برج بھاشا
برج بھاشا | ||
---|---|---|
مستعمل | بھارت | |
خطہ | اتر پردیش، راجستھان، دہلی اور ہریانہ | |
کل متتکلمین | 570,000 | |
خاندان_زبان | ہند-یورپی
| |
نظام کتابت | اردو رسم خط ، دیوناگری | |
رموزِ زبان | ||
آئیسو 639-1 | None | |
آئیسو 639-2 | bra | |
آئیسو 639-3 | bra | |
یادآوری: اس صفحے پر یکرمز میں IPA کی صوتی علامات استعمال ہوسکتی ہیں۔ |
1947 میں دہلی اور اس کے نواحی علاقوں سے 72لاکھ ہریانوی اور لطیف اردو بولنے والے مہاجرین جنوبی پنجاب، کراچی اور مشرقی سندھ میں آباد ہوگئے۔ پاکستان میں 1947 سے تاحال مردم شماری میں ان کا تخمینہ دوہری مادری زبان کے قانون سے نہیں لگایا گیا۔ لیکن اعداد و شمار کے مطابق یہ تقریبا ڈیڑھ کڑوڑ سے زائد ہے، جو پاکستان کی آبادی کا قریباّ 6.25 فیصد ہے۔
برج بھاشا یعنی برج زبان شمالی بھارت کے خطۂ برج میں بولی جانے والی ایک اہم بولی ہے۔ یہ ہند آریائی خاندانِ زبان کا ذیلی زمرہ مرکزی ہند آریائی سے تعلق رکھتی ہے۔ برج بھاشا کا محلِ وقوع دہلی کے جنوب مشرق کا علاقہ ہے جس کا مرکزمتھرا ہے۔
نام
[ترمیم]متھرا اور ورنداون کے علاقے کو عام طور پر برج منڈل کہتے ہیں۔ برج بھاشا اسی علاقے کی بولی ہے۔ لفظ برج سنسکرت کا لفظ ورج کی بگڑی ہوئی شکل ہے، جس کا معنیٰ جانوروں کی چراگاہ ہے۔
لسانی خصوصیات
[ترمیم]برج بھاشا میں عام طور پر اسما، افعال، اسمائے صفت"او" کی آواز پر ختم ہوتے ہیں۔ مثلاً: چلیو(چلا)، اپنو(اپنا)۔ برج بھاشا کے جملوں اور فقروں کے بعض نمونے درجِ ذیل ہیں۔
برج بھاشا | اردو |
---|---|
کہاں جا روئے (مرد سے )، کہاں جا رے ہے (عورت سے )؟ | تم کہاں جا رہے ہو (مرد سے )، تم کہاں جا رہی ہو(عورت سے )؟ |
کہا کر روئے ( مرد سے )، کہا کر رے ہے (عورت سے )؟ | کیا کر رہے ہو؟ |
تیرو نام کاہ ہے (مرد سے )؟ | تمھارا نام کیا ہے؟ |
کاہ کھایو؟ | تم نے کیا کھایا؟ |
کاہ ہے ریو ہے؟ | کیا ہو رہا ہے؟ |
موئے نہ پتو | مجھے نہیں پتا |
توئے کاہ دکّت ہے؟ | تمھارا کیا مسئلہ ہے؟ |
کہا کوئے رے تو؟ | تمھاری جگہ کا نام کیا ہے؟ |
گھر کون- کون ہے رے؟ | گھر میں کون کون ہیں؟ |
تیرو گھر کہاں ہے؟ | تیراگھر کہاں ہے؟ |
روٹی کھا لئی کاہ؟ | کیا آپ نے کھانا کھایا؟ |
کاہ ہلچل ہے؟ | کیا حال ہے؟ |
بتایا تو ہٹو | میں نے تم سے بتایا |
جے للی میری ہے | یہ میری بیٹی ہے |
جے ہمارو للّو ہے | یہ میرا بیٹا ہے |
تو کب آوے گو؟ | تم کب آؤگے؟ |
تیرو ہی بات دیکھارو | میں تمھارے انتظار میں تھا |
تیرا بیاہ ہے گو کاہ؟ | کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ |
کہاں کوں / کِت کوں جارو ہے | کدھر جا رہے ہو؟ |
یہاہ / نیاہ آ | یہاں آ |
ہمبے ہانجی | جی ہاں /جی نہیں |
چلو چلو | چلئے |
چپ ہے جا | چپ ہو جا |
نون دیو نیک سو | تھوڑا نمک دے دو |
میرے جھورے نئیں | میرے پاس نہیں |
جے بس کتو جا رَے ہے؟ | یہ بس کہاں جائے گی؟ |
جیادہ مت بول | زیادہ مت بول |
مزید دیکھیے
[ترمیم]- ↑ "CCI defers approval of census results until elections"۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2020