مندرجات کا رخ کریں

مقننہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

مقننہ (Legislature :انگریزی) وہ جماعت یا مجلس ہوتی ہے جو قوانین بناتی ہے، اس میں ترامیم کرتی ہے یا پہلے سے بنائے گئے قانون کو ختم کرتی ہے۔ مقننہ کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر یہ قانون سازی کرتی ہے۔ کسی بھی ریاست کے معاملات کی انجام دہی میں بنیادی کردار ادا کرنے والے تین بڑے اہم ادارے ہوتے ہیں۔ ان میں سے پہلا ادارہ قانون سازی کرنے والا یعنی مقننہ ہے، دوسرا مقننہ کے بنائے ہوئے قوانین کو ان کی روح کے مطابق نافذ کرنے اور انتظام مملکت چلانے والا ادارہ یعنی انتظامیہ ہے۔ ریاست کا تیسرا بڑا ادارہ عدلیہ ہے جس کا مقصد ریاست میں عدل و انصاف فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کا دارومدار اور انحصار بھی نظامِ عدل و انصاف پر بھی ہوتا ہے۔ ریاست میں ایک فرد اور دوسرے فرد کے درمیان حقوق و فرائض کا توازن قائم رکھنا اور ان کے درمیان عدل و انصاف قائم کرنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انصاف قائم کرنے والی اقوام ہی دنیا میں سرخرو و سربلند رہتی ہیں اور ترقی کرتی ہیں۔

حوالہ جات