الیکشن کمیشن آف پاکستان
ایجنسی کا جائزہ | |
---|---|
قیام | مارچ 23، 1956[1] (17 اکتوبر; قومی رائے دہندگان دن[2]) |
پیش رو | |
دائرہ کار | آئین پاکستان |
صدر دفتر | دار الحکومت اسلام آباد مقام |
نصب العین | ان تودوا الامنٰت الىٰ اهلها, قرآن 4:58 |
محکمہ افسرانِاعلٰی |
|
ویب سائٹ | www |
سلسلہ مضامین سیاست و حکومت پاکستان |
آئین |
|
|
الیکشن کمیشن آف پاکستان یا انتخابی ماموریہ پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کروانے کا ذمہ دار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اس ادارے کا سربراہ ہوتا ہے اورملک میں آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ہر امیدوار کی جانچ پڑتال کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا اس سے الحاق اور ان کے سیاسی و مالی امور کی نگرانی بھی اس ادارہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
عالمی معاونت
[ترمیم]انتخابات کی عالمی معاونت کی تنظیم نے 16 عالمی تنظیموں کی جانب سے مرتب کردہ 32 نکات پر مشتمل ترجیحات و اصلاحات الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے مختص کی ہیں۔[5]
اکتوبر 2009ء میں ہونے والی ایک مجلس میں یہ تجاویز پیش کی گئیں۔[6]
اسی تنظیم نے تجاویز و اصلاحات کمیشن کو پیش کرنے کے علاوہ ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کا مقصد ان اصلاحات و تجاویز کو نافذ کرنے کے دوران پیش آنے والی ممکنہ مشکلات بارے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کرنا ہے۔[6]
2006ء میں عالمی ادارہ برائے انعقاد انتخابات نے امریکی ترقیاتی ادارے “یو ایس ایڈ“ کی مدد سے حکومت پاکستان کو 9 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی، اس رقم سے پاکستان میں کمپیوٹرائزد انتخابی عمل کا قیام ممکن بنایا گیا۔[7]
فہرست چیف الیکشن کمشنر
[ترمیم]12مستقل اور 11قائمقام چیف الیکشن کمشنر اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،
- جسٹس (ر ) فخرالدین جی ابراہیم
- خان ایف ایم خان ،
- اخترحسین ،
- جی محی الدین ،
- جسٹس(ر)قاضی محمد فاروق ،
- جسٹس(ر) عبدالحمید ڈوگر ،
- جسٹس (ر) ارشاد حسن خان ،
- جسٹس (ر) عبدالقدیر چودھری ،
- جسٹس(ر) سردار فخر عالم ،
- جسٹس (ر) ایس اے نصرت ،
- جسٹس (ر) کرم الٰی چوھان ،
- جسٹس (ر) سجاد احمد جان ،
- جسٹس (ر ) نعیم الدین ،
- جسٹس (ر ) حامد علی مرزا ،
- جسٹس (ر ) ایس اے رحمن
- جسٹس شاکر اللہ جان
و دیگر فائز رہے،
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Administrators. "1956 Constitution". Story of Pakistan. Retrieved 2 January 2013
- ↑ "Voter's Day – A First In Pakistan's History!"۔ 2014-07-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-12-21
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2012-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-22
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2014-05-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-22
- ↑ عالمی ادارہ برائے انعقاد انتخابات (2009)۔ "معاونتی مجلس برائے انتخابی عمل"۔ 2019-01-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-25
- ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ Islamabad: The Associated Press of Pakistan۔ 12 October 2009 title = معاونتی ادارے نے تجاویز الیکشن کمیشن کو پیش کر دیں: ایک جائزہ۔ 2012-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ October 25, 2009
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) وعمود مفقود في:|date=
(معاونت) - ↑ پاکستان میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی جانچ پڑتال و عمل کی تنصیب ڈیلی ٹائمز (پاکستان), 10 ستمبر 2008ء۔ تاریخ مشاہدہ: 23 جولائی 2009ء۔
بیرونی روابط
[ترمیم]- الیکشن کمیشن آف پاکستان کا موقع جالآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ecp.gov.pk (Error: unknown archive URL)