رنجی ٹرافی
Ranji Trophy Logo | |
ممالک | بھارت |
---|---|
منتطم | بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ |
فارمیٹ | فرسٹ کلاس کرکٹ |
پہلی بار | 1934 |
فارمیٹ | راؤنڈ روبن ٹورنامنٹ then knockout |
ٹیموں کی تعداد | 37 |
موجودہ فاتح | ودربھ کرکٹ ٹیم (2nd title) |
زیادہ کامیاب | ممبئی کرکٹ ٹیم (41 titles) |
اہلیت | Irani Cup |
زیادہ رن | وسیم جعفر (11775) 1996–present |
زیادہ ووکٹیں | Rajinder Goel (640) 1958–1985 |
2019–20 Ranji Trophy |
رنجی ٹرافی (انگریزی: Ranji Trophy) بھارت میں کھیلا جانے والا گھریلو فرسٹ کلاس کرکٹ مسابقہ کا نام ہے۔ اس میں ملک بھر سے مختلف صوبہ جات کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ رنجی میں فی الحال 29 صوبوں سے 37 ٹیمیں ہیں۔ رنجی کا نام بھارت کی طرف سے پہلی دفعہ کرکٹ کھیلنے والے رنجیت سنگھ جی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انھیں رنجی بھی کہا جاتا تھا۔
رنجی ٹرافی کی موجودہ فاتح ٹیم ودربھ رنجی ٹیم ہے۔ اس نے 2018ء/19ء سیزن میں سوراشٹر رنجی ٹیم کو 78 رنوں سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔ یہ مقابلہ ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم ناگپور میں کھیلا گیا تھا۔ گذشتہ سال کا خطاب بھی ودربھ نے ہی جیتا تھا۔ اس سال مفتوح ٹیم دہلی تھی جسے ودربھ نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی وسیم جعفر ہیں جنھوں نے اب تک 10665 رن بنا لیے ہیں۔ سب سے زیادہ سیکڑا بھی انھیں کے نام ہے۔ انھوں نے کل 36 سیکڑے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ وکٹ راجیندر گوئل کے نام ہیں۔ انھوں نے اپنے رنجی کیرئر میں کل 637 وکٹ لیے ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]رنجی مسابقوں کا آغاز ایک اجلاس کے بعد جولائی 1934ء میں ہوا تھا۔[1] 1934–75۔ ۔[1] رنجی ٹرافی کا پہلا مقابلہ 4 نومبر 1934ء کو مدراس اور میسور کے مابین کھیلا گیا تھا۔ یہ مقابلہ چیپک گراونڈ مدراس میں ہوا تھا۔ ممبئی کی ٹیم نے سب سے زیادہ 41 بار رنجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا ہے جس میں 1958ء-59ء تا 1972ء-73ء لگاتار 15 خطاب بھی شامل ہیں۔
مساہمین
[ترمیم]رنجی ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس کی زیادہ تر ٹیمیں علاقائی ہیں اور جگرافیائی بنیاد پر ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ البتہ دو ٹیموں (ریلوے اور سروسز) کا تعلق جغرافیہ سے نہیں۔
موجودہ ٹیمیں
[ترمیم]رنجی کی موجودہ ٹیمیں مندرجہ ذیل ہیں؛ آندھرا، اروناچل پردیش، آسام، بڑودہ، بنگال، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، حیدراباد (تیلانگانہ)، جموں اور کشمیر، جحارکھنڈ، کرناٹک، کیرلا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، منی پور، مزورم، ممبئی، ناگالینڈ، اڑیسہ، پدوچیری، پنجاب، ریلوے، راجستھان، سوراشٹر، سکم، سروسز، تمل ناڈو، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، ودربھ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "The Ranji Trophy"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-27