ابن شاہین
امام ابن شاہین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 297ھ بمطابق 909ء خراسان |
وفات | 385ھ بمطابق 995ء (85 - 86 سال) بغداد، عراق |
مکتب فکر | حنبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ��رمیم |
امام ابن شاہین (پیدائش 297ھ بمطابق 909ء / وفات 385ھ بمطابق 995ء ) حدیث کے راویوں میں ایک ہیں۔ آپ کا مکمل نام عمر بن احمد بن عثمان بن احمد بن ایوب بن ازداز البغدادی ہے۔ ان کی والدہ کے دادے کا نام احمد بن محمد بن یوسف بن شاہین الشیبانی تھا اس وجہ سے آپ ابن شاہین مشہور ہوئے۔ آپ خراسان کے رہنے والے تھے پھر آپ نے بغداد تشریف لے کر وہاں قیام فرمایا۔ جس سے آپ البغدادی مشہور ہوئے۔ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ نے گیارہ سال کی عمر میں حدیث لکھنا شروع کیا تھا۔[1]
رحلہ علمیہ
[ترمیم]آپ نے پہلے بغداد کے شیوخ سے علم حاصل کرنا شروع کیا جن میں ابو القاسم البغوی سے آٹھ سو اجزاء حاصل کیے، نیز یحیی بن صاعد، عبد اللہ بن سلیمان الاشعث کے بارے امام ابن شاہین خود کہتے ہیں کہ میں نے ان تینوں شیوخ سے بہت علم حاصل کیا اور امید کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان جیسا بنائے گا۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی ایک بغداد کے محدثین سے علم حاصل کیا۔ پہلے بغداد کے محدثین سے علم حاصل پھر بصرہ گئے پھر کوفہ پھر دمشق گئے۔ پھر حمص، واسط، عسکر، رقتہ، اٗیلتہ کے محدثین سے علم حاصل کیا، پھر مصر منتقل ہوئے۔
اساتذہ
[ترمیم]آپ کے حدیث کے اساتذہ درج ذیل ہیں:[2]
- ابو القاسم بغوی
- یحیی بن صاعد
- عبد اللہ بن سلیمان الاشعث
- محمد بن محمد غندی
- محمد بن ھارون بن المجدر
- شعیب بن محمد ذراع
شاگرد
[ترمیم]آپ کے شاگرد درج ذیل ہیں:
- ابو سعد مالینی
- ابو بکر البرقانی
- ابو محمد خلال
- ابو محمد جوہری
تصانیف
[ترمیم]آپ نے تین سو کتب لکھیں۔ اپنے بارے میں خود فرماتے ہیں کہ میں نے تین سو درہم کی سیاہی خریدی ہے۔ تصانیف کی تفصیل درج ذیل ہیں۔[1]
- تفسير ابن شاہین
- كتاب فضائل شہر رمضان.
- كتاب الترغيب فی فضائل الأعمال وثواب ذلك.
- كتاب تاريخ أسماء الثقات.
- كتاب فضائل سيدة النساء.
- كتاب حديث عمر بن احمد
- كتاب شرح مذاہب اهل السنة.
- كتاب ناسخ الحديث ومنسوخه.
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://ar.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%A8%D9%86_%D8%B4%D8%A7%D9%87%D9%8A%D9%86#cite_note-islamweb.net-2۔
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)، الوسيط|last=
|مسار=
غير موجود أو فارع (معاونت)، وپیرامیٹر|title=
غیر موجود یا خالی (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ https://darululoom-deoband.com/urduarticles/archives/3727۔
{{حوالہ ویب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)، الوسيط|last=
|مسار=
غير موجود أو فارع (معاونت)، وپیرامیٹر|title=
غیر موجود یا خالی (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
[1]https://darululoom-deoband.com/urduarticles/archives/3727 تاریخ و سوانح۔ از: ابو عبد اللہ حسنین معاویہ
[2] "مسانیدامام ابوحنیفہؒ کا تعارف – اردو مضامین و مقالات"۔ 2022-11-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2024
- ↑ "مسانیدامام ابوحنیفہؒ کا تعارف – اردو مضامین و مقالات"۔ 9 نومبر 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-16
- ↑ "مسانیدامام ابوحنیفہؒ کا تعارف – اردو مضامین و مقالات"۔ 9 نومبر 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-16