ملا عبد القادر بدایونی
ملا عبد القادر بدایونی | |
---|---|
(فارسی میں: ملّا عبدالقادر بن ملوک شاه بدائونی) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 اگست 1540ء [1] بدایوں |
وفات | 5 نومبر 1615ء (75 سال) آگرہ |
رہائش | دفتر مفتی اعظم |
شہریت | مغلیہ سلطنت |
رکن | دفتر مفتی اعظم ، اسلامک کیمونٹی آف انڈیا |
مناصب | |
مفتی اعظم ہند (1 ) | |
برسر عہدہ 1500ء کی دہائی – 1615 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہرِ لسانیات ، مصنف ، مورخ [2]، مترجم ، مصاحب ، مفتی اعظم |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، عربی ، چغتائی |
کارہائے نمایاں | منتخب التواریخ |
درستی - ترمیم |
ملا عبد القادر بدایونی مغلیہ سلطنت میں فارسی مؤرخ اور مترجم کی حیثیت سے تاریخ میں معروف ہیں۔
نسب
[ترمیم]ان کا نام عبد القادر ان کے والد ملوک شاہ بدایونی تھے۔
پیدائش
[ترمیم]تعلیم و تربیت
[ترمیم]انھوں نے ابتدائی تربیت کے ساتھ ساتھ قرآن پڑھا اور عربی کی تعلیم اپنے نانا سے حاصل کی۔ اس دور میں رسمی تعلیم کے طریقے کے مطابق قصیدہ بردہ شریف اور فقہ کے چند اسباق بھی پڑھے۔ بعد ازاں استاد مبارک ناگوری سے مختلف علوم کی تعلیم لی۔
علمی حیثیت
[ترمیم]ملّا عبد القادر اپنے علم و فن کی بنیاد پر جلال الدّین اکبر کے دربار میں جگہ پانے میں کام یاب رہے اور علمی کام کیا۔ تصنیف و تالیف کے ساتھ انھوں نے کئی کتب کا فارسی ہندی ترجمہ کیا۔ وہ فارسی اور عربی پر مکمل عبور رکھتے تھے۔ ملّا عبد القادر بدایونی نجوم، ریاضی جیسے علوم کے علاوہ راگ راگنیوں سے بھی واقف تھے۔
ادبی پہچان
[ترمیم]ملاعبد القادر بدایونی بلند پایہ ادیب، انشا پرداز اور شاعر تھے جب کہ فنِ تاریخ گوئی میں انھوں نے بڑا نام پایا۔ وہ کئی علوم کے ماہر تھے۔
تصنیف
[ترمیم]جلال الدّین اکبر کے دربار میں ملّا عبد القادر بدایونی کو تصنیف و تالیف اور ترجمہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جنھیں علومِ معقول و منقول دونوں میں کامل دستگاہ تھی۔ منتخبُ التّواریخ ان کی مشہور کتاب ہے۔
وفات
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Abd-al-Qadir-Badauni — بنام: Abd al-Qadir Bada'uni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://www.hindunet.org/hvk/articles/0703/187.html
- ↑ "Bada'uni, 'Abd al-Qadir."