مندرجات کا رخ کریں

اسرائیل میں مسیحیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مسیحیت اسرائیل میں بڑے مذاہب میں سے ایک ہے۔ 2016ء کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی کل آبادی میں سے 169,000 مسیحی ہیں جو 2.0% بنتے ہیں۔ ان میں 133,000 مسیحی عرب شامل ہیں، جن کی اکثریت (اسرائیلی مسیحیوں میں سے 60%) کا تعلق رومی ملکینی کاتھوک کلیسیا سے یا یروشلم کے رومی راسخ الاعتقاد کلیسیا سے ہے، اس کے ساتھ ساتھ لاطینی کلیسیا، مارونی، قبطی اور پروٹسٹنٹ ہیں، تقریباً 25،000 سویت اتحاد کے راسخ الاعتقاد روسی مسیحی (روسی راسخ الاعتقاد کلیسیا) اور قلیل تعداد میں اشوری اور آرمینیائی مسیحی ہیں۔ اسرائیلیوں کی ایک مخصوص تعداد مسیحانہ یہودیت پر کاربند ہے، عام طور پر اسے مسیحیت کا اجتماع نقیضین سمجھا جاتا ہے، اس کے پیروکاروں کی تعداد جن کی تعداد ہزاروں میں ہے، لیکن درست تعداد کا علم نہیں۔

اسرائيلی مسیحیوں میں سے 80 فیصد عرب مسیحی ہیں، جو تاریخی طور پر پڑوسی لبنان، شام اور فلسطینی مسیحیوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ 1،000 قبائلی مسیحیوں کی ایک برادری اسرائیل میں موجود ہے، اگرچہ ان کی عرب شناخت متنازع ہے لیکن ان کا اندراج عرب مسیحیوں کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ مسیحی عرب اسرائیل کے تعلیم یافتہ گروہوں میں سے ایک ہے۔ اخبار معاریف نے مسیحی عربوں کو اسرائیل میں تعلیم کے میدان میں سب سے کامیاب قوم قرار دیا ہے۔[1]

تاریخ

[ترمیم]

تاریخی اور روایتی ذرائع کے مطابق، یسوع مسیح نے رومی دور کے یہوداہ میں زندگی کا ایک حصہ گزارا، یہیں صلیب دیے گئے اور قدیم شہر میں دفن کیے گئے، یہی چیز فلسطین کو مسیحیوں کے لیے ارض مقدسہ بناتی ہے۔ جس وجہ سے، مسلمانوں اور یہودیوں کے بالمقابل اب بھی کچھ مسیحی اس علاقے میں رہتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "המגזר הערבי נוצרי הכי מצליח במערכת החינוך"۔ Nrg.co.il۔ 2019-01-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-18

بیرونی روابط

[ترمیم]