پردیپ کوٹیم
پردیپ کوٹیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | کوٹایم |
وفات | سنہ 2022ء کوٹایم |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
پردیپ کے آر (1961 – 17 فروری 2022)، جنہیں پیشہ ورانہ طور پر پردیپ کوٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ہندوستانی فلمی اداکار تھے جنھوں نے بنیادی طور پر ملیالم فلموں اور کچھ تامل فلموں میں کام کیا۔ وہ اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔ 2010 کی تامل فلم ونئیتھاندی وروایا میں ان کے کردار کی بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کے بعد وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کیریئر
پردیپ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2001 میں آئی وی سسی کی ہدایت کاری میں بننے والی ملیالم فلم ای نادو انالے وارے سے کیا۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں، انھوں نے ایک جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کیا، بنیادی طور پر وہ غیر بولنے والے کرداروں اور غیر معروف کرداروں میں نمودار ہوئے۔ وہ راج مانکیم اور 2 ہری ہر نگر سمیت بہت سی فلموں میں بھیڑ کے مناظر یا غیر بولنے والے کردار کے طور پر نظر آئے ہیں۔ انھوں نے گوتم واسودیو مینن کی ہٹ فلم ونئیتھاندی وروایا میں انھیں پہچان ملی، جس میں انھوں نے فلم کی ہیروئن ترشا کرشنن کے چچا کا کردار تھا جسے خوب سراحا گیا۔ اسی فلم کی تیلگو زبان میں ری میک یہ مایا چیساوی اور ہندی ری میک ایک دیوانہ تھا میں انھوں نے یہ کردار دو بار پھر نبھایا۔
ان کے مشہور کاموں میں آڈو اورو بھیگارا جیوی آنو، اورو وڈکن سیلفی، لائف آف جوسوٹی، کنجیرامیانم، ویلکم ٹو سینٹرل جیل، امر اکبر انتھونی، آدی کپیارے کوٹمانی اور کٹپپانائیلے ریتھوک روشن شامل ہیں۔ [1] وہ کامیڈی ڈائیلاگ ڈیلیوری میں اپنے خاص انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ زیادہ تر، انھوں نے مزاحیہ، معاون اور کیمیو کردار ادا کیا۔ پردیپ نے دوسرے ایشیا نیٹ کامیڈی ایوارڈز 2016 میں مختلف کرداروں کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے آخری بار موہن لال کے ساتھ بی اننی کرشنن کی ہدایت کاری میں بنی فلم آراٹو میں کام کیا۔
ذاتی زندگی
پردیپ کی شادی مایا سے ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ وہ 17 فروری 2022 کو کوٹایم کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ [2][3]
فلموگرافی
سال | فلم کا نام | ساتھی فنکار | کردار | تبصرہ |
---|---|---|---|---|
2001 | ای نادو نالے وارے | |||
2002 | کلیانا رمن | |||
2004 | کنینم کناڈیکم | |||
2004 | دی پیپل 4 | |||
2005 | راج مانیکیم | |||
2008 | لالی پاپ | |||
2009 | 2 ہری ہر نگر مائی بگ فادر | |||
2010 | ونئیتھاندی وروایا | بطور جارج، جیسی کے چچا کا کردار | تمل فلم | |
2010 | یہ مایا چیساوی | تیلگو فلم | ||
2010 | الیکٹرا | قبرستان میں موجود شخص | ||
2012 | ایک دیوانہ تھا | بطور جارج، جیسی کے چچا کا کردار | ہندی فلم | |
2012 | تتاتھین مرایاتھو | |||
2012 | چھما | آنند کے والد | امریتا ٹی | |
2012 | بینکنگ ہاؤسز 10 ٹو 4 | پولیس کانسٹیبل | ||
2013 | آمین | پولیس آفیسر | ||
2013 | سندریکل 5 | |||
2013 | راجا رانی | نویتھا کے والد | تمل فلم | |
2013 | فلپس اینڈ دی مونکی پین | پاویتھران سر | ||
2014 | مانجا | |||
2014 | ناکو پینٹا ناکو تکا | سریدھرن | ||
2014 | بھیا بھیا | رجسٹرار | ||
2014 | لال بہادر شاستری | تارا کے والد | ||
2014 | اتہاسا | ایلور انکل | ||
2015 | آڈی اورو بھیگارا جیوی آنو | ہیڈ کانسٹیبل | ||
2015 | دی رپورٹر | چٹپن | ||
2015 | اورو وڈکن سیلفی | شاجی کے والد | ||
2015 | نان بیندا | چائے والا | تمل فلم | |
2015 | اینم ایپوزہم | کینٹین سپلائر | ||
2015 | اورو سیکنڈ کلاس یاترا | جوپن | ||
2015 | کے ایل 10 پتھو | رجسٹرار | ||
2015 | اچھا دین | سی سی ٹی وی آپریٹر | ||
2015 | نمس��ے بالی | |||
2015 | تھنکل متھل ویللی وارے | از خود | ||
2015 | وشواسم اتھالے ایلم | سولومن | ||
2015 | یوٹوپیائیلے واجالو | پورن چندرن | ||
2015 | جمنا پیاری | رادھیکا کے والد | ||
2015 | کنجی رامائنم | شراب خانے کا ملازم | ||
2015 | لائف آف جو سوٹی | جوسوٹی کے انکل | ||
2015 | اورومبکل اورونگریلا | سولو کا شوہر | ||
2015 | کوہِ نور | کروناکرن | ||
2015 | امر اکبر انتھونی | چکپن | ||
2015 | سالٹ مینگو ٹری | شامیر | ||
2015 | آدی کپائرے کوٹامنی | بھانو کے رشتہ دار | ||
2015 | اے ٹی ایم | |||
2016 | اپپورم بنگال اپاورم ٹراوانکور | |||
2016 | کدھن تھارم | ایلیس | ||
2016 | پتھیا نیایم | مموتھی، نین تارا | تھلاتھل سری نیواسن | ہندی ڈب: میرا سنگھرش |
2016 | ہیلو نمستے | موہنن | ||
2016 | اتھو تھانڈا پولیس | رشید | ||
2016 | تھیری | وجے، سامنتھا، ایمی جیکسن | پولیس کانسٹیبل | تمل فلم
ہندی ڈب: تھیری |
2016 | درونتے پرینامم | پرتھان | ||
2016 | شیکھامنی | |||
2016 | مدھوگاوو | ڈاکٹر | ||
2016 | ادوپولیاتم | کنجی نارائنن | ||
2016 | کاریکننم 6ایس | کوچ | ||
2016 | انیارکو پرویشانمیلا | ڈائریکٹر اٹی کاندوم | ||
2016 | ویلکم ٹو سینٹرل جیل | شیون | ||
2016 | کٹپپانائیلے ریتھوک روشن | داسپن کے والد | ||
2016 | کوی ادھیشی چاتھو؟ (شاعر کیا کہتا ہے) | بروکر کونجوسے | ||
2016 | آنندم (خوشی) | پروفیسر کنجی کوزی | ||
2016 | اورے مکہم (ایک چہرہ) | لائبریرین | ||
2017 | گوڈا | کپتان کا بھایہ اور باورچی | ||
2017 | کپپاسینو (کیپاچینو) | |||
2017 | اورو وشیساپیٹا بریانی کیسا
(ایک خصوصی بریانی کا قصہ) |
میتھیو | ||
2017 | سنڈے ہالی ڈے | |||
2017 | کونجم کونجم | برونو | تمل فلم | |
2018 | دیوی کیتوجم کے۔ کمار اکنام | مداتن | ||
2018 | کلیانم (شادی) | اروندن | ||
2018 | کاموکی | پرنسپل | ||
2018 | موہن لال | سیٹھو کے انکل | ||
2018 | سوورنا پرشن | |||
2018 | لافنگ اپارٹمنٹ نئیر گری نگر | |||
2018 | پدایوتم (پیدل سفر) | |||
2019 | جنادھیپن | سیواداسن | ||
2019 | اے فار ایپل | |||
2019 | اورو آدھار لو | پرنسپل کاسیکریٹری | ہندی ڈب:
ایک دھانسو لو اسٹوری | |
2020 | 2 اسٹیٹس | |||
2020 | پاپم چییاتھاور کالیریاٹے | |||
2021 | پاپانتم سیمونتم پیلر | |||
2022 | آراٹو | موہن لال | ||
2022 | متھمگی | پنچائت مادھون |