آگسٹین
معلم کلیسیا | |
---|---|
آگسٹین | |
(لاطینی میں: Aurelius Augustinus) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 نومبر 354ء تاگست |
وفات | 28 اگست 430ء (76 سال)[1] ہیپو ریگس |
مدفن | سان پیٹرو ان شیل ڈورو |
شہریت | قدیم روم |
مذہب | رومن کیتھولک [2]، مانویت [3] |
اولاد | ایڈیوڈیٹس |
والدہ | مونیکا [4] |
مناصب | |
علاقائی اسقف [5] | |
آغاز منصب 396 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی ، الٰہیات دان ، آپ بیتی نگار ، موسیقی کا نظریہ ساز ، واعظ ، مورخ ، شاعر ، مصنف [6]، کاتھولک پادری [5]، کاتھولک اسقف [7] |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [8]، بربر زبانیں |
شعبۂ عمل | فلسفہ ، الٰہیات |
کارہائے نمایاں | اعترافات ، شہر خدا |
مؤثر | ایمبروس |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
مقدس آگسٹین (انگریزی: Saint Augustine of Hippo ؛ لاطینی: Aurelius Augustinus Hipponensis) مسیحیت میں ایک مقدس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کو مختلف اسماء سے یاد کیا جاتا ہے جس میں مقدس آسٹن، [9] آگسٹین مقدّس اور ہیپو کا اگستین شامل ہیں۔ یہ رومی افریقہ میں ہپو ریگس (اب عنابہ، الجزائر) کے بشپ تھے۔ انھوں نے لاطینی زبان میں فلسفے کی مدد سے مذہبی عمور کو پڑھا۔ ان کی تحریریں مغربی مسیحیت کی ترقی میں بہت بااثر تھیں۔
ان کے معاصر، جیروم، کہتے ہیں کہ مقدس آگسٹین نے "نئے سرے سے مسیحیت کے قدیم عقیدے میں جان ڈالی"۔[10] ابتدائی سالوں میں یہ ساسانی فلسفے اور مانویت سے بہت زیادہ متاثر تھے اگرچہ بعد میں یہ نو افلاطونیت کے پیروکار ہو چکے تھے۔[11] بپتسمہ لے کر مسیحیت اپنانے کے بعد، انھوں نے اپنے انداز میں فلسفے اور دینیت الہیات کو سمجھنے کی کوشش کی جس میں انھوں نے مختلف زاوؤں، حکمت عملی، طور طریقوں اور نقطہ نظر کا استعمال کیا۔ ان کا ماننا تھا کہ مسیحی فضل انسان کی گناہ سے آزادی کے لیے ناگزیر تھا اور اسی بنا پر انھوں نے گناہ حقیقا اور جنگ عدل کا فلسفہ پیش کر ڈالا۔
جب مغربی رومی سلطنت ختم ہوتی دکھی تو انھوں نے مسیحی کلیسیا کو اپنی ایک کتاب میں شہر خداوندی کہنا شروع کیا تاکہ مواد پرستی سے کلیسیا کو واضح طور پر الگ رکھ کہ کلیسیائ تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ آپ کے فلسفے نے قرون وسطی سوچ کو خوب متاثر کیا۔
زندگی
[ترمیم]بچپن
[ترمیم]اگستین، رومی افریقہ میں تاگست (اب سوق اہراس، الجزائر) کی نگرپالکا میں، 13 نومبر 354ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد پطرس، ایک بت پرست تھے جبکہ ان کی ماں مونیکا، مسیحی تھیں۔ ان کے نسلی ماخذ کے بارے میں، علما کرام کے درمیان میں اتفاق رائے یہ ہے کہ ان کا تعلق ایک ایسی نسل سے ہے جو شمالی افریقا کی اہم نسلوں کی ملاوٹ تھی جن میں فونیقی، لاطینی اور بربر شامل تھیں۔ ان کے خاندانی نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے آباءواجداد اوریلیہ خاندان کے چھڑائے ہوئے غلام تھے۔ ان کے آباءواجداد ایک صدی سے روم کے شہری تھے لیکن مانا جاتا ہے کہ ان کی والدہ کا ماخذ بربر قوم سے تھا۔ ان کی پہلی زبان لاطینی تھی۔ 11 سال کی عمر میں، ان کو تاگست کے جنوب میں 19 میل دور، ماداورا کی بستی کے ایک اسکول میں بھیجا گیا۔ وہاں، یہ لاطینی ادب کے ساتھ ساتھ بتپرست عقائد اور طریقوں سے واقف ہوئے۔ 369ء سے 370ء تک انھوں نے گھر پر سسرو کے قلام پڑھے، جس نے ان پر ایک دیرپا اثر چھوڑا اور فلسفے میں ان کی دلچسپی کو جنم ملا۔
قرطاجنہ میں تعلیم
[ترمیم]17 سال کی عمر میں، ساتھی شہری رومانیس کی سخاوت کے ذریعے، مقدس آگسٹین نے قرطاجنہ میں تعلیم جاری رکھی جہاں انھوں نے بلاغت سیکھی۔ اگرچہ ان کی تربیت ایک مسیحی کے طور پر کی گئی تھی، یہ مانویت پر عمل کرنے لگے۔ گرجاگھر نا جانے پر ان کی ماں بہت مایوس ہوئیں۔ جوانی میں مقدس آگسٹین ایک وقت کے لیے لذت پرستی کی طرز زندگی رکھنے لگے۔ لذتپرست نوجوان مرد عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کے دعوے کیا کرتے تھے اور مقدس آگسٹین کی طرح ناتجربہ کار لڑکوں پر زور دیا کرتے تھے کہ خواتین کے ساتھ تعلقات رکھیں اور اگر نہیں رکھ سکتے تو جھوٹی کہانیاں بنا کر اپنا مذاق اڑنے سے بچیں۔ مقدس آگسٹین نے زندگی کے اس مرحلے میں قرطاجنہ کی ایک کمسن عورت کو رکھیل بنا لیا اور ان کے تیرہ سالہ رشتے نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام عدیتس پڑا۔
بلاغت کی درس و تدریس
[ترمیم]373ء اور 374ء کے دورانیہ میں، مقدس آگسٹین تاگست میں گرائمر سکھانے کے لیے گئے۔ اگلے سال وہ قرطاجنہ روانہ ہوئے جہاں انھوں نے بلاغت کی تدریس کے لیے ایک اسکول کی بنیاد رکھی۔ انھوں نے اس اسکول میں اگلے نو سال تک علم بیاں اور بلاغت پڑھائی۔ قرطاجنہ میں طلبہ کی اپددری رویے کی طرف سے پریشان ہوئے تو انھوں نے 383ء میں روم جانے کا فیصلہ کیا تاکہ دنیا کے بہترین بلاغتی ماشقین میں اٹھ بیٹھ سکیں۔ تاہم، اگستین رومن اسکولوں کے میار اور بے حسی سے مایوس ہی ہوئے۔ طالب علموں کو جب فیس دینی ہوتی تھی تب وہ غائب ہو جاتے تھے۔ مانوی دوستوں کے ذریعہ، آپ روم کے نگرانی پریفکٹ سے متعارف ہوئے جس کا نام سمیکس تھا۔ سمیکس نے بتایا کہ اسے میلان کی شاہی عدالت کے لیے ایک بلاغت اور علم بیاں کے استاد کی ضرورت درکار ہے۔
مقدس آگسٹین کو فوراً نوکری مل گئی اور 384ء میں آخرکار یہ شمال کی طرف روانہ ہوئے جہاں انھوں نے ایک سربراہی عہدہ سنبھالا۔ چنانچہ، تیس برس کی عمر میں، یہ لاطینی دنیا کے سب سے اونچے تعلیمی مقام پر تعینات تھے۔ اس مقام کو استعمال کر کہ جہاں لوگ سیاسی کیریئر بناتے تھے، آپ نے ایسی کوئی خواہش ظاہر نہ کی۔ جوش اور ولولے کے باوجود، مانویت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی یہ سب سے نچلی سطح پر رہے۔ یہ تھی ان کی سادگی۔
میلان میں مقدس آگسٹین کی زندگی تبدیل ہوتی دکھی۔ قرطاجنہ میں تو پہلے ہی یہ مانویت سے الگ اور دور ہوتے رہے تھے لیکن ایک دن مانوی بشپ، فاسطوس، کے نظریہ الہیات کو سن کر انھوں نے مایوسی میں دین چھوڑنے کا منصوبہ بنا لیا۔ میلان میں ان کی ماں نے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ پھر سے مسیحیت کی طرف رجوع ہوں۔ نوافلاطونیت کے مطالعہ اور اپنے دوست سمپلسنس سے بھی آپ کو یہی کچھ باتیں سننے اور پڑھنے کو ملیں۔ لیکن بلاغت کے ماہر اور میلان کے مسیحی بشپ یمبروس، کی باتوں کا ان پر سب سے زیادہ اثر ہوا۔
ان کی ماں، جو ان کا پیچھا میلان تک کرتی آگئی تھیں، ان کی اجازت سے ایک سماجی شادی کا انتظام کرنے لگیں۔ چنانچہ، شادی کرنے کے لیے انھیں اپنی رکھیل کو چھوڑنا پڑا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگستین کو اپنی رکھیل سے، جس کے ساتھ یہ عرصہ دراز رہائش پزیر تھے، واقعی محبت ہو چکی تھی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11889551s — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جولائی 2023 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : Catholic-Hierarchy.org — Catholic Hierarchy person ID: https://www.catholic-hierarchy.org/bishop/bhippo.html — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اکتوبر 2020
- ↑ https://www.britannica.com/biography/Saint-Augustine — اخذ شدہ بتاریخ: 22 ستمبر 2020
- ↑ https://encyklopedia.pwn.pl/haslo/Monika;3943008.html
- ^ ا ب Catholic Hierarchy person ID: https://www.catholic-hierarchy.org/bishop/bhippo.html
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ عنوان : Catholic-Hierarchy.org — Catholic Hierarchy person ID: https://www.catholic-hierarchy.org/bishop/bhippo.html — اخذ شدہ بتاریخ: 1 فروری 2021
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/7444067
- ↑ لغت برائے امریکی ہیریٹیج کالج – ISBN 0-395-66917-0 – باسٹن: ہاؤٹن مفلن کمپنی، صفحہ 91 (انگریزی)
- ↑ مقدس جیروم کہتے ہیں کہ، "آپ دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں؛ کیتھولیکی عزت اور احترام بلکہ مسیحیت کے قدیم عقیدے میں نئے سرے سے جان آپ نے ہی ڈالی۔" – یوجین ٹیسیل، 'رسولنامہ، 195'، اگستین کی دینیات الہیات – ISBN 0-223-97728-4 – لندن، صفحہ 343 (انگریزی/لاطینی)
- ↑ کراس، ایف ایل اور لیوینگسٹون، ای (2005)، "افلاطونی، " آکسفرڈ لغت برائے مسیحی کلیسیا - ISBN 0-19-280290-9 - جامعہ آکسفرڈ: آکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔
ویکی ذخائر پر آگسٹین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 354ء کی پیدائشیں
- 13 نومبر کی پیدائشیں
- 430ء کی وفیات
- 28 اگست کی وفیات
- آگسٹین
- آبائے کلیسیا
- آپ بیتی نگار
- اعتذار پسند مس��حی
- الجزائر میں مسیحیت
- الجزائری مقدسین
- انگلیکان مقدسین
- بانیان مذاہب
- بدھ مت کے نقاد
- بربر شخصیات
- بربر مسیحی
- پانچویں صدی کی بربر شخصیات
- پانچویں صدی کے فلسفی
- پانچویں صدی کے لاطینی زبان کے مصنفین
- پانچویں صدی کے مسیحی الٰہیات دان
- پانچویں صدی کے مصنفین
- پانچویں صدی کے مقدسین
- تنقیدی افکار
- چوتھی صدی کی بربر شخصیات
- چوتھی صدی کے فلسفی
- چوتھی صدی کے لاطینی زبان کے مصنفین
- چوتھی صدی کے مسیحی الٰہیات دان
- چوتھی صدی کے مصنفین
- رومن کیتھولک الٰہیات دان
- رومن کیتھولک مصنفین
- رومی عہد کے فلسفی
- سوق اہراس کی شخصیات
- ضد غناسطیت
- غیر الف سعادتیت
- قدیم رومی مقدسین
- قدیم شخصیات
- ماہرین علمیات
- مثالیت پسند
- مریمیات
- مسیحی عارف
- مسیحی فلاسفہ
- مسیحی ماہرین اخلاقیات
- معلمین کلیسیا
- مغربی مسیحیت
- موسیقی نظریہ ساز
- ناقدین دہریت
- یہودیت کے نقاد
- مقدسین
- مشرقی کیتھولک مقدسین
- مشرقی راسخ الاعتقاد مقدسین
- رومن کیتھولک مقدسین
- عقلیت پسند
- چوتھی صدی کی رومی شخصیات