مندرجات کا رخ کریں

انتقام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انتقام (انگریزی: Revenge) کی تعریف یہ ہے کہ وہ ایسا عمل ہے جس میں کہ کسی شخص یا گروہ کے خلاف نقصان دہ کار روائی کی جائے جو کسی شکایت کے جواب ہوتی ہے، بھلے وہ حقیقی ہو[1] یا مفروضہ ہو۔[2] فرانسیس بیکن نے انتقام کی تعریف یوں کی ہے کہ وہ ایک طرح کا "جنگلی انصاف" ہے جو قانون کی توہین کرتا ہے اور قانون کو خارج از دفتر کرتا ہے۔" قدیم نظام عدل یا حسبہ انصاف اکثر رسمی اور نفیس نظام انضاف سے مختلف ہے، جیسے کہ مقسومہ انصاف اور عدل الہی۔[3]

انتقام کی شکلیں

[ترمیم]

انتقام کی مختلف شکل بندیاں موجود ہیں۔ جہاں قدیم دور میں قبائلی انتقام کو تقویت حاصل تھی، جدید دور میں شخصی، گروہی اور سیاسی طرز کے انتقامی واقعات زیادہ دیکھے گئے ہیں۔

  • قدیم زمانے میں یہ رواج تھا کہ اگر کوئی شخص قتل ہو گیا ہے، تو مقتول کے قبیلے کے لوگوں کا یہ حق ہوتا تھا کہ وہ قاتل کے قبیلے کے لوگوں میں سے جس کو مرضی مار دیں۔ اگر قاتل قابو نہیں آیا تو قبیلے کا کوئی اور آدمی جو قابو میں آ گیا، اسے مار دیں۔ یہ قبیلے کا انتقام ہوتا تھا کہ ایک قبیلے نے دوسرے قبیلے سے انتقام لینا ہے، ہمارے قبیلے کا آدمی مارا تھا، ہم نے اس قبیلے کا آدمی مارنا ہے۔ تو دو دو، تین تین، چار چار مار دیتے تھے، پھر وہ جواب میں مارتے تھے۔ یہ لڑائی صدیوں تک رہتی تھی بعض قبائل میں۔ قدیم تاریخ میں مدینے بنو اوس اور بنو خزرج میں اسی قسم کی لڑائی تھی جو ایک سو بیس سال رہی ہے۔[4]
  • 2016ء میں بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تنزیل احمد کے اتر پردیش میں سنسنی خیز قتل کی تحقیقات کرنے والی بجنور کی ضلعی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا اور اس شخص کا نام اگلوایا بتایا گیا ہے جس کے ایما پر اس کے گروہ کے ارکان نے اس سنسنی خیز قتل کا ارتکاب کیا تھا۔ اس قتل میں شخصی مخاصمت محرک بتائی گئی اور کئی اور قتل کی واردات کے کئی اور زاویے جڑے ہوئے بتائے گئے ہیں۔[5]
  • جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سلسلے میں سابقہ متحدہ ریاست کے سابق وزیر اعلٰی فاروق عبد اللہ سے 2019ء میں تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس پر ان کے فرزند اور اسی طرح سابقہ ریاست میں ان ہم منصب رہے عمر عبد اللہ نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا: 'پارٹی جلد ہی ای ڈی کے اس سمن کا جواب دے گی۔ گپکار اعلامیے کے لیے عوامی اتحاد کے قیام کے بعد یہ محض سیاسی انتقام گیری ہے۔ انھوں نے مز��د لکھا کہ ان کے والد کی رہائش گاہ پر کوئی چھاپہ نہیں مارا جارہا ہے۔'[6] اسی طرح جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بسوں کے عوامی ادارے ٹی ایس آر ٹی سی کے ملازمین نے 2019ء وزیر اعلٰی کلوا کنتلا چندر شیکھر راؤ کے اپنی ہڑتال کو واپس لینے کے فیصلے کو ملازمین نے نظر انداز کر دیا۔ اس پر حکومت نے ان ہڑتالی ملازمین کو آر ٹی سی ہاسپٹل میں علاج پر روک لگا دی، جسے ریاست میں حزب اختلاف کانگریس کے قائد محمد علی شبیر نے سیاسی انتقام سے تعبیر کیا۔[7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Edouard Daladier (1995)۔ مدیر: Jean Daladier۔ "Prison Journal, 1940-1945"۔ Westview Press, 1995: 63ISBN 0-8133-1905-6, 9780813319056 سے 
  2. "revenge | Definition of revenge in English by Lexico Dictionaries"۔ Lexico Dictionaries | English۔ 11 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2019 
  3. "Sir Francis Bacon "On Revenge""۔ rjgeib.com 
  4. کسی اور کے جرم کی سزا
  5. تنزیل احمد کے قتل کی وجہ شخصی مخاصمت - اعلیٰ پولیس عہدے دار کا شبہ
  6. "'سیاسی انتقام گیری کی بو آتی ہے'"۔ 02 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2021 
  7. "ملازمین کے ساتھ انتقام کی سیاست نہ کریں: محمد علی شبیر"۔ 02 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2021