہیں۔کل کا پورامیں نے وکیپیڈیاکے منتظمین سے بات کرنے میں ،اپنی بات اُن کو سمجھانے میں اوراُن کی بات سمجھنے میں گزاراہے لیکن نتیجہ وہی دھاک کے تین پات۔میں پہلے بھی کہہ چکاہوںکہ آپ وکیپیڈیاکی SO CALLED POLICIESکی آڑمیںتنگ نظری کا شکاراورتعصب پرستی کاشکارہیںاورمیرے مضامین کی دوبارہ سے حزف زدگی اس بات کا بین ثبوت ہے۔میں خودکل سمرقندی صاحب سے ہرموقع پر مشورے لے کرکام کرتارہاہوںلیکن افسوس کے ساتھ میںسمجھتاہوںکہ میرے ساتھ وکیپیڈیاکے متعصب اورتنگ نظر منتظمین نے وہی سلوک کیاہے جومشرف کے ساتھ آگرہ سمٹ کے موقع پر ہواتھا۔ براءے کرم میرے مضامین اورمیرے جذبات کے ساتھ کھیلنابندکیاجاءے۔--سگِ درِگوھرشاہی 06:07, 7 اپريل 2007 (UTC)
وکی لغت
[ترمیم]سمرقندی بھائی مجھے وہاب بھائی کا پیغام ملا ہے کہ وہ وکی لغت میں فانٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں آپ کے پاس اختیارات ہیں، اس لیے آپ یہاں والی دونوں css فائلز وہاں نقل کردیں۔شکریہسیف اللہ (تبادلۂ خیال) 01:09, 8 اپريل 2007 (UTC)
شکریہ
[ترمیم]آپ کی ذرہ نوازی کا بہت شکریہ۔ مستقبل میں آپ کی رہنمائی کی شدید ضرورت رہے گی۔ --سید سلمان رضوی 14:37, 12 اپريل 2007 (UTC)
منتظم
[ترمیم]- کیا آپ مجھے منتظم کی ذمہ داریوں اور حقوق سے آگاہ کر سکتے ہیں؟ کیا اس سلسلے میں کوئی صفحہ رہنمائی بنا ہوا ہے؟ ۔--سید سلمان رضوی 14:45, 12 اپريل 2007 (UTC)
- آپ مزید رہنمائی یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر پھر بھی کوئی سوال ہو تو مجھ سے پوچھ لیں --سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:51, 12 اپريل 2007 (UTC)
Mont Blanc
[ترمیم]Mont Blanc کا فرانسیسی تلفظ موں بلاں ہے نہ کہ مونٹ بلانک۔ کیا ہمیں سب زبانوں کو انگریزی تلفظ میں درج کرنا چاہئے؟؟ کیا اس کا نام موں بلاں کر کے مونٹ بلانک کو رجوع کروا دیا جائے۔ مشورہ درکار ہے( اس کی ایک اور مثال پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے کی ہے جو اس طرح لکھا جاتا ہے Champs-Elysées کیا اس کو بھی چامپسے ایلیسز کہنا چاہئیے؟ یقیناً نہیں۔ ) اس لیے عرض ہے کہ فرانسیسی الفاظ کو انگریزی تلفظ کے ساتھ درج نہ کیا جائے آپ کا خیال درکار ہے۔--سید سلمان رضوی 20:52, 13 اپريل 2007 (UTC)
Dear Samarqundi,
I am out of the country now for the pilgrimage of Makkah & Medina, that’s why can’t neither write in urdu nor respond to relevant material briefly. However, I regret to note that you have appeared as a narrow minded and short sighted person. My point of view is that you shouldn’t place anything on my article, if you have any objection you may discuss on the OPINION page of the article. Every time I am surprisingly informed some new policies of WIKIPEDIA, which are nothing except unnecessary domination and biased behavior. When I describe briefly about His Holiness Gohar Shahi, you people delete and object that the article should be precise and at the same time you people are objecting that the reason of fame has not be mentioned. Either allow me to do so or please don’t raise such lame blames.
The teachings of His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A) are based of Qura’an, Ahadees and on the teachings of Islamic saints. However, people from a particular sect had propagated negatively the teachings of His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A). Let me tell you that our dogmas are same as any true Muslim should have. However, as a conspiracy false sentences were issued and fake cases were filed against His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A) and propaganda was made with the help of “Yellow Journalism”.
May I request to kindly don’t look at the one sided image, try to broaden you mind and be flexible. Especially when I am completely cooperating with you people, you should also express some respect and cooperation.
I hope this will clarifies the situation.
Should you have any further inquiry, please wait, I will be back in Pakistan on 30-04-2007.
Regards,
--سگِ درِگوھرشاہی 21:01, 16 اپريل 2007 (UTC)
پردہ
[ترمیم]پردہ جو اٹھ گیا تو بھید کھل جائے گا۔ :-) --88.122.17.67 14:36, 18 اپريل 2007 (UTC)
شکریہ
[ترمیم]سمرقندی صاحب، اتنی جلدی جواب دینے کے لیئے بہت شکریہ کاشف عقیل 15:37, 20 اپريل 2007 (UTC)
خط
[ترمیم]السلام علیکم دیر سے جواب دینے کی معذرت۔ Font کو عربی میں الحروف المطبعیۃ اور فارسی میں خانوادہ حروف کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ کہ کوئی واحد لفظ استعمال نہیں ہوتا بلکہ دو الفاظ کا مرکب استعمال ہوتا ہے ۔ انداز حرف بھی استعمال ہو سکتا ہے مگرخط آسان ہے۔ خط handwriting کے معنی میں استعمال ہوتا ہے مگر font کے لیے بھی حرف سے بہت بہتر ہے۔ اردو اور دوسری زبانوں میں بےشمار ایسی مثالیں ہیں جن میں ایک ہی لفظ کئی معنی دیتا ہے جسے سیاق و سباق کے حساب سے سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے میری رائے میں خط ہی بہتر ہے۔--سید سلمان رضوی 18:32, 20 اپريل 2007 (UTC)
زمرہ:فلکیات
[ترمیم]یہ زمرہ:فلکیات میں بائیں طرف لفظ 'مطالق' کے کیا معنی ہیں؟ ۔ سلمان
- میں نے نہیں لکھا تھا، اب ٹھیک ہے؟ سمرقندی
متفرق باتیں
[ترمیم]السلام علیکم۔ آپ کی سیاسی باتیں تاریخچہ کی مدد سے پڑھی جو مجھے ھرگز سیاسی نہیں لگیں۔ جس تہذیب (میں سرے سے اسے 'تہذیب' نہیں سمجھتا) کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کا وطیرہ یہی ہے جس کا اندازہ ان کے ساتھ رہنے والے زیادہ بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔ بہرحال ہم اپنا کام کرتے ہیں انہیں اپنی کوشش کرنے دیں۔ --سید سلمان رضوی 11:44, 22 اپريل 2007 (UTC)
Dear Samarqundi,
I am away on Umra pilgrimage and will be back on 29-04-2007. That’s the reason I couldn’t use Urdu as communication tools. I am highly surprised on such an astonished reply from you. Yes, I remember you were the first person who helped me out and you are the person who taught me about Wikipedia but how can you be such short-sighted and narrow minded?
Spiritualism is a universal truth and in Islamic there’s a history of many spiritual saints whose teaching enlightened human kind and directed them towards Almighty Allah. These saints (Aulia Allah) have been preaching Islam and enlightened mankind with true spiritualism, which starts from the purification of inner-souls. Same is the message of His Holiness Sayyedna Riaz Ahmed Gohar Shahi. His teachings have enlightened hundred thousands of Muslims and non-Muslims too. His Holiness was the first Islamic spiritual personality of present era who was invited by all sects and religion in their house of worships to receive the blessings of Almighty Allah.
Let me clarify that we are neither a new sect nor we are preaching any delusion or deceptive teachings. The thoughts and teachings of His Holiness Sayyedna Riaz Ahmed Gohar Shahi are proved from Qura’an, Hadits and teaching of all Islamic saints. So, please try to understand or investigate properly about the teachings of His Holiness Sayyedna Riaz Ahmed Gohar Shahi.
At last even if you don’t agree with our faiths and belief, you shouldn’t at least delete my article regarding His Holiness Sayyedna Riaz Ahmed Gohar Shahi, because WIKIPEDIA is neither your property nor I have ever tried to overlooked anything or any objection raised by the administration of WIKIPEDIA. I have been cooperative and that’s reason my article is very precise ever incomplete. So, please try to be positive.
I hope you will retrospect your views and we will be able to have good mutual understanding.
Regards,
--سگِ درِگوھرشاہی 10:52, 27 اپريل 2007 (UTC)
اردو ھندسے
[ترمیم]السلام علیکم ۔ آپ کا کیا حال ہے ؟ اردو ھندسے ایک مسئلہ ہی ہیں۔ جب میں ترمیم کا بٹن دباتا ہوں تو آپ کے لکھے ہوئے ھندسے عربی میں نظر آتے ہیں۔ لیکن جب نمائش کریں یا محفوظ کریں تو اردو میں نظر آتے ہیں۔ انھیں نقل (copy) کر کے کہیں اور لگاؤں تو وہ عربی کے بن جاتے ہیں۔ ایم ایس ورڈ میں صرف ایک ہی فونٹ انھیں درست اردو میں دکھاتا ہے اور وہ ہے نفیس ویب نسخ۔ مگر عموماً یہ فونٹ لوگوں کے پاس نہیں ہوتا اس لیے انھیں فارسی یا عربی کے ہی ھندسے نظر آئیں گے۔ اصل میں برقی خط کے لیے اگر جی میل استعمال ہو تو وہ اردو میں کی جا سکتی ہے کیونکہ جی میل یونیکوڈ میں ہی ڈسپلے ہوتا ہے۔ مگر اردو ھندسے فارسی یا عربی کے نظر آتے ہیں۔ فی الحال میں مضامین میں سب کی دیکھا دیکھی انگریزی ھندسے استعمال کر رہا ہوں مگر میرے خیال میں اردو ھندسوں کو رواج دینا چاھئیے۔ یونیکوڈ میں عربی اور مشرقی عربی زبانوں کے کوڈ (ARABIC-INDIC DIGITS اور EXTENDED ARABIC-INDIC DIGITS) میں عربی اور فارسی کے ھندسے تو ہیں اردو کے نہیں۔ المیہ یہ ہے کہ جنگ اخبار سمیت اردو کے تمام دعویدار انگریزی ھن��سے استعمال کرتے ہیں۔ ISO 10646 میں اردو کے ھندسے دیے گئے ہیں مگر اس کے بارے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں کہ انھیں ویب پر کس طرح استعمال کیا جائے۔ ایک اور بات کہ میں نے عربی کا تختہ بھی نصب (انسٹال) کیا ہوا ہے مگر اس کے ھندسے انگریزی والے آتے ہیں۔ افسوس اردو کے اتنے بولنے والے ہیں مگر شمارندوں پر استعمال کرنے والے یا اسے ترقی دینے والے لوگ بہت ہی کم ہیں۔ معمولی اور نہ استعمال ہونے والی علامات (symbols) بھی یونیکوڈ میں موجود ہیں اور انھیں ٹائمز نیو رومن اور ٹاہوما وغیرہ support کرتے ہیں مگر اردو کے ھندسے نہیں ہیں۔ شاید اردو اتنی بھی اہم نہیں جتنا شاذونادر استعمال ہونے والی علامات۔ غلاموں کی قسمت ایسی ہی ہوتی ہے۔ --سید سلمان رضوی 13:27, 29 اپريل 2007 (UTC)
- ذرا یہاں دیکھئیے۔ ادھر اردو اور فارسی کے ھندسے ایک جیسے(Eastern Arabic-Indic) دیے گئے ہیں جبکہ یہ بات حقیقت کے خلاف ہے۔ اگر کہا جائے کہ صرف gylph مختلف ہے تو یہ مظلوم اردو ہی کے ساتھ کیوں ہے۔--سید سلمان رضوی 13:44, 29 اپريل 2007 (UTC)
HisHiness۔HisHolliness
[ترمیم]ھ ، ہ کی نسبت ذرا گاڑھا ہوتا ہے :-) ۔ اصل میں القاب کی بھرمار سے مجھے بڑی کوفت ہوتی ہے۔ پہلے ایک سائٹ کی وجہ سے میں گوہر شاہی صاحب کو سید سمجھتا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ مغل ہیں۔ آثار کچھ مرزا غلام احمد سے ملتے جلتے ہیں۔ رہا چاند پر شکل نظر آنا تو ایسی باتیں اردو وکی پر ہونا ہمارا مذاق بنانے کے لیے کافی ہوگا۔--سید سلمان رضوی 12:40, 30 اپريل 2007 (UTC)
Could you please write a stub http://ur.wikipedia.org/wiki/Kur%C3%B3w - just a few sentences based on http://en.wikipedia.org/wiki/Kur%C3%B3w ? Only 3-5 sentences enough. Please.
PS. Article about Kurów is already on 178 languages. If you do that, please put interwiki link into English version. If your village/town/city isn't yet on PL wiki, I can do article about it. (I'm first author of requests) Pietras1988 TALK 14:43, 1 مئی 2007 (UTC)
OK. Very thx. You are great! Pietras1988 TALK 18:40, 1 مئی 2007 (UTC)
شارہ
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! دراصل یہ شارہ (لوگو) نہیں بلکہ اس کے ذیل میں لکھے ہوئے "ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف" کا متبادل ہے جس کا ذکر میں نے دیوان عام پر گفتگو میں کیا تھا کہ کیونکہ اردو کا اصل خط نستعلیق ہے اس لیے کم از کم اُس جگہ پر تو ہمیں خطِ نستعلیق ہی استعمال کرنا چاہیے جہاں اس کا استعمال ممکن ہے یعنی لوگو میں جو تصویری صورت میں ہے۔ میں نے صرف خطاطی فراہم کی ہے باقی کا کام سیف اللہ صاحب کے ذمے ہے کہ وہ گلوب کو کس طرح اور کیسے استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ تصویر کیونکہ JPG فارمیٹ میں ہے اس لیے اس میں پس منظر سفید ہے جبکہ سیف اللہ صاحب کو ای میل کیے گئے دیگر فارمیٹ میں بغیر پس منظر کا شارہ بھی شامل ہے۔ ویسے ایک مرتبہ علامہ اقبال کے ایک شعر کے بارے میں کسی نے استفسار کیا تھا کہ اس کی خطاطی بہت خوبصورت ہے کہاں سے حاصل کی؟ جس کے جواب میں میں نے کہا تھا کہ یہ ایک قدیم نسخہ کی scanning ہے اور شاید یہ بتایا بھی تھا کہ مجھے خطاطی سے لگاؤ ہے اور خطاطی کے سمندر میں ہاتھ پاؤں بھی مار لیتا ہوں۔ بہرحال موجودہ خطاطی ایک سافٹ ویئر کی مرہون منت ہے جو دراصل ایرانی برادران کا کارنامہ ہے۔ مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیں۔ والسلام Fkehar 06:04, 2 مئی 2007 (UTC)
- تو ایسا کریں کہ اسے فارسی وکی والوں کو بھیج دیتے ہیں؟ ؛-) ویسے آپ کا تجزیہ بہت شاندار ہے، واقعی ایسا ہی ہے اردو نستعلیق کی ایک واضح مثال ان پیج سافٹ ویئر کی ہے جس میں نستعلیق بالکل سیدھا اور پتلا ہے جبکہ فارسی میں تھوڑا سا جھکا ہوا اور موٹا ہوتا ہے۔ فارسی کو اس لیے استعمال کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اردو والوں نے کوئی ایسا سافٹ ویئر ہی نہیں بنایا جس پر کام کرکے ہم اعلیٰ خطاطی کر سکیں (کم از کم میرے علم میں تو نہیں) اور تھوڑے سے کام کے لیے بھی ہاتھ سے لکھنا پڑتا ہے۔ Fkehar 06:55, 2 مئی 2007 (UTC)
نیامضمون سمرقندی صاحب، آپ نے مضمون کے لءے دیوان ِ عام میں راءے لے لی، اب بتاءیے آپ کیا کہتے ہیں؟کیا میں نیامضمون تیارکروں؟ میں آپ کے جواب کا منتظرہوں۔--سگِ درِگوھرشاہی 09:13, 3 مئی 2007 (UTC) آپ قفل ِ تدوین ہٹادیں، میں انشاء اللہ ایک مضمون لکھ رہاہوںجوکہ انشاء اللہ آپ کے توقعات کے مطابق ہوگا۔میں بھرپورکوشش کروںگاکہ ایک غیرجانبدارانہ و معلوماتی مضمون پیش کرسکوں۔--سگِ درِگوھرشاہی 09:26, 3 مئی 2007 (UTC)
نیامضمون
[ترمیم]ٹھیک ہے آپ کی خواہش سے مطابق میں سرکار کے لءے نیامضمون تبادلہ ء خیال والے صفحے پر رکھ دوںگا۔کیامیںتبادلہ ء خیال کے صفحے پرموجودموادحذف کرسکتاہوں؟ --سگِ درِگوھرشاہی 09:46, 3 مئی 2007 (UTC) محترم منتظم، آپ کی ہدایات اوردیوان ِ عام کی آراء کو مدِ نظر رکھتے ہوءے میں نے نیامضمون حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ پرلکھ دیاہے۔براءے کرم اس کو ایک نظر دیکھ لیں۔میں حتی الامکان کوشش کی ہے کہ مضمون غیر جانبداررہے تاکہ وکیپیڈیاکے معیاراورپالیسیوںکے مطابق رہے۔اُمید ہے کہ آپ لوگ مزید راہنماءی فرماءینگے۔۔--سگِ درِگوھرشاہی 09:11, 4 مئی 2007 (UTC)
- جناب سمرقندی
آپ کا پیغام ملا آپ لوگوں کی محبت ہے جو مجھے یاد رکھا اور وکی پیڈیا پر میری ضرورت کو محسوس کیا ورنہ من آنم کہ من دانم یہ محض آپ کا خیال ہے کہ میں طاہر القادری پر لکھے گئے مضمون کے بارے میں اردو ٹیکسٹ صاحب کے ریمارکس کی وجہ سے ناراض ہوں ایسی کوئی بات نہیں گو کہ میں اس مضمون کو جانبدارانہ نہیں سمجھتا پھر بھی مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے اگر اس مضمون کو بہتر اندازمیں غیر جانبدارنہ طور پر لکھا جائے بلکہ میں نے خود اس مضمون کے صفحہ تبادلہ خیالات میں چند پیروں میں ترامیم پیش کی تھیں گو کہ یہاں پر گوہر شاہی جیسے مضامین بھی لکھے گئے ان پر تنقید بھی ہوئی اور مضمون نگار کی جانب سے صحافتی ہتھیار بھی استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تاہم طاہر القادری کے معاملہ میں میرے محسوسات یہ ہیں کہ یہ مضمون بہت اعلی ہے اور اس سے کسی بھی قسم کی ایسی جانبداری کا اظہار نہیں ہوتا جیسی گوہر شاہی پر لکھے گئے مضمون میں تھی طاہر القادری پاکستان کی ایک جید علمی شخصیت ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے کتابی صورت میں بھی خطبات کی صورت میں بھی انٹر نیٹ پر بھی اور اداروں کے قیام کی صورت میں بھی اسلام کی بیش بہا خدمات انجام دی ہیںـ اور ان خدمات کی روشنی میں اگر مضمون نگار نے کہیں طاہر القادری کا نام احترام کے ساتھ لکھ دیا یا ان کے نام کے ساتھ کوئی پروٹو کول لگا دیا تو اس میں کیسی جانبداری آخر کو آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں لوگوں نے اپنے اسم صارف "سگ در گوہر نوشاہی"جیسے رکھے ہوئے ہیں میں اس مضمون کی اس صورت میں مخالفت کرتا جب اس میں طاہر القادری کی دینی خدمات علمی کارناموں اور ان کے قائم کردہ اداروں کے بارے میں کوئی غلط یا مبالغہ پر مشتمل رپوٹ لکھی گئی ہو تی رہ گیا یہ معا ملہ کہ ان کے مخالفین کیا کہتے ہیں یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور اس کو آخر میں عمومی طور پر ان کے بارے میں مخالفین کی آراء کے تحت لکھ دینا چاہئے اور وہ بھی اس انداز میں کہ جو آراء محض الزامات ہیں اور ابھی تک متحقق نہیں ہوئے ان کو اس انداز میں نہ لکھا جائے کہ لوگ انہیں فی الحقیقت ایسا ہی سمجھیں بلکہ جہاں بھی اس قسم کی کوئی رائے ہو تو ماسب یہ ہے کہ مخالفین کے نام بھی ظاہر کئے جائیں کہ فلاں صاحب کا ان کے بارے میں یہ نظریہ ہے ـ میں اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی بناء پر کچھ عرصہ وکی پیڈیا پر نہیں آسکا لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مجھے طاہر القادری صاحب کی وجہ سے وکی پیڈیا سے کوئی شکایت ہے البتہ اس صفحہ کے تبادلہ خیالات میں کسی صاحب نے لفظ قادری کا مذاق اڑایا تھا وہاں میں نے بھی اپنے تاثرات شامل کر دیئے تھے وکی پر کام کرنے والے لوگ لازما سنجیدہ اور بلند علمی سطح کے مالک ہوتے ہیں ہر کس و نا کس کا وکی پر کیا کام ؟ سنجیدہ اور صاحبان علم سے اس قسم کی توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ کسی کا مذاق اڑائیں کیونکہ" زمردم نیاید سگی" مردان خدا سے کتا پن ہرگز ظاہر نہیں ہوتا میں وکی پر انشاء اللہ اپنے حصہ کا کام کرتا رہوں گا اور مجھے یہ کام کر کے روحآنی خوشی ہو گی
شکریہ
[ترمیم]اسلام علیکم، سمر قندی صاحب میرے لیے دعا اور میری حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔۔۔ میں آپ کے مشوروں پر ہمشیہ عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔۔ والسلام عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- شکریہ سمر قندی صاحب، یہ سائز بہترین ہے ;-) عادل
- السلام وعلیکم! سمرقندی صاحب! میں الحمد للہ خیریت سے ہوں، بس آپ کی دعائیں چاہئیں، غیر حاضر کیوں تھا؟ یہ آپ کے علم میں ہوگا۔ اور یہ "چرانے" کا لفظ کیوں استعمال کیا آپ نے؟ :-) آپ اگر اسے لیں گے تو یقین کیجیے مجھے خوشی ہوگی کہ میری چیز معیاری ہے اس لیے اختیار کی جا رہی ہے۔ والسلام Fkehar 12:27, 17 مئی 2007 (UTC)
- السلام وعلیکم برادر! جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ ترتیب دیا ہے جس میں پہلی بار خط نستعلیق پر کام کیا ہے، آپ اس نقشے کو مندرجہ ذیل ربط پر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا، خصوصاً تنقیدی تبصرہ ضرور کیجیے گا، اگر وقت ہو تو مقامات کے ناموں کو اچھی طرح دیکھ لیں کہ کہیں کسی جگہ کا نام غلط تو نہیں لکھا۔ والسلام Fkehar 05:01, 23 مئی 2007 (UTC)
اور ہاں جناب ایک مضمون تحریر کیا ہے جامعہ قیروان کے نام سے اس میں ابن خلدون کی ایک کتاب کا ذکر ہے لیکن اس کا اصل نام نہیں ملا اس لیے انگریزی نام Al-'Ibar ہی تحریر کر دیا ہے برائے مہربانی اسے درست کر دیں۔ Fkehar 06:21, 23 مئی 2007 (UTC)
ماہر التخطیط ؟
[ترمیم]بہت شکریہ سمرقندی صاحب! یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ ماہر التخطیط کہہ رہے ہیں حالانکہ میرے قریب دوست تو مجھے "نقشے باز" کہنے سے بھی نہیں چوکتے :-) Fkehar 07:40, 23 مئی 2007 (UTC)
یاد رکھنے کا شکریہ
[ترمیم]سلام علیک سمرقندی صاحب۔ آپ کا کیا حال ہے؟ آپ نے یاد رکھا اس کا شکرگذار ہوں۔ کچھ دن مصروف ہوں اس کے بعد حاضر ہوں گا۔ درمیان میں تھوڑا بہت دیکھتا رہتا ہوں۔ انشاءاللہ جمعہ تک کچھ مصروفیت میں کمی ہوگی۔ --سید سلمان رضوی 20:17, 23 مئی 2007 (UTC)
کمپیوٹر اصطلاحات کا ترجمہ
[ترمیم]سلام سمر قندی صاحب آپ سے پہلی بار مخاطب ہو رہا ہوں گہ کہ کچھ گفتگو میرے اپنے تبادلہ خیال والے صفحہ پر ہوئی مگر میں آپ کو بتانا چاہ رہا تھا کہ آپ کی لگن اور محنت کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ میں نے کمپیوٹر الفاظ کے تراجم کے سلسلے میں کچھ عرض کیا ہے ذرا اسے دیکھ لیجیے گا اور راہنمائی کر دیں تو بات آگے بڑھے۔ --Mohibalvi 13:30, 25 مئی 2007 (UTC)
غیر حاضری
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! خیریت تو ہے آپ 3 روز سے غیر حاضر ہیں اور آپ کی جگہ Lychee نامی کوئی صاحب کام کر رہے ہیں، کہیں وہ آپ تو نہیں، لیکن اُنہیں تو منتظم کے اختیارات حاصل نہیں۔ اگر وہ آپ نہیں تو ان کے تعارف کی درخواست بھی دے دیں۔ جواب ذرا جلدی دیجیے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- وعلیکم السلام، خیریت تو ہے دل کیوں اداس ہے؟ ای میل پر جواب دیجیے گا، میں منتظر ہوں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام علیکم۔ سمرقندی صاحب آپ کے بغیر تو میدان بالکل خالی لگ رہا ہے۔ خیریت تو ہے نا؟ اپنی خیریت سے مطلع کیجییے۔ --سید سلمان رضوی 08:46, 31 مئی 2007 (UTC)
synesthesia
[ترمیم]سمرقندی میاں! حسِ مُعاصر بتانے کا بہت شکریہ --Uchohan 04:11, 1 جون 2007 (UTC)
منصوبۂ مضامین قرآن
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ آپ سے ایک گذارش ہے کہ میرے قرآن پروجیکٹ کے تمام مضامین میں ابتدا میں استعمال کیے گئے سانچے کا ایک حصہ ہے سورت کے نام کے معنی اس میں آپ اپنا حصہ ڈال دیں تو میں انتہائی مشکور ہوں گا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب! آپ ابواب ترتیب دے کر وکیپیڈیا پر ایک خوبصورت اضافہ کر رہے ہيں، کیا تمام اہم موضوعات کے ابواب ترتیب دینے کا ارادہ ہے، اگر ہاں تو تیاری کے بعد جغرافیہ اور تاریخ کے ابواب کی ذمہ داری میں لیتا ہوں تاکہ انہیں ہفتہ 15 روز میں اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
ابواب
[ترمیم]ابواب کی تیاری میں جناب جس قدر ہو سکا آپ کا ساتھ دوں گا، مجھے کام بتادیں کرنا کیا ہے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب اس میں تو بہت سارے منصوبہ جات ایسے ہیں جو ہمارے کسی کام کے نہیں، اور ان پر کبھی بھی کام شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں مثلاً آسٹریلیا کی تاریخ، آسٹریلیا بحری تاریخ، چینی تاریخ، کینیڈا، قرون وسطیٰ کا اسکاٹ لینڈ، یہودیوں کی تاریخ، روس کی تاریخ، پولینڈ کی تاریخ، امریکی صدور وغیرہ۔ میں نے ان میں سے کچھ کو حذف کر دیا ہے اور کچھ کی جگہ ایسے منصوبہ جات رکھے ہیں جن پر ہم مستقبل قریب میں کام بھی کر سکتے ہیں مثلاً تاریخ ہندوستان و پاکستان، مسلم فاتحین وغیرہ۔ آپ ایک نظر دیکھ لیں اگر یہ بہتر نہیں تو بتا دیجیے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب آپ کا کہنا بالکل درست ہے کہ یہی ہمارے لیے چیلنج ہیں لیکن ان موضوعات کو چھوڑ دینا جن پر ہم نے کافی کام کیا ہے عقلمندی نہیں، اس لیے ایسا کیا جا سکتا ہے کہ ان موضوعات کو بھی شامل کیا جائے جن پر ہم کام کر چکے ہیں اور ان کو ترجیح دی جائے جن پر ہم مستقبل قریب میں کام کر سکتے ہیں، رہی بات جزائر کوک پر کام کرنے کی تو جب اس کی باری آئے گی تب کر لیں گے :-) ٹھیک!! ویسے منصوبہ تاریخ میری ملکیت نہیں یہ سب کا ہے جو اس پر کام کرنا چاہے کھل کر کر سکتا ہے، میں کون ہوتا ہوں اپنا حق جتانے والا؟ زمرہ جات کے سانچے کا ترجمہ آپ مکمل کر دیں بھر دیکھتے ہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- بہت شکریہ سمرقندی صاحب، میں اس پر کام شروع کر رہا ہوں لیکن مکمل سمجھ میں آنے تک آپ کو تنگ کرتا رہوں گا ؛-)، جغرافیہ کا کام مکمل ہونے کا انتظار رہے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
معاشیات
[ترمیم]السلام علیکم امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے۔ میں معاشیات کا ایک باب بنانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ متفق ہوں تو یہ خدمت مجھے سونپ دیں۔ معاشیات کی ذیل میں اگر معاشیات کے علاوہ finance کے موضوعات بھی شامل کرنا چاہیں تو وہ بھی بتا دیں۔ معاشیات کو باب بننے کے بعد میں اس پر کچھ مضامین لکھنے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔ --سید سلمان رضوی 16:58, 13 جون 2007 (UTC)
باب معاشیات
[ترمیم]السلام علیکم۔ از حد شکر گذار ہوں۔ آپ نے معاشیات کا باب بنا دیا۔ دو باتیں ہیں۔ ایک تو جب میں صفحہ اول سے معاشیات پر جاتا ہوں تو معاشیات کا صفحہ کھلنے کی بجائے اس کا ترمیمی صفحہ کھل جاتا ہے۔ دوسری بات کہ معاشیات ابواب میں کہاں آ رہا ہے۔ اگر انگریزی کی طرح اسے معاشرہ نامی باب میں رکھنا ہے تو اس کا رابطہ وہاں ہونا چاہئیے۔ میرا ذاتی نقطہ نظر تو یہ ہے کہ اسے تاریخ اور جغرافیہ کی طرح ایک علیحدہ حیثیت دی جائے۔ --سید سلمان رضوی 14:12, 14 جون 2007 (UTC)
زمرے
[ترمیم]اکثر زمروں میں جہاں لکھا ہے ' ذیلی ذمرہ جات'۔ وہاں ذمرہ جات ک�� جگہ زمرہ جات ہونا چاہیے۔ یعنی ذ کی جگہ ز۔ اسے براہ کرم درست کر دیں۔
- وعلیکم السلام جناب عالی! میں بالکل خیریت سے ہوںاور امید ہے آپ بھی خیریت سے ہوں گے۔ فی الحال تو پریشان ہوں کہ باب:جغرافیہ اور باب:تاریخ کے اندر ذیلی منصوبہ جات کا آغاز کس طرح کیا جائے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- نہیں سمرقندی صاحب! مسئلہ ان ابواب میں نہیں بلکہ اس میں دیئے گئے ذیلی ابواب کا ہے مثلاً تاریخ کے باب میں یہ ذیلی ابواب ہیں علم الآثار، روائتی تہذیبیں، مصریات، سوانح حیات، تاریخ سائنس، جنگ و جدل، تاریخ اسلام اور شعاریات و پرچمیات۔ اب ان تمام ابواب کا آغاز اور پھر مستقل بنیادوں ان پر کام کرنا، بہت زیادہ کام ہوگا، اس لیے میں پریشان ہوں کہ ایک اکیلے آدمی کے بس کا کام نہیں۔ چلیں میں اپنی کوششوں کو مزید تیز کرتا ہوں کہ نئے لوگوں کو اس طرف لاؤں اور ویسے بھی امتحانات ختم ہونے والے ہیں اور گرمیوں کی چھٹیاں بھی شروع ہوگئی ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ افراد کے آنے کا امکان ہے۔ اللہ سے دعا کریں۔ ویسے آپ کی جانب سے مستقبل قریب میں ابواب کے انگریزی سانچوں کو اردو میں کرنے کی خبر سن کر مجھے خوشی ہوئی۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- جو ذیلی زمرہ جات آپ فی الحال کرنا چاہیں صرف وہی کر لیجیۓ۔ باقی رہ جانے والے ذیلی زمروں میں میں بھی ہاتھ بٹاتا رہوں گا ، آپ بس ان میں اغلاط کی درستگی کر دیا کیجیۓ گا۔ ایک بات یہ کہ اب ہم کو اس دائرہ المعارف سے گند نکالنے کا کام شروع کر دینا چاہیۓ، بہت گند پڑا ہوا ہے ابھی اس میں۔ اللہ نے چاہا تو ہم لوگ ان ناکارہ حذف شدہ مضامین کی کمی پوری کرتے جایا کریں گے۔ سمرقندی
- جو مضامیں معیاری نہیں اور حذف کرنا پڑ رہے ہوں، ان کو یہاں سے حذف کر کے rtl.wikia پر منتقل کر دینا بہتر ہو گا (اگر مضامیں حقوق اشاعت کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں)۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اردو مواد ویب پر کہیں نہ کہیں موجود رہے گا، چاہے وکیپیڈٰیا کے معیار کا نہ ہو۔
http://rtl.wikia.com/wiki/Scratchpad_Wiki_Labs --Urdutext 03:31, 16 جون 2007 (UTC)
- آپ کی بات دل کو لگتی ہے۔ اردو مواد جال پر جتنا زیادہ ہو اتنا اچھا ہے اور جو ویکیپیڈیا پر نہیں رکھا جاسکتا اسے آپ کے دیۓ ہوۓ پتے پر منتقل کر دیا جانا چاہیۓ۔ سمرقندی
زمرہ ہائے تجارت
[ترمیم]السلام علیکم سمرقندی صاحب۔
باب معاشیات پر کچھ کام شروع کرنے کے لیے معاشیات اور تجارت کے زمرے بنا رہا ہوں (باب معاشیات کے لیے معاشیات اور تجارت دونوں شامل ہیں۔ مالیات یا finance تجارت کا ذیلی زمرہ ہوگا) زمرہ:تجارت میں managemant کے لیے دو زمرے پہلے سے بنے ہوئے ہیں۔ ایک ہے زمرہ:تنظیمیات اور دوسرا ہے زمرہ:نظامت
میرے خیال میں نظامت بہتر ہے اور اسے استعمال کرنا چاہئیے۔۔ زمرہ:تنظیمیات اور اس کے تمام ذیلی زمروں میں ایک ہی مظمون ہے ' خصوصیت'۔ اسے دیکھ کر کسی مناسب زمرے میں رکھ دیں (مثلاً شماریاتی حیاتیات/حیاتی شماریات) اور زمرہ:تنظیمیات کو حذف کر دیں تاکہ managemant کےلیے ایک ہی لفظ نظامت استعمال ہو۔
دوسری بات یہ کہ آپ نے علم الاحصاء کا لفظ statistics کے لیے استعمال کیا ہے (عربی کی طرح) مگر اردو میں اس کے لیے شماریات کا لفظ رائج ہے اور کافی استعمال میں ہے۔ ہم علم الاحصاء کو Actuarial Science اور احصائی علوم کو Actuarial Sciences کے لیے بخوبی استعمال کر سکتے ہیں ۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
ایک اور بات یہ کہ باب شروع کرنے کے بعد لگ رہا ہے کہ ایک آدمی کا کام نہیں بہرحال کوشش جاری رکھوں گا۔ اور لوگوں کو ساتھ ملا کر ہی اس سے متعلق مضامین کو لکھا جا سکتا ہے۔ --سید سلمان رضوی 20:22, 15 جون 2007 (UTC)
- میں نے ابھی علم الادویہ کو دیکھا ہے۔ میرے پاس تو سرخیاں درمیان میں ہی آ رہی ہیں۔ آپ ابطن صاف کر کے دیکھیں۔ مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔--سید سلمان رضوی 13:20, 16 جون 2007 (UTC)
- سلمان صاحب ابطن صاف کر کہ دیکھا ہے مگر ٹھیک نہیں آتا، خیر فی الحال ایسے ہی چلنے دیتے ہیں۔ سمرقندی
لغت
[ترمیم]السلام علیکم ۔ کیا لغت کو ایک فہرست کے طور پر ہی رکھا جاسکتا ہے یا وکیپیڈیا پر کوئی مناسب طریقہ ہے؟ جس میں ہم لفظ لکھ کر ڈھونڈ سکیں۔--سید سلمان رضوی 11:15, 19 جون 2007 (UTC)
منتخب مقالے
[ترمیم]السلام وعلیکم! یہ تو بہت زبردست خیال ہے۔ میں تھوڑی دیر میں آپ کو 8 سے 10 مضامین دے دیتا ہوں جو تاریخ کے منتخب مضامین میں شامل کیے جاسکیں۔ ویسے یہ ابواب والا کام آپ نے بہت شاندار کیا ہے۔ اللہ آپ کو جزا دے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
مندرجہ ذیل مضامین تاریخ کے شعبے کے منتخب مضامین ہیں:
- صلاح الدین ایوبی
- سلطنت غوریہ
- سلطنت غزنویہ
- مملوک
- صلیبی جنگیں
- جنگ یوم کپور
- 6 روزہ جنگ
- جمال عبدالناصر
- محمد علی پاشا
- سلیمان اعظم
- صفوی سلطنت
- نادر شاہ
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل مضامین "امیدوار برائے منتخب مقالہ" ہیں، جن میں کئی مضامین واقعتاً منتخب مضامین کہلائے جا سکتے ہیں:
- خلافت امویہ
- خلافت عباسیہ
- تیمور لنگ
- تحریک خلافت
- غزوۂ بدر
- سلجوقی سلطنت
- خیر الدین باربروسا
- انور سادات
- عمر بن عبدالعزیز
- ایران عراق جنگ
توجہ
[ترمیم]سمرقندی صاحب خود کار طریقے سے منتخب مضامین کے بدلنے کا طریقۂ کار بہت اچھا ہے، کیا یہ مضامین خود کار طریقے سے روزانہ تبدیل ہوں گے یا ایک ہفتے بعد؟ اس بارے میں بتائیے گا اور ہاں! اگر یہی طریقہ صفحۂ اول کے منتخب مضمون کے لیے رکھا جائے تو بہتر رہے گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- یہ چند تصاویر لے لیں، جو تاریخ کے باب میں منتخب تصاویر کے سانچے میں رکھی جا سکتی ہیں، ان میں سے جو آپ کو پسند آئیں وہ شامل کر دیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
جنگ عظیم دوئم کے مختلف مناظر
قدیم شہر قسطنطنیہ کا ایک طائرانہ منظر 1805ء
فرانسیسی بادشاہ چارلس مارٹیل (نقاب میں) اور بنو امیہ کے سپہ سالار عبدالرحمن الغافقی (دائیں جانب) جنگ ٹورس میں آمنے سامنے ہیں
1492ء اسپین کی آخری مسلم سلطنت امارت غرناطہ کے آخری حکمران ابو عبد اللہ سقوط غرناطہ کے موقع پر ملکہ آئزابیلا اور شاہ فرڈیننڈ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے
عیسائی لڑکے مسلمان ہونے کےبعد مسجد میں عبادت کررہے ہیں، انہیں سلطنت عثمانیہ کی فوج ینی چری میں شامل کیا جاتا تھا
پہلی صلیبی جنگ کے موقع پر صلیبیوں کے ہاتھوں فتح بیت المقدس کا منظر ایک مصور کی نظر میں
فائل:477px-Gustave dore crusades death of frederick of germany.jpg
تیسری صلیبی جنگ کے موقع پر مقدس رومی سلطنت کا بادشاہ فریڈرک باربروسا کے ایک دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا منظر ایک مصور کی نظر میں
سقوط بغداد 1258ء: 1258ء میں ہلاکو خان کی زیر قیادت منگول افواج کی جانب سے بغداد پر حملے کا ایک منظر
فائل:Soldiers Western Wall 1967.jpg
6 روزہ جنگ کے دوران بیت المقدس پر اسرائيلی قبضے کے موقع پر اسرائیلی فوجی بیت المقدس کی مغربی دیوار کے قریب کھڑے ہیں
فائل:Israeli Soldier in Suez Canal Life.jpg
لائف میگزین کا سرورق، 6 روزہ جنگ میں ایک اسرائیلی فوجی (بعد ازاں میجر یوسی بن حنان) نہر سوئز پر اسرائیلی قبضے کے بعد، ہاتھ میں کلاشنکوف جو کسی عربی سپاہی سے چھینی گئی ہے
معاہدۂ کیمپ ڈیوڈ پر دستخط 1978ء، انور سادات (بائیں) جمی کارٹر (درمیان) اور میناچم بیگن (دائیں)
فائل:HM Ships Eagle, Bulwark, and Albion .jpg
سوئز بحران کے دوران برطانیہ کے بحری جہاز بحیرہ روم میں موجود
6 اکتوبر 1981ء کو انور سادات کو قتل کیے جانے کے مختلف مناظر
1683ء میں عثمانیوں کے ہاتھوں ویانا پر چڑھائی کا ایک منظر، جنگ ویانا میں فتح عیسائیوں کا مقدر رہی اور اس جنگ میں شکست عثمانی سلطنت کے زوال کا اہم سبب ثابت ہوئی
ایشیا کا نپولین نادر شاہ ایک مصور کی نظر میں
فائل:AtaturkAndIsmetInonuAugust1922.jpg
اگست 1922ء میں جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک اور ان کے ساتھی عصمت انونو ایک جنگی محاذ پر ایک ساتھ، عصم بعد ازان ترکی کے صدر بھی بنے
جنگ نکوپولس 1398ء ایک یورپی مصور کی نظر میں
مسائل
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! امید ہے آپ تصاویر کے حوالے سے معاملہ حل کر دیں گے، جو میرے لیے باعث مسرت ہوگا۔ آپ کی توجہ ایک مسئلے کی جانب دلانی ہے جو یہ ہے کہ تاریخ اور ج��رافیہ کے ابواب میں تمام سانچوں کے اوپر ترمیم کا جو ربط دیا گیا ہے اس کے ذریعے ترمیمی خانہ تو کھل رہا ہے لیکن اس میں کچھ مواد ظاہر نہیں ہوتا اور مجبوراً باب کے ترمیمی خانے میں جا کر نیچے سے سانچے کھول کر ترمیم کرنا پڑتی ہے، اگر ان سانچوں کے فوری ربط درست کر دیں تو آسانی ہو جائے گی۔ اور میری ایک اور خواہش ہے کہ باب:اسلام کا جلد آغاز کردیں کیونکہ اس پر یہاں کافی مواد موجود ہے۔ علاوہ ازیں میری پہلی ترجیح ان مضامین اور تصاویر کو منتخب مواد کے طور پر سامنے لانا ہے جو اس وقت بہترین حالت میں اردو وکی پر موجود ہے، اس لیے میں نے مندرجہ بالا تصاویر بھی آپ کو وہی پیش کیں جن پر کافی بڑے مضامین تیار ہیں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- میں بضد نہیں ہوں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اسلام کے حوالے سے اتنا مواد موجود نہیں جتنا ہونا چاہیے تو ٹھیک ہے، اسے کچھ عرصے کے لیے ملتوی کر دیتے ہیں، تب تک میں اور سلمان صاحب اسلام کے حوالے سے بنیادی کام شروع کر دیتے ہیں، انشاء اللہ پھر اس کا آغاز کر دیں گے۔ دوسری بات یہ کہ آپ جغرافیہ اور تاریخ کے ابواب کے حوالے سے اوپر بیان کیا گیا مسئلہ سمجھ گئے ہیں یا نہیں؟ آپ کو زیادہ تنگ کرنا اچھا تو نہیں لگتا کیونکہ آپ کی توجہ اپنی دلچسپی کے موضوعات طب، سائنس، طرزیات وغیرہ سے ہٹ رہی ہے جن کے ابواپ پر آپ خاصا کام کر سکتے ہیں لیکن آپ صرف ایک مرتبہ بنیادی ڈھانچہ ترتیب دے کر دے دیں تو انشاء اللہ آپ کو تنگ نہیں کروں گا :-) والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- جی فہد بھائی میں ترمیم والا معاملہ سمجھ گیا ہوں۔ تصاویر خود کار کرنے کے بعد انشااللہ اسکو صحیح کرنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام پر میں عام اسلامی sites سے بالکل ہٹ کر ایک جدید اور سائنسی انداز کا باب بنانا چاہتا ہوں جو کہ اپنی مثال آپ ہو (کم از کم اردو میں) اور میرے خیال میں اسکے لیۓ بہت محنت اور وقت درکار ہے۔ انشااللہ آپ کی اور سلمان صاحب کی مدد سے امید ہے کہ یہ مشکل کام بھی انجام پا جاۓ گا۔ سمرقندی
- اللہ آپ کو اس کی جزا دے گا، یقین کیجیے سمرقندی صاحب آپ نہ ہوتے تو وکیپیڈیا اردو بلا شبہ ایک ناکام منصوبہ ہوتا، آپ کی ہمت اور حفصلہ افزائی اور مسلسل و لگاتار محنت پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
ابواب میں ترمیم
[ترمیم]السلام علیکم۔ ابواب میں ترمیم کے لیے میں نے ترمیم کے لیے باب کی جگہ سانچہ کر دیا ہے۔ یعنی اب باب معاشیات میں ترمیم کے لیے ترمیم دبانے پر سانچہ کھل جاتا ہے اور ترمیم کی جا سکتی ہے۔ اس سے ابواب میں ترمیم آسان ہے۔ اگر چاہیں تو دیگر ابواب میں بھی ایسا ہی کر لیں۔--سید سلمان رضوی 13:03, 21 جون 2007 (UTC)
- منتخب تصویر اور منتخب مقالہ کے علاوہ باقی کر دیے ہیں۔ یہ دونوں ابھی تھوڑی دیر میں دیکھتا ہوں۔--سید سلمان رضوی 13:15, 21 جون 2007 (UTC)
- منتخب تصویر اور مقالہ کی سمجھ نہیں آ رہی کہ ترمیم کہاں دی جائے کیونکہ آپ نے اسے تصادفی رکھا ہوا ہے مثلاً تیرہ الگ تصاویر ہیں ترمیم کہاں کی جائے؟؟--سید سلمان رضوی 13:29, 21 جون 2007 (UTC)
رنگ
[ترمیم]سلام ابھی صرف تجربہ کر رہا ہوں۔ اگر ٹھیک نہ ہوا تو پرانا یا کوئی اور چلا لوں گا۔--سید سلمان رضوی 13:37, 22 جون 2007 (UTC)
- سمرقندی صاحب۔ ذرا اب دیکھ کر بتائیے؟ میں انتظار کر رہا ہوں۔--سید سلمان رضوی 13:40, 22 جون 2007 (UTC)
معاشیات
[ترمیم]- -) دعا کریں کہ اللہ ہمت دے۔ جتنا وقت ملے گا انشاء اللہ اردو کی خدمت کروں گا۔--سید سلمان رضوی 15:08, 23 جون 2007 (UTC)
- انشاء اللہ اسلامی دنیا اور اس کے ممکنہ معاشی مستقبل کے بارے میں ضرور لکھوں گا۔ جاپان پر بھی لکھوں گا مگر میں سمجھتا ہوں کہ جاپان اپنی انتہاء کو پہنچنے کے بعد اب مزید ترقی نہیں کر رہا اور دنیا کا مستقبل چین کے ہاتھ میں ہے۔ چین ایک بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے اور ایک ایسا ملک ہے جس سے امریکی انتہائی خوفزدہ ہیں۔ اس کے بعد انشاء اللہ ہر نمایاں ملک کی معیشت پپر بشرطِ وقت و زندگی ضرور لکھوں گا۔ آپ کی حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت رہے گی۔--سید سلمان رضوی 15:21, 23 جون 2007 (UTC)
Good Evening
Could you please write a stub http://ur.wikipedia.org/wiki/Auckland_Grammar_School - just a few sentences based on http://en.wikipedia.org/wiki/Auckland_Grammar_School? Just 2-5 sentences would be sufficient enough. Please.
Yours Sincerely, --Per Angusta 09:39, 24 جون 2007 (UTC)
تصادفی تصویر
[ترمیم]السلام علیکم۔ میرے خیال میں ابھی ایسے ہی رہنے دیں کیونکہ ابھی معاشیات سے متعلق تصاویر اور مواد بہت کم ہے۔ جب یہ مناسب ہو جائے گا تو ایسے کر لیں گے۔--سید سلمان رضوی 12:50, 24 جون 2007 (UTC)
شکریہ صاحب
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! مزاج بخیر، باب:جغرافیہ کے روابط درست کرنے پر آپ کا بہت شکریہ فہد احمد کیہر تباد��ۂ خیال | میرا حصہ
- سلام سمرقندی صاحب۔
میں تھوڑی دیر میں دیکھتا ہو سانچہ راس کو۔--سید سلمان رضوی 12:58, 30 جون 2007 (UTC)
سانچہ راس
[ترمیم]ایک آسان نسخہ یہ ہے کہ بجائے سانچہ راس میں ترمیم کے ، آپ ابواب میں title میں ترمیم کا رابطہ دے دیں۔ اس کے لیے باہر ترمیم کو سانچہ راس میں ختم کر دیں اور باب میں جہاں title لکھا ہے اس جگہ کو بڑا کر دیں تاکہ ترمیم کا لفظ اس میں اوپر والی لائن ہی میں آئے۔ مثال کے طور پر تعارفِ تمریض میں ترمیم کو داخل کیا ہے۔ اگر یہ طریقہ پسند ہو تو یہی کر لیں۔ مجھے یہی آسان لگا ہے۔--سید سلمان رضوی 14:02, 30 جون 2007 (UTC)
الفاظ کے اردو متبادل
[ترمیم]السلام علیکم۔
پہلی بات تو یہ کہ آپ کی کسی بات کا برا نہیں مانتا۔ یہ صفحات تو ہیں ہی بحث کے لیے۔ آپ سے بھی گذارش ہے کہ ان باتوں کو صحت مند بحث سمجھتے ہوئے برا نہ مانئیے گا۔
دوسری بات تفاعل کے بارے میں۔ ریاضی میں قوت کہیں بھی function کے لے استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ Power کے لیے استعمال ہوتا ہے مثلاً x2 ۔ یعنی x کی قوت 2۔
تفاعل کے لیے عربی میں ہر جگہ دالۃ ریاضیۃ استعمال ہوتا ہے اور فارسی میں ہمیشہ 'تابع' استعمال ہوتا ہے۔ reaction کے لیے اردو میں لفظ 'ردِ عمل' ہے نہ کہ تفاعل۔ تفاعل کسی بھی طریقہ سے reaction کا مطلب ادا نہیں کرتا اس لیے اس کے لیے ردِ عمل کا لفظ ہی مناسب ہے جو کہ اردو میں ہر جگہ استعمال ہوتا ہے۔
ہندوستان یا پاکستان کی بات نہیں مگر اردو کی بات کرتا ہوں۔ اس کے لیے ہمیں اردو بولنے والوں کی ہی زبان کو تسلیم کرنا پڑتا ہے جو زیادہ تر برصغیر ہی میں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمیں اردو میں پہلے سے رائج درست الفاظ کو استعمال کرنا چاہئیے جن سے لوگ مانوس ہیں۔ انگریزی استعمال کرنے کا تو میں مخالف ہوں مگر اس بات کو بھی زیادتی سمجھتا ہوں کہ اردو زبان میں پہلے سے رائج اور درست الفاظ کو جو کتابوں میں ملتے ہیں، ترک کر کے نئے الفاظ استعمال کیے جائیں جن کو لوگ نہیں جانتے۔ آپ نے فرمایا (معاشیات کے تبادلہ خیال میں) کہ اگر لغت میں کوئی لفظ چھپا ہے تو وہ کلام الہی نہیں ہے۔ جناب یقیناً کلام الہی نہیں ہے مگر میرے جیسے لوگوں کے مقابلے میں تو لغت زیادہ مستند ہے کہ نہیں؟ کسی زبان کی لغت ہی اس زبان کے لیے مستند ترین حوالہ سمجھی جاتی ہے۔
ان باتوں کو مدِ نظر رکھ کو میں تجویز پیش کرتا ہوں کہ یہ متبادل استعمال کیے جائیں۔ اس کے لیے دیگر احباب کی رائے بھی لی جاسکتی ہے۔
- interaction = تعامل
- reaction = ردِ عمل
- function = تفاعل
رہا سوال وکیپیڈیا پر الفاظ تبدیل کرنے کا تو ایک فیصلہ کے بعد میں ان کو تبدیل کرنے کے لیے حاضر ہوں۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں اپنی رائے کو ٹھونسنے کا قائل نہیں اس لیے سب احباب مل کر جو فیصلہ کریں وہ مجھے یقیناً قبول ہوگا۔ --سید سلمان رضوی 13:53, 4 جولائی 2007 (UTC)
- کوشش تو یہی ہونی چاہیے کہ جو الفاظ پہلے سے استعمال ہو رہے ہیں، وہی اپنائے جائیں۔ مگر بعض اوقات ممکن ہے کہ زیر استعمال الفاظ میں وہ لچک نہ ہو جو جامعیت کے لیے ضروری ہو، اس لیے نئے الفاظ اپنانے پڑیں۔ مثلاً reaction کے لیے "ردعمل" استعمال ہو سکتا ہے، مگر پھر reactor کے لیے کوئی لفظ نہیں ذہن میں آ رہا۔
- لفظ function انگریزی میں بھی ریاضی کے سیاق و سباق میں موزوں نہیں، اور اکثر لوگ اس کی جگہ mapping استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے میں نے function کے لیے "دالہ" اختیار کیا تھا کہ کچھ تو کرنا تھا۔ میرا علم الفاظ کے لغتی معنوں کے سلسلے میں محدود ہے، اس لیے تکنیکی معاملات میں کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا۔
--Urdutext 23:42, 4 جولائی 2007 (UTC)
- reactor کے لیے عربی کی طرح 'مفاعل' کا لفظ بخوبی استعمال ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ reaction کے متبادل سے ملتا ہو۔ action کا ترجمہ عمل ہے اور reaction کا ردِ عمل ہے مگر
reactor کے لیے مفاعل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ دوسری بات یہ کہ میں بھی جانتا ہوں کہ دالہ function کے لیے اچھا لفظ ہے مگر تفاعل اردو میں بہت استعمال ہو رہا ہے۔ بہرحال جیسا آپ لوگ فیصلہ کریں ویسے ہی کر لیں گے --سید سلمان رضوی 00:29, 5 جولائی 2007 (UTC)
دالہ
[ترمیم]ثمرقندی صاحب۔ تفاعل کو دالہ کر دیا ہے۔(تصویر میں تھوڑی دیر تک بدل دوں گا) اسے فی الحال میں معاشیات کی لغت میں رکھنے لگا ہوں مگر اسے عام لغت یا ریاضی کی لغت میں ہونا چاہئے۔ کیا ایسی کوئی لغت ہے؟ اگر نہیں تو مل جل کر اسے بنانا چاہئے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ دالہ بہتر ہے اور تفاعل عربی میں بھی reaction کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مگر اس کا عام رواج بھی پیدا ہونا چاہئے ورنہ ہم لوگوں سے کٹ کر وکیپیڈیا تک محدود رہیں گے۔ متبادل الفاظ کی عمومی لغت کے بارے میں ضرور بتائیں۔ اگر وہ ابھی نہیں ہے تو اسے بنانا پڑے گا۔ یہ صرف شمارندہ سے متعلق نہ ہو بلکہ تمام مضامین کی ایک عمومی (general) لغت ہونا چاہئیے ویکپیڈیا پر۔--سید سلمان رضوی 16:15, 5 جولائی 2007 (UTC)
- کچھ نئے الفاظ لغت یہاں داخل کیے ہیں۔ براہ کرم انہیں دیکھ لیں۔ کوئی اعتراض نہ آنے کی صورت میں معاشیات کی لغت میں داخل کر دوں گا۔ ان میں سے کچھ الفاظ ریاضی میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 16:38, 5 جولائی 2007 (UTC)
entrepreneur
[ترمیم]سلام۔ entrepreneur اور entrepreneurship کا اردو متبادل کیا ہو سکتا ہے؟ اس کا مطلب ہے Any one ready to undertake risky project and to start them ۔ --سید سلمان رضوی 17:33, 6 جولائی 2007 (UTC)
- ملتزم کا لفظ عربی میں کس لیے استعمال ہوتا ہے کیا وہ entrepreneur کے لیے استعمال ہو سکتا ہے؟ دوسری بات کہ entrepreneurship ایک صلاحیت ہے اس لیے امینِ مقاول کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔ اس کا لفظی مطلب کیا ہوگا؟--سید سلمان رضوی 12:52, 7 جولائی 2007 (UTC)
- اگر ملتزم کو استعمال کیا جائے تو کیا entrepreneurship کے لیے التزام کہا سکتے ہیں؟--سید سلمان رضوی 13:03, 7 جولائی 2007 (UTC)
- کیا امین کا لفظ آنا ضروری ہے؟؟ التزام کا لفظی مطلب کیا ہوتا ہے؟--سید سلمان رضوی 13:13, 7 جولائی 2007 (UTC)
- عربی میں کاروباری زبان میں اور کاغذات میں رجل الأعمال entrepreneur کے لیے اور العمل الحرّ entrepreneurship کے لیے استعمال ہو رہا ہے اس سے ملتی جلتی کوئی اردو تجویز کر دیں۔جلدی نہیں جب آپ کے پاس وقت ہو۔--سید سلمان رضوی 13:34, 7 جولائی 2007 (UTC)
آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہوں
[ترمیم]آپ کا پیغام پڑھ کر حیرت ہوئی کہ آپ جیسے متحرک شخص بھی بیمار ہو سکتے ہیں۔ اللہ کرے آپ جلد از جلد مکمل طور پر ٹھیک ہو جائیں۔ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کے لیے دعاگو ہوں۔ اگر ہو سکے تو اپنا فون نمبر میرے برقی پتہ پر بھیجیں۔ میں آپ کو فون کروں گا۔ آپ جتنے دن بھی غائب رہیں گے ویرانی اور اداسی چھائی رہے گی۔--سید سلمان رضوی 18:16, 7 جولائی 2007 (UTC)
- میری طرف سے بھی جلد صحت یابی کی دعا ہے، اور مشورہ ہے کہ جراحی کے بعد معالج کا تجویز کردہ پورا آرام کریں۔ وکیپیڈٰیا اور دوسرے کام تو اپنے وقت پر ہوتے رہیں گے۔
--Urdutext 03:12, 8 جولائی 2007 (UTC)
- السلام وعلیکم! اللہ آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ دے، دو دن کی غیر حاضری کے بعد آج جب انٹرنیٹ استعمال کیا تو دن کا آغاز ہی اس افسوسناک خبر سے ہوا، بہرحال دھوپ چھاؤں تو زندگی کا حصہ ہے، انشاء اللہ جراحی کے بعد آپ پہلے سے بہتر انداز سے زندگی گذار سکیں گے۔ میں آپ کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہوں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- آپ برادران کا دل کی گہرائیوں سے شکرگذار و ممنون ہوں۔ سمرقندی
- واپسی مبارک ہو۔ اللہ آپ کو کامل صحت عطا کرے۔--سید سلمان رضوی 15:49, 13 جولائی 2007 (UTC)
- سمرقندی صاحب السلام وعلیکم! وکیپیڈیا پر ایک مرتبہ پھر آمد مبارک ہو، میں دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک تعالٰی آپ کو مکمل و فوری تندرستی دے۔ اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھیے گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام وعلیکم و رحمت اللہ! سمرقندی صاحب، طبیعت کیسی ہے؟ اور روز و شب کیسے گذر رہے ہیں؟ میں آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، اللہ آپ کو مکمل تندرستی دے۔ اور ہاں! شعر کے بارے میں جو میرے علم میں تھا میں نے بتا دیا، اگر آپ کا اصرار ہے تو درست ہی ہوگا، ویسے پہلے مصرعے کے بارے میں میں یقین سے نہیں کہہ سکتا لیکن آپ کے بتائے گئے شعر کے مطابق دوسرے مصرعے کا وزن برابر نہیں۔ خیر دیکھ لیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
Gratitude
[ترمیم]Thankyou very much for your brilliant translation help and effort!
I am very very Grateful.
May you be blessed amd may Urdu Wikipedia Prosper!
(In the future, if you ever need any articles to be translated into the Chinese or Taiwanese language, then I would be glad to help you.)
Yours Sincerely, From --Jose77 22:05, 28 جولائی 2007 (UTC)
آپ سے شعر سے مجھے یاد آیا
صدیوں سے لمبی ہیں راتیں صدیوں سے لمبے ہوۓ دن
آجاو لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے۔
ٹارزن کی واپسی
[ترمیم]السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! اور یاد کرنے کا بہت شکریہ، اصل میں کیفیت کچھ ایسی مغموم تھی کہ میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں تھا اس لیے خود کو دوسری مصروفیات میں ڈال دیا اور وہ مصروفیات ایسی ہو گئیں کہ میں بالکل وقت نہیں دے پایا۔ بہرحال میں معذرت خواہ ہوں کہ میں اطلاع نہیں دے پایا، اور انتظار کی تکلیف دینے پر بھی معذرت۔ وکیپیڈیا کے لیے ایک شعر عرض ہے:
ہم بھی ہیں کیا عجب کہ کڑی دھوپ کے تلے
صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر
فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
سلام
[ترمیم]سلام علیکم سمرقندی صاحب۔ یاد رکھنے کا شکریہ۔ اصل میں میں فرانس سے باہر تھا۔ آپ کی صحتیابی کی خوشی ہے۔ آپ نے جو شعر لکھا تھا اس کا جواب حاضر ہے
آنکھوں کے چراغوں کے اجالے ہوں سلامت
کرتے ہیں دعا، دیکھنے والے ہوں سلامت
ملتے ہیں مرے دوست تو گھٹتی ہے اداسی
اس شربتِ دیدار کے پیالے ہوں سلامت
--سید سلمان رضوی 13:48, 8 اگست 2007 (UTC)
- یہ تک بندی خود کی تھی۔ انہیں آپ نے اشعار کے طور پر تسلیم کر لیا۔ شکریہ۔ :-) --سید سلمان رضوی 14:41, 9 اگست 2007 (UTC)
- سبحان اللہ سلمان صاحب! آپ تو اس میدان کے شہسوار بھی ہیں :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! بہت شکریہ، آتے ہی خوشخبری ملی ہے، میں بالکل آن لائن ہوں، بلکہ اسلام کا باب بن گیا تو شاید پورا دن ہی رہوں۔ ویسے گذشتہ چند دنوں سے میں بہت مایوس ہوں، اس لیے کہ ہم نے مارچ میں صرف 7 ماہ میں تین ہزار مضامین کا اضافہ کر کے 5 ہزار کا سنگ میل عبور کیا تھا لیکن اس کے بعد صورتحال یکدم تبدیل ہو گئی ہے جس میں سب سے زیادہ میری کوتاہی شامل ہے، اور میں اس طرح متحرک نہیں رہ سکا، اور آپ دیکھ لیں مارچ سے لے کر اب تک تقریبا 6 ماہ میں ہم 1200 مضامین کا اضافہ بھی نہیں کر سکے۔ کئی دنوں سے متحرک ہونے کا سوچ رہا ہوں، لیکن چند مسائل آڑے آ گئے، ایک تو نئے گھر میں منتقلی اور اس کے بعد کمپیوٹر کا خراب ہو جانا، اب منتقلی تو مکمل ہو چکی ہے لیکن کمپیوٹر کا مسئلہ ابھی تک پھنسا ہوا ہے، ایک دو روز میں جیسے ہی حل ہوگا انشاء اللہ پہلے کی طرح متحرک ہو جاؤں گا۔ دعا کیجیے گا۔ اور اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- اللہ آپ کو صحت کاملہ دے اور پہلے جیسا زورِ بازو بھی عطا کرے :) ۔ ویسے میرے نام نہاد "کارنامے" گنوا کر شرمندہ نہ کیا کریں۔ :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب السلام وعلیکم! یقین جانیے باب: اسلام دیکھنے کے بعد تو میرے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ :) آپ نے انتہائی عرق ریزی سے موضوعات چنے ہیں جن پر لکھنا واقعی ضروری ہے تاہم ہمیں باب کے روایتی انداز کو بھی ساتھ ساتھ رکھنا چاہیے جیسے منتخب مضمون، منتخب تصویر، منتخب شخصیت، کیا آپ کو معلوم ہے؟، زمرہ جات وغیرہ۔ ویسے اتنے دنوں غیر حاضری کے بعد اب کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کام کو شروع کہاں سے کروں؟ خیر آغاز کرتا ہوں، آج سے کچھ مواد اکٹھا کرنا شروع کرتا ہوں اور کل سے انشاء اللہ کچھ کرتے ہیں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب! ایک خانے میں کئی مضامین رکھنے کی بات تو سر سے گذر گئی :) ۔ البتہ تصویر والی بات بتا کر آپ نے بہت اچھا کیا اور اس میں معذرت کی کیا بات تھی؟؟ رہنمائی کرنے میں بھی کوئی معذرت ہوتی ہے کیا :) خیر ایک التجا آپ سے کرنی تھی کہ قرآن والا خانہ بہت نیچے ہے اسے منتخب شخصیت اور مساجد عالم کے خانوں کے اوپر لے آئیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- قرآن مجید کے مضامین کے تعداد تو بہت زیادہ ہوگی، 114 تو صرف سورتیں ہیں جن میں سے تقریباً 50 سورتوں پر مضامین تو میں لکھ چکا ہوں، علاوہ ازیں آیت الکرسی، بسم اللہ، پارہ، سورت، وغیرہ کے مضامین بھی ہوں گے، اب آپ بتائیں کیا کریں؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب! کیا میں درست سمت میں کام کر رہا ہوں؟؟ کچھ رہنمائی فرمائیے گا :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
مسجد پیرس
[ترمیم]سلام علیک۔ کیا حال ہیں سمرقندی صاحب۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ پیرس کی مسجد میرے گھر سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اکثر جانا ہوتا ہے۔ ایک دن کیمرہ لے گیا تو تصاویر لے لیں۔ ایک اور مضمون لکھا ہے جس سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ مراکش اور تیونس میں بہت ہی قدیم مساجد سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں مگر ہم لوگ ان ممالک کی سیاحت نہیں کرتے۔ مضمون یہ ہے۔ جامع القیروان الاکبر۔ دیکھ کر اپنی رائے سے آگاہ کیجئیے۔ --سید سلمان رضوی 22:01, 17 اگست 2007 (UTC)
'آپ کسے یاد کرتے ہیں؟ ' کا جواب
[ترمیم]آپ نے تبادلۂ خیال:مسجد میں جو فرمایا۔ اس کا جواب عرض ہے:
اپنوں نے کیے وار، کسے یاد کریں ہم
مقتل میں سرِ دار کسے یاد کریں ہم
دعوی�� تھا جنہیں راہنمائی کا وہ دلدار
خود بھی ہیں خطا کار، کسے یاد کریں ہم
دولت کے طلبگار ہیں سب قافلہ سالار
سب ہی ہیں گنہگار، کسے یاد کریں ہم
تا عمر دل و جان سمجھتے رہے وہ ہیں
پیسے کے پرستار، کسے یاد کریں ہم
رضوی کی ہے امید بس اللہ کا دربار
جز تیرے اے سرکار کسے یاد کریں ہم
--سید سلمان رضوی 17:17, 24 اگست 2007 (UTC)
- سبحان اللہ رضوی صاحب! آپ تو واقعی ہر فن مولا ہیں، شاعری کے میدان کے بھی شہسوار ہیں ؛) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- السلام وعلیکم سمرقندی صاحب! یاد کرنے کا بہت شکریہ، کمپیوٹر کا علاج مکمل ہو گیا ہے :) البتہ چند دنوں سے دفتر میں مصروفیات بہت زیادہ ہیں، اس لیے وقت نہیں دے پا رہا، کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح گھر پر انٹرنیٹ کا بندوبست ہو جائے تاکہ بجائے دفتر کے گھر پر کام کیا جائے۔ اس وقت بھی چند مضامین تیار رکھے ہیں لیکن انہیں وکی پر پیش کرنے کا وقت نہیں، کوشش کرتا ہوں کہ آج کردوں۔ اور آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- آپ کی خیریت کا جان کر خوشی ہوئی۔ ویسے آپ کا لکھا گیا یہ جملہ "کس طرح لیا جاتا اس ملک میں internet جہاں آپ کی رہائش ہے" پڑھ کر میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی ہے، آپ تو ایسے پوچھ رہے ہیں جیسے میں کیمرون یا روانڈا میں رہتا ہوں :) ۔ یہاں تمام طریقے استعمال کر سکتا ہوں، چاہے تو کارڈ کے ذریعے ٹیلی فون لائن استعمال کروں، چاہے کیبل نیٹ ورک سے رابطہ کروں یا پھر DSL خرید لوں۔ آپ نیٹ کیسے استعمال کرتے ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی صاحب! ذرا اس ویب سائٹ کو دیکھ لیں، یہاں سے آپ اپنے کمپیوٹر پر بغیر messenger نصب کیے گفتگو کر سکتے ہیں، آپ یہاں سے اپنی Yahoo کی شناخت سے داخل ہو سکتے ہیں اور میں آپ سے chat کر سکوں گا۔ یہ خیال اس لیے ذہن میں آیا کہ آپ سے چند باتیں پوچھنی ہیں، میں اس وقت آن لائن ہوں اگر آپ آ سکتے ہیں تو آ جائیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ