مندرجات کا رخ کریں

اسپوٹنیک وی کووڈ 19 ویکسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسپوٹنیک ویکسین کی شیشیاں

اسپوٹنیک وی کووڈ ویکسین (انگریزی: Sputnik V COVID-19 vaccine)، جسے کئی بار صرف اسپوٹنیک یا اسپوٹنک بھی کہا جاتا ہے، کووڈ 19 کے مقابلے کے لیے ایک روسی ایجاد کردہ ویکسین ہے۔ اس کی افادیت تو یہ بھی ہے کہ اولین استفادہ کنندگان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک دختر رہی ہیں۔

یہ ویکسین دنیا کے کئی ممالک میں کافی مشہور ہوئی ہے۔ چیک جمہوریہ کے صدر میلوس جیمون نے اپنے ہم منصب روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور ان سے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی ویکسین اسپوتنک وی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ [1]

دیگر کئی ممالک میں بھارت کے اپولو ہاسپٹلز اور ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز (Dr Reddy’s Laboratories ) کے اسپوٹنیک وی رول آؤٹ کے پہلا مرحلے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر 17 مئی 2021ء کو حیدرآباد، دکن میں اور 18 مئی 2021 کو وشاکھاپٹنم میں شروع ہوا تھا۔ اسپوٹنیک وی ویکسین (Sputnik V vaccine ) کو ہنگامی طور پر استعمال کا اختیار ہندوستان کے ڈرگس کنٹرولر جنرل نے دیا تھا اور اس میں کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں کووی شیلڈ اور دیسی کوویکسین شامل ہوتا ہے۔ [2]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]