آئی سس
Appearance
ایزیس Isis | |
---|---|
دیوی ایزیس تاج پہنے ہوئے | |
جادو، مامتا اور بار آوری کی دیوی | |
اہم فرقہ مرکز | فيلہ, ابیدوس |
علامت | تخت، قرص شمسی، چنار کا درخت |
والدین | گب اور نوت |
ہم مادر پدر | اوزیریس, ست, اور نفتیس |
رفیق حیات | اوزیریس |
فطرت کی دیوی۔ اس کی پرستش مصرِ قدیم میں شروع ہوئی اور رفتہ رفتہ بحیرہ روم کے آس پاس کے تمام ملکوں میں رائج ہو گئی۔ آئسز کے ساتھ اس کے شوہر اوزیریس ( جو اس کا بھائی بھی تھا) اور اس کے بیٹے ہورسن کی پوجا بھی واجب تھی۔ ایزیس کے نام کے ساتھ کئی اور دیویوں کی صفات بھی منسوب ہوگئیں جس کے تحت اسے زرخیزی اور خوش حالی کی بھی دیوی تسلیم کر لیا گیا۔ اس کی ماں آسمان کی دیوی نوت اور باپ زمین کا دیوتا گب تھا۔ اس کا نشان گائے ہے۔ ایزیس کو جادو منتر کی دیوی بھی خیال کیا جاتا ہے۔
نگار خانہ
[ترمیم]ویکی ذخائر پر آئی سس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |