مندرجات کا رخ کریں

روزنامہ مسلمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دی مسلمان سے رجوع مکرر)
روزنامہ مسلمان - The Musalman
روزنامہ مسلمان
قسمروزنامہ
ہیئتبروڈ شیٹ
مالکسید نصراللہ
آغاز1927ء
زباناردو
صدر دفترچینائی
تعداد اشاعت22,000

بھارت سے شائع ہونے والا روزنامہ "دی مسلمان" دنیا کا واحد اردو اخبار ہے جو گذشتہ 94 سالوں سے ہاتھوں سے لکھا جار ہا ہے رونامہ خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ خطاطی کے ذریعے شائع ہونے والا یہ اردو کا سب سے پرانا روزنامہ ہے جو اب تک شائع ہورہا ہے‘ پرنٹنگ اور کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی کی ‏دستیابی کے باوجود "دی مسلمان“پرانے طریقے پر شائع ہورہاہے۔ مسلمان بیسویں صدی کی تیسری دہائی کا اردو زبان کا روزنامہ، جو بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنائی سے شائع ہوتا ہے۔[1] یہ ایک شام میں شائع ہونے والا اخبار ہے۔ اس کو کاتب حضرات کتابت کرکے شائع کرتے ہیں۔ چھاپہ خانہ مروج ہونے سے پہلے یہ اخبار کاتب حضرات کی کاوش ہی سے شائع ہوتا آ رہا ہے۔[2] Wired اور ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، مسلمان دنیا کا واحد اخبار ہے جو کاتبوں کے خطاطی کی مدد سے شائع ہو رہا ہے۔[1][3]

تاریخ

[ترمیم]
چینئی کے ٹرپلیکین علاقے میں دی مسلمان کا دفتر۔

اس اخبار کو سید عظمت اللہ نے 1927ء میں قائم کیا۔[1] اور اس کو ڈاکٹر مختاراحمد انصاری، صدر انڈین نیشنل کانگریس مدراس علاقہ سے صدر نے پہلی بار اجرا کیا۔[4] اس اخبار کا دفتر شہر چینائی کے ٹرپلیکین شاہ راہ پر واقع ہے۔

سید عظمت اللہ کی وفات کے بعد اس اخبار کے مدیر سید فضل اللہ بنے، جن کا انتقال 26 اپریل 2008ء کو 78 سال کی عمر میں ہوا۔[1] 2007ء میں فضل اللہ کو اس بات کا خدشہ ہوا کہ خطاطی اور کتابت کا سلسلہ انھیں سے نہ ختم ہو جائے۔ ان کے فرزندان بھی کتابت اور خطاطی کی طرف توجہ نہیں کی۔[5] فضل اللہ کے فرزند سید نصر اللہ نے اس اخبار کو سنبھالتے وقت اس بات کا اعلان کیا کہ ان کا رجحان خطاطی اور کتابت کی طرف نہیں ہے اور تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔[2]

لیکن اس کے مدیر نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، مگر ماضی کی طرح یہ اخبار کتابت ہی کی مدد سے شائع ہو رہا ہے۔

ٹیم

[ترمیم]

خطاطی کے ماہرین کاتب حضرات کے لیے 800 مربع فٹ کا ایک کمرہ ہے۔ ان کو کوئی دیگر سہولتیں دستیاب نہیں ہیں، صرف دیوار پر لگے دو پنکھے، تین بجلی کے لیمپ اور ایک ٹیوب لائٹ ہے۔[1] 2008 میں ان کاتب حضرات کی ٹیم ایک مرد اور دو خواتین پر مشتمل ہے، جو ہر صفحہ کے لیے تین گھنٹے کام کرتے ہیں۔[1] کتابت کا یہ مسودہ نیگیٹیو فوٹو میں تبدیل ہوتا ہے اور پرنٹنگ کے لیے جاتا ہے۔ 2007ء میں رحمٰن حسینی چیف کاتب رہے۔ یہ پہلے حساب کتاب دیکھنے پر فائض تھے، چیف کاتب صاحب کے انتقال کے بعد انھوں نے کتابت کا ذمہ لیا۔ ان کی تنخواہ 2500 روپیے ماہانہ رہی۔ دیگر کاتبین شبانہ اور خورشید کو ہر صفحہ کے لیے 60 روپیے اجرت دی جاتی تھی، جو ان کی دن کی کمائی تھی۔[4] چیف رپورٹر چناسوامی بالاسبرامنیم، 20 سال سے اس اخبار سے منسلک رہے۔[4] اس اخبار کے لیے نامہ نگار ملک بھر میں ہیں، خاص طور پر دہلی، کولکتہ اور حیدرآباد آندھرا پردیش سے ہیں۔[1] اس اخبار کے دفتر میں اکثر شعرا، ادیب، مذہبی رہنما آیا جایا کرتے ہیں۔ جن میں سے بیشتر مضامین تحریر کیا کرتے ہیں۔[2]

ترتیب

[ترمیم]

اس اخبار کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔ سر ورق پر قومی اور بین الاقوامی خبریں، دوسرے اور تیسرے صفحوں پر علاقائی خبریں، چوتھے صفحہ پر کھیل کی خبریں۔ پہلے صفحہ کے نیچے بائیں جانب کا ایک کنارہ سرخیوں کے لیے رکھا جاتا رہا۔[1] 2008ء میں اس اخبار کی قیمت 75 پیسے رہی۔ اور اس کا سرکولیشن 22000 تھا۔[1][6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Kamini Mathai (30 اپریل 2008)۔ "Each page of this Urdu newspaper is handwritten by 'katibs'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2012-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-30
  2. ^ ا ب پ Scott Carney (7 جون 2007)۔ "A Handwritten Daily Paper in India Faces the Digital Future"۔ Wired۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-30 (Also on ABC News)
  3. Scott Carney (7 جون 2007)۔ "India's News Calligraphers Do It on Deadline"۔ Wired۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-30
  4. ^ ا ب پ Suganthy Krishnamachari (2 نومبر 2007)۔ "Newspaper nurtures art"۔ The Hindu۔ 2008-07-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-04-30
  5. Image 7 of 22. India's News Calligraphers Do It on Deadline. Wired.
  6. Navmi Krishna (14 Apr 2018). "The world's only handwritten newspaper is 91 and sells at 75 paise". دی ہندو (بزبان بھارتی انگریزی). ISSN:0971-751X. Retrieved 2019-01-08.

بیرونی روابط

[ترمیم]