بنسی (آلہ)
بنسی مچھلی شکار کرنے کا ایک آلہ ہے۔ یہ درحقیقت کسی لچک دار چیز مثلاً پلاسٹک یا فائبر کا لمبا ڈنڈا ہوتا ہے جس کے سرے پر ایک پلاسٹک یا فائبر ہی کا ایک رولر نصب ہوتا ہے جس میں شست سے کوئی غذا لگا کر لٹکا دیا جاتا ہے۔ پہلے بنسی، عموما بانس سے بنائی جاتی تھی۔ عام طور سے بنسی کے ذریعہ شکار صرف بطور شوق یا کھیل کے کیا جاتا ہے، پیشہ ورانہ ماہی گیری کے لیے دوسرے وسائل استعمال کیے جاتے ہیں، مثلاً جال۔
بنسی کی شکل و ہیئت بنسی کے استعمال کرنے والے کے مزاج کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے۔
تاریخ
[ترمیم]ایسے دلائل و آثار ملتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مچھلی شکار کرنے کے لیے بنسی یا بنسی نما کچھ آلات کا استعمال 2000 سال قبل سے ہوتا آ رہا ہے۔ قدیم مصر، یونانی قوم اور شہنشاہ چین کے دور میں مخلتف جگہوں میں اس کا استعمال ہوا ہے۔
انگلینڈ، بنسی تیار کرنے میں دنیا میں اول درجہ رکھتا تھا، چنانچہ اس نے پندرہویں صدی میں Fly fishing نامی ایک بنسی بنائی تھی جس میں ڈور کے اخیر میں مکھی کی شکل کا ایک مصنوعی جسم بنایا گیا تھا۔ بنسی، پرانے زمانے میں وزنی اور بھاری لکڑیوں سے بنائی جاتی تھی۔ پھر انیسویں صدی کے نصف میں بانس سے بنائی جانی لگی اور بنسی کو نرم اور لچکدار بنانے کے لیے دوسری چیزوں کا بھی استعمال کیا جانے لگا۔ جن اجزا سے بنسی کو بنایا جاتا تھا انھیں مختلف قسم کے گوند کے ذریعہ آپ�� میں چِپکا دیا جاتا تھا، سب سے بہترین حصہ پانی کے قریب کا ہوتا تھا۔ تکنیکی ترقی کے ساتھ نئے نئے مادوں کا انکشاف ہوا، جیسے پلاسٹک، فائبر وغیرہ۔ چنانچہ ان مادوں سے بنسی بھی بنائی جانے لگی۔