اقرار
Appearance
اقرار کسی بات کو زبان سے مان لینا اقرار کہلاتا ہے۔ اقرار میں کسی چیز کو قبول کرنا، کسی عہد کو وفا کرنا یا پورا کرنا، کسی رشتے کو منظور کرنا، نیز موقف کو تسلیم کرنا ہے۔
قانونی اعتبار سے اقرار کئی اقبال جرم کے مترادف بھی مستعمل ہے۔ ایک شخص یہ قبول کر سکتا ہے اس نے قتل کیا، چوری کی یا کوئی اور سنگین جرم کا وہ مرتکب بھی۔ عدالتوں میں ہوش و ہواس اور جبر و زیادتی کے بغیر اس طرح کا اقبالِ جرم کرنے والوں کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔ یہ سزا معمولی مالی جرمانے سے لے پھانسی اور تختہ دار تک کے دائرے پر محیط ہو سکتی ہے۔ اس لیے شخصی الزامات کی صورت میں کسی فرد کا عدالت میں بیان، جرح میں صفائی اور حلفناموں کو خاص دخل حاصل ہے۔ ان کی بنیاد پر عدالتیں فیصلہ طے کر سکتی ہیں۔