امیلیا کیر
امیلیا نیوزی لینڈ کی طرف سے ویمن ورلڈ کپ میں 2020ء آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ خواتین میں شریک ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | امیلیا شارلٹ کیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | ولنگٹن نیوزی لینڈ | 13 اکتوبر 2000|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرف | میلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی لیگ بریک، گوگلی گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | آل راؤنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | روبی کیر، جیس کیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 135) | 9 نومبر 2016 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 7 مارچ 2022 بمقابلہ بنگلہ دیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 49) | 21 نومبر 2016 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 9 فروری 2022 بمقابلہ انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2014/15–تاحال | ولنگٹن بلیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2018 | سدرن واپرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 7 مارچ 2022 |
امیلیا شارلٹ کیر (پیدائش: 13 اکتوبر 2000ء) نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1][2] انھوں نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور ایک اچھی کھلاڑی کا تاثر چھوڑا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور لیگ بریک گیند باز ہیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]کیر کی والدہ اور والد دونوں ڈومیسٹک سطح پر ویلنگٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ کھیلتے رہیں ہیں۔۔ ان کی بڑی بہن جیس، جو ویلنگٹن کے لیے کھیلتی ہیں، جنوری 2020ء میں جنوبی افریقہ کی خواتین کے خلاف نیوزی لینڈ کے قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل تھیں۔ ان کے دادا، بروس مرے، نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے تھے۔ ان کی کزن، سیلا ڈنکن نے بین الاقوامی فٹ بال میں نیوزی لینڈ (فٹ بال فرنز) کی نمائندگی کی۔
ٹیمیں
[ترمیم]امیلیا کیر نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:
- نیوزی لینڈ ویمن
- ولاسٹی
- ولنگٹن ویمن
کیریئر
[ترمیم]اگست 2018ء میں، انھیں نیوزی لینڈ کرکٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ سے نوازا. اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا مارچ 2019ء میں، انھیں سالانہ نیوزی لینڈ کرکٹ ایوارڈز میں ANZ انٹرنیشنل ویمنز ODI پلیئر آف دی ایئر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں 2020ء کے آئی سی سی خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ فروری 2022ء میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا.
ون ڈے کیریئر
[ترمیم]امیلیا کیر نے 47 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 36 اننگز شامل ہیں ، وہ 9 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ امیلیا کیر نے 1052 اسکور کیے۔ انھوں نے 38.96 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 232 رہا۔ انھوں نے 5 نصف سینچریاں اور 2 سینچریاں بنائی انھوں نے اپنے کیریئر میں 6 چھکے اور 113 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 30 کیچ پکڑے۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر
[ترمیم]امیلیا کیر نے 42 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 24 اننگز شامل ہیں ، وہ 9 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ امیلیا کیر نے 234 اسکور کیے۔ انھوں نے 15.60 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 36 رہا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی نصف سینچری یا سینچری بنانے میں کامیاب نہ رہ سکیں۔ انھوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں کوئی چھکا نہیں لگایا البتہ 23 چوکے مارے۔ وہ ایک اچھی فیلڈر ہیں جس کا ثبوت ان کے کیریئر میں 22 کیچ ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- خواتین کی کرکٹ
- نیوزی لینڈ قومی خواتین کرکٹ ٹیم
- خواتین ایک روزہ بین الاقوامی
- نیوزی لینڈ کی خواتین ون ڈے کرکٹرز کی فہرست
- نیوزی لینڈ خواتین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کھلاڑیوں کی فہرست
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "امیلیا کیر"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022
- ↑ "20 women cricketers for the 2020s"۔ The Cricket Monthly۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-24