بوئر
بوئر (Boer) (English: /ˈboʊ.ər/، /bɔːr/ or /bʊər/;[1] افریکانز: [bu:r]) وہ ولندیزی کاشت کار اور آبادکار جو 1652ء میں صوبہ کیپ میں آباد ہو گئے تھے۔ جمہوریہ جنوبی افریقا میں ان کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ 1806ء میں برطانیہ نے اس علاقے کو اپنے قبضے میں لیا تو یہ لوگ 40۔ 1835ء میں چھکڑوں میں بیٹھ کر کرنٹال اورنج فری سٹیٹ اور نرانسول چلے گئے۔ اور وہاں اپنی حکومتیں قائم کر لیں۔ 1902ء۔ 1890ء میں انگریزوں اور بوروں میں جنگ جاری رہی اس کا خاتمہ معاہدہ پریٹوریا پر ہوا جو دونوں فریقوں کے درمیان مئی 1902ء کو طے پایا۔ جنگ کے ابتدائی دور میں یعنی پہلے چھ ماہ برطانیہ کو ہزیمت اٹھانی پڑی۔ مگر جب برطانوی افوج کا سپہ سالار رابرٹس اور اس کا چیف آف سٹاف لارڈ کچر مقرر ہوا تو لڑائی کا رخ پھر گیا اور آخر کار بوئروں کو ہتھیار ڈالنے پڑے۔ مسٹر چرچل کو اسی جنگ کے دوران میں شہرت حاصل ہوئی۔
ویکی ذخائر پر بوئر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
نگار خانہ
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Daniel Jones، Alfred C. Gimson (1977) [1917]۔ Everyman's English Pronunciation Dictionary۔ Everyman's Reference Library (14 ایڈیشن)۔ London: J. M. Dent & Sons۔ ISBN 0-460-03029-9