اینا فرائیڈ
اینا فرائیڈ برطانوی نفسیاتی ماہر تھیں۔[1] ان کی پیدائش ویگن میں ہوئی۔ وہ سگمنڈ فرائیڈ اور مارتھا برنیز کی چھٹی اور سب سے چھوٹی بیٹی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نفسیات کو اپنا مضمون چنا۔وہ ہرمائن اور میلانی کلین کے ہمراہ بچوں کی تجزیاتی نفسیات کی بانی سمجھی جاتی ہیں۔ [2]
جب فرائیڈ خاندان کو 1938 میں آسٹریلیا میں نازی حکومت کی آمد کے ساتھ ویانا چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تو انھوں نے لندن میں اپنی نفسیاتی مشق اور بچوں کی نفسیات پر اپنا اہم کام دوبارہ شروع کیا ۔ انھوں نے 1952 میں ہیمپسٹ چائلڈ تھراپی کورس کیا اور بعد ازاں کلینک قائم کیا ۔
زندگی اور کیریئر
[ترمیم]اینا فرائیڈ 3 دسمبر 1895 کو ویانا آسٹریا ہنگری میں پیدا ہوئیں۔ وہ سگمنڈ فرائیڈ اور مارتھا برنیز کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں [3] ان کی پرورش بہت پر سکون ماحول میں ہوئی۔[4] بچپن میں وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے ان کے کھانے کے اوقات کار میں بھی خرابی رہی۔[5]
اینا اور اس کے والد کے درمیان قریبی رشتہ ان کے باقی خاندان سے مختلف تھا۔ وہ ایک زندہ دل بچی تھی جس کی وجہ شہرت شرارت تھی۔ فرائیڈ نے 1899 میں اپنے دوست ولیم فلیس کو لکھا:
"اینا شرارت کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہو گئی ہے۔" [6]
جوانی میں اس نے اپنے والد کے کام میں انتہائی دلچسپی لی ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Anna Freud | Austrian-British psychoanalyst"۔ Encyclopædia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2016
- ↑ Michael Shapiro (2000)۔ The Jewish 100: A Ranking of the Most Influential Jews of All Time۔ صفحہ: 276۔ ISBN 9780806521671
- ↑ Elisabeth Young-Bruehl (2008)۔ Anna Freud: A Biography۔ London: Yale University Press۔ ISBN 978-0-300-14023-1 pp. 23-29
- ↑ Phillips, p. 92
- ↑ Young-Bruehl, p. 59
- ↑ Anna Freud: Her Life and Work. Freud Museum Publications (1993) p. 1