بہاولپور کرکٹ ٹیم
Appearance
بہاولپور کرکٹ ٹیم پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم ہے جو بہاولپور، پنجاب، پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کا ابتدائی سیزن جیتا۔ اس وقت ٹیم کے کپتان خان محمد تھے۔
تاریخ
بہاولپور کرکٹ ٹیم پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔ یہ ٹیم 1953-54 سے 2002-03 تک علاقائی میچوں میں حصہ لے چکی ہے۔ بین الاضلاعی سیمی فرسٹ کلاس کرکٹ مقابلوں کے 9 سیزن کھیلنے کے بعد اس ٹیم کو 2012-13 کے سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا اجازت نامہ ملا
میچوں کی تعداد
2013-14 سیزن کے اواخر تک بہاولپور نے 219 فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلے جن میں 55 میں فتح، 83 میں ہار اور 79 بے نیتجہ رہے جبکہ 2 میچ برابر رہے۔[1] بہاولپور کی ٹوئنٹی/20 اور لسٹ اے کرکٹ ٹیم کا نام بہاولپور سٹیگز ہے۔
اعزازات
- قائد اعظم ٹرافی (2)
- 1953-54
- 1957-58